1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہارٹ اٹیک کا باعث بننے والی 13 حیران کن وجوہات

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ہارٹ اٹیک کا باعث بننے والی 13 حیران کن وجوہات
    upload_2019-6-8_2-7-47.jpeg

    دل کے دورے کا سبب بننے والی حیران کن وجوہات کو جاننا ضروری ہے
    لاہور(نیٹ نیوز)دل کے دورے کا سبب بننے والی حیران کن وجوہات کو جاننا ضروری ہے جو کسی بھی موقع پر زندگی بچانے کے کام آسکتی ہیں۔ اگر نیند کی کمی کو معمول بنالیا جائے تو تھکاوٹ کے ساتھ چڑچڑے پن کا سامنا ہوتا ہے مگر یہ دل کے دورے کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے ۔ جن لوگوں کو اکثر آدھے سر کے درد کا سامنا ہوتا ہے ان میں زندگی میں کسی وقت دل کے دورے کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے ۔ ہارٹ اٹیک اس وقت بہت عام ہوجاتے ہیں جب فضائی آلودگی کی شرح بہت زیادہ ہو ۔غصہ، دکھ اور تناؤ دل کے مسائل کا باعث بنتے ہیں،بہت زیادہ ورزش کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ، لگ بھگ چھ فیصد ہارٹ اٹیک شدید جسمانی محنت کے نتیجے میں سامنے آتے ہیں،ایک امریکی تحقیق کے مطابق امراض قلب کے شکار افراد میں زیادہ کھانے کے نتیجے میں اگلے دو گھنٹے تک دل کے دورے کا خطرہ چار گنا زیادہ ہوتا ہے ۔ آپ کو دمہ کا مرض لاحق ہے تو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی 70 فیصد تک بڑھ چکا ہے ۔کھیل کو دیکھتے ہوئے بھی ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے ، جس کی وجہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہونے والی وابستگی ہے اور اگر ٹیم کی کارکردگی خراب ہو تو اس کا دھچکا سب سے زیادہ دل کو ہی برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ دل کے دورے کا خطرہ منشیات یا الکوحل کے استعمال سے بھی بڑھ جاتا ہے ۔ کافی بلڈ پریشر کو کچھ وقت کیلئے اوپر لے جاتی ہے اور یہ دل کے دورے کو حرکت میں لاسکتا ہے ۔ سرد موسم شریانوں کو سکڑنے پر مجبور کردیتا ہے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں