1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہر موبائل فون کے لیے ایک ہی چارجر

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از وجدان, ‏16 دسمبر 2009۔

  1. وجدان
    آف لائن

    وجدان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2008
    پیغامات:
    131
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بی بی سی آن لائن
    ؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂

    انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے ایسے چارجرز بنانے کی منظوری دے دی ہے جو کسی بھی کمپنی کے موبائل سیٹ کو چارج کر سکے گا۔

    نئے چارجرز میں ڈیجیٹل کیمروں کے طرز پر ایک چھوٹا یو ایس بی پورٹ لگایا جائے گا۔

    جی ایس ایم اے کا کہنا ہے کہ ہر سال اکیاون ہزار چارجرز ناکارہ ہوجاتے ہیں کیونکہ اس وقت زیادہ تر چارجرز برانڈڈ ہوتے ہیں لہٰذہ جب لوگ نئے موبائل فون خریدتے ہیں تو اس کے ساتھ ہی انہیں چارجرز بھی تبدیل کرنا پڑتے ہیں۔

    موبائل چارجنگ سےماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے

    مالکوم جونسن

    تاہم جی ایس ایم کے مطابق اب کم توانائی استعمال کرنے والے نئے چارجرز طویل عرصے تک قابل استعمال رہ سکتے ہیں۔جی ایس ایم اے کے اندازے کے مطابق اس اقدام سے سالانہ تیرہ اعشاریہ چھ ملین ٹن کے حساب سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی۔

    انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر مالکوم جونسن کا کہنا تھا کہ ’موبائل چارجنگ سےماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے۔‘صنعتکاروں پر نئے طرز کے چارجرز بنانے کی کوئی پابندی نہیں تاہم آئی ٹی یو کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ پہلے ہی اس کے لیے تیار ہو چکے ہیں۔

    سونی ایریکسن کے ترجمان الڈو لگوری نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ ہم بین الاقوامی طور پر سنہ دو ہزار دس کے اوائل میں نئے موبائل فونز کے ساتھ ان چارجرز کو متعارف کرائیں گے۔‘
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: ہر موبائل فون کے لیے ایک ہی چارجر

    وجدان جی مفید معلومات شئیر کرنے پہ شکریہ قبول کیجئے بہت خوب
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہر موبائل فون کے لیے ایک ہی چارجر

    وجدان بھائی شیئرنگ کا شکریہ :a180:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں