1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہاتھ پاﺅں کی جلن دور کرنے کا آسان نسخہ

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏21 ستمبر 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہاتھ اور پاﺅں کی جلن کی شکایات عام ہوتی ہیں اور بعض اوقات یہ مسئلہ سردیوں میں بھی جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگ ٹھنڈی غذائیں استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں جس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا،در اصل یہ مسئلہ جگر کی کمزوری یا سستی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔جگر کی کمزوری کی وجہ سے صاف خون پیدا نہیں ہوتا غصہ اور چڑ چڑا پن بھی زیادہ رہتا ہے،نیند کا دن کے وقت بہت غلبہ رہتا ہے۔ اس مسئلے کے شکار لوگوں کے لئے ایک نسخہ پیش خدمت ہے جس کے استعمال سے انشاءاللہ بہت جلد فائدہ ہوگا۔ آملہ خشک بغیر بیج 125 گرام، اجوائن دیسی 50 گرام، نوشادر 50 گرام، کلونچی 50 گرام، تخم کاسنی 50 گرام، خشک ادرک 50 گرام، تمام اجزاءاچھی طرح صاف کرکے نہایت باریک پیس لیں اور باہم مکس کرکے کسی بوتل میں محفوظ کرلیں، بوتل کا ڈھکن سختی سے بند ہوتا کہ دوانمی سے محفوط رہے۔ کھانے کے بعد آدھا چائے کا چمچ دوا تھوڑے سے پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ خون کی کمی، ہاتھ پاﺅں کی جلن، گردہ اور جگر کی کمزوری دور کرنے میں یہ نسخہ اپنی مثال آپ ہے۔
    نوٹ: حاملہ اور چھوٹے بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین نسخہ جوائن کے بغیر استعمال کریں۔ دوا خریدتے وقت کسی حکیم سے مشورہ کرلیں کہ یہ آپ کے لئے بہتر ہے یا نہیں۔
    http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/21-Sep-2014/145718
     
    زیرک اور الکرم .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں