1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہر کوئی بے شرم ہوگیا ہےتو ہم کیوں پیچھے رہیں،

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏24 اگست 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور سے امریکہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی سینئر ایئر ہوسٹس کے سامان سے دو کلو گرام سونا برآمد کر لیا گیا جبکہ کسٹم حکام نے فضائی میزبان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے ۔
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پرلاہور سے امریکہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 721کی سینئر ائیر ہوسٹس نزہت بخاری کے سامان کی تلاشی لی گئی جس میں سے دو کلو گرام سونا برآمد ہو گیا ۔ کسٹم حکام نے ائیر ہوسٹس کی طرف سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر انہیں حراست میں لے کر تحقیقات کا کا آغاز کردیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ نزہت بخاری کراچی کی رہائشی ہیں اور انکی گزشتہ روز لاہور سے امریکہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں ڈیوٹی تھی ۔ ائیر ہوسٹس نے ابتدائی بیان میں موقف اپنا یا ہے کہ سونا ان کا ذاتی ملکیت ہے ۔ذرائع کے مطابق سونا جیولری کی صورت میں ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں