1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گیارہ سیکنڈ کے مہمان

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by ارشادمان, Apr 23, 2012.

  1. ارشادمان
    Offline

    ارشادمان ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    238
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    [​IMG]

    محمد ارشاد مان
     
  2. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گیارہ سیکنڈ کے مہمان

    جاوید چودھری کو کہانی کو ڈرامائی شکل دینے میں ملکہ حاصل ہے ۔
    ۔۔۔۔" تین منٹ بعد 199 مسافر اپنے مسافروں کو ملنے والے تھے " ۔۔ " ٹھیک 11 سیکنڈ بعد 127 لوگ گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بدل چکے تھے " ۔ دو منٹ اور انچاس سیکنڈ میں 72 مسافر کہاں گئے ؟ جبکہ جہاز کو زمین پر اترنے کا موقعہ ہی نہیں ملا ۔
    ۔۔۔۔۔ تمام صورتحال کوایک ذہنی ، خیالی اور تصوراتی فلم کی صورت میں اپنے دماغ میں چلایا جاسکتا ہے لیکن ۔۔۔" اس گنگ اور خاموش فضا میں ایک چیخ ابھری ۔یااللہ ہم مرنے والے ہیں " یہ چیخ کس نے رپورٹ کی ؟
     
  3. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گیارہ سیکنڈ کے مہمان

    جاوید چوہدری کے کالموں میں افسانوی رنگ تو ضرور ہوتا ہے۔۔۔۔مگر آج کل مبالغہ آرائی اور غلط کوائف یعنی ڈیٹا بھی بہت ہی خوبصورت انداز میں شامل کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔اور لگتا ہے کہ وہ صرف ایک ہی دفعہ کالم لکھتے یا ٹائپ کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔اور اس کے بعد کچھ نہیں۔۔۔۔بس پریس۔۔۔۔۔۔۔۔ان خامیوں کے علاوہ جس موضوع پر انھوں نے لکھا وہ بہت ہی افسوس ناک تھا۔۔۔۔۔۔ہفتہ کے دن میں خود پمز اسپتال میں موجود تھا۔۔۔۔کیونکہ میرے ایک دوست ہیں ان کی والدہ اس حادثہ میں شہید ہوگئیں۔۔۔۔۔۔وہاں کیا ماحول تھا۔۔۔۔۔وہ بیان سے باہر ہے۔۔۔۔۔۔ہاں البتہ پاکستان بیت المال نے کچھ سایہ اور کرسیاں ضرور دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔اول تو لوگوں نے اپنے پیارے کھوئے۔۔۔اس کے بعد ایمبولنس والوں نے ان کی نعشیں ان کے گاؤں تک پہچانے کے لیے من مانے کرایے وصول کیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب کہ اس موقع پر کچھ سیاستدان تصاویریں بنوا رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہرحال اک المیہ منظر تھا۔۔۔۔اور بہت ہی دکھ دینے والے مناظر تھے۔۔۔۔۔اللہ ہم سب کو ایسے اور دیگر حادثات سے اپنے امان میں رکھے۔ آمین

    اس حادثے میں شہید ہونے والوں کو اللہ کریم بلند درجات عطاء فرمائے ۔۔۔۔آمین۔

    ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ آمین
     

Share This Page