1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گھر کی گھات لگائے کمانڈو یا میر جعفر کا روپ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از بھوت, ‏2 نومبر 2009۔

  1. بھوت
    آف لائن

    بھوت ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2008
    پیغامات:
    265
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    http://www.bbc.co.uk/blogs/urdu/2009/11/post_527.html
    پاکستان کے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف آجکل امریکہ میں آزاد پنچھی کی طرح اڑتے پھر رہے ہیں۔

    امریکہ جسے کل تک پاکستانی تارکین وطن کے لیے چیف جسٹس کی بحالی یا وکلاء تحریک کی حمایت کا قلعہ کہتے تھے وہاں کے کئی شہروں میں مشرف کی بڑی پذیرائی ہوئی ہے۔

    ان کے جلسوں میں ڈیڑہ دو سو کے قریب پاکستانی شریک ہوتے ہیں جو کہ امریکہ کے حساب سے خاصی بڑی تعداد ہے۔ لیکن، بقول شخصے، یہ کو‏ئی بیرومیٹر نہیں کہ جس سے پرویز مشرف کی خود پاکستان میں مقبولیت کی پیمائش کی جاسکے۔

    ان کی مقبولیت کا اندازہ تب لگایا جا سکے گا جب وہ بانفس نفیس جاکر پاکستان کے کسی ہوائی اڈے پر اتریں گے۔ ہاں، البتہ یہ اور بات ہے کہ صدر زرداری سے مقبولیت میں وہ اب بھی دو قدم آگے ہی ہیں۔ جبکہ بہت سے لوگ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ جو وزیرستان سے لیکر پیر ودھائی تک اور وڈہ سے لیکر چیچہ وطنی تک آگ لگی ہوئی ہے یہ سب مشرف کی 'ڈبل گیم' کی لگائی ہوئی ہے جو یہ جنرل امریکہ اور طالبان سے کھیلتے رہے۔ یعنی کہ چوروں کو کہتے چوری کرو اور مالکوں سے کہتے 'خـبردار! وہ آ رہے ہیں۔
    '
    پچھلے دنوں انہوں نے نیویارک میں تین مقامی پاکستانی اخبارات کے مدیروں سے بات چیت کی۔ دوران بات چیت ایک
    مدیر نے پوچھا کہ 'آپ صدر بھی تھے، جنرل بھی تھے اور کمانڈو بھی۔ قوم نے آپ پر بڑی انویسٹمینٹ کی لیکن آپ پاکستان کو نازک وقت میں چھوڑ کر آگئے۔' تو انہوں نے کہا 'ہاں، میں جنرل بھی تھا اور کمانڈو بھی لیکن کمانڈو کا کام گھات لگا کر حملہ کرنا ہوتا ہے، جس کے لیے وقت بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ میرے خیال میں ابھی وقت نہیں آیا کہ میں پاکستان جاؤں۔
    '
    جی ہاں۔ یہ وکھرے ٹائپ کے کمانڈو ہیں جو اپنے ہی گھر کی گھات لگائے ہوتے ہیں۔ شیر شاہ سوری کے باز اپنے ہی گھر کے مرغے مارا کرتے تھے۔

    "
    اب سوال یہ ہے کہ کس کس میر جعفر کا ذکر کریں یہاں تو پورا قبیلہ ہی میر جعفر کا کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔"
     
  2. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اسلام علیکم
    مجھے بی بی سی کی رپورٹ پر کم ہی یقین ہوتا ہے ان کی اپنی پالیسی ہے شکریہ جناب شیر کرنے کا
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بھوت بھائی ۔ مجھے آپ کے مضمون سے بالکل اتفاق ہے۔
    جنرل مشرف نے واقعی پاکستان کو امریکی غلامی کے پنجوں میں جکڑنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور اس گھٹیا کام کے عوض اپنی تجوریاں بھی خوب بھری ہیں۔
    فوج کو پہلے سے لگے ہوئے اقتدار، کرپشن اور پلاٹوں‌کی رشوت جیسے چسکے کو مزید ہوا دے کر فوج کو ہمارے قومی بجٹ کے لیے ایک سفید ہاتھی بنا ڈالا ۔
    اور ابھی بھی وہ جان چھوڑنے کو تیار نہیں بلکہ "مکار لومڑی " کی طرح اپنے ہی وطن کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل پہنچانے کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے " صحیح وقت " کا انتظار کررہے ہیں۔


    اللہ ہمیں ایسے میر جعفروں سے محفوظ رکھے۔ آمین
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جتنی کرپشن جرنیلوں نے کی ہے اور جتنا نقصان جرنیلوں نے پہنچایا ہے اتنا تو پاکستان کے سارے سیاہ ستدان مل کر بھی نہیں پہنچا سکے۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خیر میں موازنہ تو نہیں‌کرسکتا۔ کیونکہ سیاستدان بھی کسی سے کسی طرح‌بھی کم نہیں۔
    کم از کم کوئی جرنیل میرے علم میں ایسا نہیں کہ جس کے باپ کی گوالمنڈی مٰیں لوہا پگھلانے کی چھوٹی سی بھٹی ہو اور وہ جوان ہو کر دنیا بھر میں 21 فیکٹریوں کا مالک بن گیا ہو۔ :hasna:
    اور کوئی جرنیل میرے علم میں ایسا بھی نہیں جو 8 سال جیل کاٹنے کے بعد بیگم کے قتل ہونے پر اچانک اقتدار میں آئے اور دو یا اڑھائی سال کے عرصے میں پاکستان کا امیر ترین شخص بن چکا ہو ۔ :hasna:

    لیکن بہرحال فوج کو بیرکس میں رہنا چاہیے اور منہ زور ہاتھی نہیں بننا چاہیے۔ لیکن کیا کیا جائے ان غدار سیاستدانوں کا جو خود ہی ڈرائنگ روم سیاست کے ذریعے فوج کو اقتدار میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔
    بلکہ آج بھی چند سیاستدان تو براہ راست پیداوار ہی فوجی مارشل لاء کی ہیں۔
     
  6. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    نعیم بھائی ! اس میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے ہیں۔ لیکن میں‌تھوڑا سا اختلاف کرنا چاہوں گا وہ یہ کہ نواز شریف سیاست میں‌آنے سے پہلے ہی صنعتکار تھے۔ اتفاق فونڈری، حدیبیہ ان کے پاس سیاست میں‌آنے سے پہلے ہی تھیں۔ لیکن یہ دونوں فیکٹریاں بنانے میں نواز شریف کےوالد میاں شریف کی محنت کا کردار ہے۔
    نوازشریف نے سیاست میں قدم رکھ کر ہر جائزوناجائز طریقے سے بہت کچھ کمایا۔

    اتفاق فونڈری بھٹو نے ان سے چھین کر نیشنلائز کردی تھی لیکن ضیاء الحق کے دست شفقت سے نواز شریف کو یہ فیکٹری واپس مل گئی۔

    آصف علی زرداری کی کرپشن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے :p

    چند سیاست دان نہیں بلکہ ہر سیاست آمریت کی پیداوار ہے۔ وہ چاہے بھٹو ہو، نواز شریف ہو یا چوہدری برادران۔ پاکستان میں کوئی سیاستدان ایسا نہیں جس نے فوج کی حمایت نہ کی ہو۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں