1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گیٹ الارم

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از سیف, ‏18 فروری 2008۔

  1. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    گیٹ الارم
    شکل نمبر 1 میں گیٹ الارم کا سرکٹ ڈایا گرام دکھایا گیا ہے۔ اس میں نینڈ گیٹ شمٹ ٹرگر آئی سی 4093 استعمال کیا گیا ہے۔ اس آئی سی میں چار عدد نینڈ گیٹ شمٹ ٹرگرہیں۔ ان میں سے پہلا IC1a بطور فاسٹ (Fast)آسی لیٹر اور دوسرا IC1b بطور سلو (Slow) آسی لیٹراستعمال کیا گیا ہے۔ ان دونوں کو تیسرے نینڈ گیٹ شمٹ ٹرگر IC1c کے ذریعے آپس میں ملا دیا گیا ہے جس سے پپ پپ پپ جیسی آواز پیدا ہوتی ہے۔ یہ آواز اس وقت پیدا ہو گی جب کوئی دروازہ یا کھڑکی وغیرہ کھلے گی۔

    [​IMG]

    سرکٹ کو سائرن جیسی بہت بلند آواز پیدا کرنے کے لئے ڈیزائن نہیں کیا گیا بلکہ صرف آگاہی کے لئے (کہ کوئی دروازہ یا کھڑکی وغیرہ کھل گئی ہے) ایک پیزو سرامک بذر سے آواز پیدا کی گئی ہے۔الارم کی آواز کو وارننگ آلے سے مشابہ کرنے کے لئے آپ رزسٹر R1 اور ڈائیوڈ D1 کو نکال کر رزسٹر R2 کی قدر میں کمی کر کے آزما سکتے ہیں۔بذر سے خارج ہونے والی آواز کی فریکوئنسی کو متعین کرنے کے لئے ویری ایبل رزسٹر VR1 استعمال کیا گیا ہے۔


    اس گیٹ الارم کی کارکردگی کو سادہ آن آف عمل کی نسبت زیادہ موثر اور بہتر بنانے کے لئے IC1d پر مشتمل ایک ٹائمر تشکیل دیا گیا ہے تاکہ دروازہ یا کھڑکی وغیرہ کھلنے کے بعد دوبارہ بند ہونے کے بعد بھی 20 سے 30 تک کی اضافی ”پپ“ سنائی دے سکیں۔اگر آپ بذر کی ضرورت محسوس نہ کریں تو فریکوئنسی کم کر کے، بذر کی جگہ ایل ای ڈی بھی لگا سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں پیزو سرامک بذر کی جگہ ایل ای ڈی، ایک 1K قدر کا اضافی رزسٹر سیریز میں جوڑ کر لگائیں۔

    [​IMG]

    شکل نمبر2 میں ایک عام ریڈ سوئچ کو ، نارملی کلوزڈریڈ سوئچ کے طور پر استعمال کرنے کا طریقہ دکھایا گیا ہے۔ ریڈ سوئچ کے ساتھ ایک چھوٹا سا مقناطیس لگا دیں تاکہ وہ اس کی وجہ سے کلوز حالت میں آجائے۔ دروازے یا کھڑکی کے ساتھ نسبتاً بڑا مقناطیس لگائیں تاکہ جوں ہی دروازہ بند کیا جائے، ریڈ سوئچ اس بڑے مقناطیس کی وجہ سے اوپن ہو جائے۔یہاں پرریڈ سوئچ کی جگہ دوسرا مناسب سوئچ، مثلاً مائیکرو سوئچ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    فہرست اجزاء ( گیٹ الارم )

    رزسٹرز
    10K =R1 کاربن فلم
    38K= R2 کاربن فلم
    30K = R3 کاربن فلم
    22K = VR1 پری سیٹ پوٹینشو میٹر

    کپیسیٹرز
    10u = C1 الیکٹرولائیٹک
    10n = C2 سرامک یا پولی ایسٹر
    10u = C3 الیکٹرولائیٹک
    100u = C4 الیکٹرولائیٹک

    سیمی کنڈکٹر
    4093 = IC1a-d کواڈ نینڈ گیٹ شمٹ ٹرگر سی موس آئی سی
    X1 = پیزو سرامک بذر(تفصیل مضمون میں)
    D1 = 1N4148 سگنل ڈائیوڈ

    متفرق SW1a-d = ریڈ سوئچ (تفصیل مضمون میں)
     
  2. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    معلومات میں اضافہ کرنے کا شکریہ۔۔
     
  3. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    مریم کیا آپ الیکٹرونکس کی مبادیات سے آشنا ہیں؟
     
  4. مون لائیٹ
    آف لائن

    مون لائیٹ ممبر

    شمولیت:
    ‏27 دسمبر 2007
    پیغامات:
    69
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت شکریہ بھائی۔
    اگر آشنا نہیں ہے تو آشنائی پیدا کریں گے ۔ ان شاء اللہ
     
  5. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ضرور مون لائٹ بھائی
    یہ بہت اچھا شوق ہے اور مفید بھی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں