1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گوگل پر حملہ، چین سے امریکی احتجاج

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by m aslam oad, Jan 17, 2010.

  1. m aslam oad
    Offline

    m aslam oad ممبر

    Joined:
    Jan 15, 2010
    Messages:
    224
    Likes Received:
    8
    امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گوگل سرچ انجن پر مبینہ سائبیر حملے کے خلاف وہ باضابطہ طور پر چین سے احتجاج کرے گا۔ ترجمان کے مطابق آنے والے دنوں میں امریکہ اس پر چین سے وضاحت طلب کریگا۔

    گوگل نے دھمکی دی رکھی ہے کہ سینسر شپ اور ہیکنگ جیسی کارروائیوں کے سبب وہ چین میں اپنی سائٹ بند کر سکتا ہے۔ لیکن چین نے اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی تھی۔

    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے ایک بیان میں کہا ’ اس مسئلہ پر آنے والے دنوں میں بیجنگ میں چینی حکومت کے ساتھ سیاسی سطح بات چیت ہوگی۔ ہم اس مسئلے پر اپنے خدشات کا اظہار کریں گے اور چین سے اس بارے میں معلومات کے لیے کہا جائےگا کہ وہ وضاحت کرے کہ آخر یہ کیسے ہوا اور وہ ایسا کس مقصد کے لیے کیا جا رہا ہے۔‘

    اس دوران ایک اور امریکی انٹرنیٹ کمپنی یاہو کی طرف سے بھی کہا جا رہا ہے کہ چین میں ہیکنگ کرنے والوں نے اسے بھی نشانہ بنایا ہے۔ لیکن یاہو کی طرف سے اس کی باضابطہ سطح پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    گوکل کی دھمکی کے بعد چین نے اپنے ایک رد عمل میں کہا تھا کہ بیرونی انٹر نیٹ کمپنیاں اگر قانون کے مطابق بزنس کرنا چاہیں تو چین میں ان خیر مقدم ہے۔

    گوگل نے اپنی دھمکی میں کہا تھا کہ سائبر حملے حقوق انسانی کے لیے کام کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیےجاتے ہیں اور اس قدر بڑھتے سینر شپ کی وجہ سے وہ چین میں اپنی سائٹ بند کرسکتا ہے۔

    لیکن منگل کے روز گوگل نے چین میں اپنی سائٹ کو بند کرنے کے کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ایسا نہیں کریگي۔ کمپنی کا کہنا ہے وہ اس بارے میں آنے والے دنوں میں چین سے بات چیت کریگی کہ آخر ان مسائل کو کیسے سلجھایا جائے۔

    دو ہزار چھ میں جب گوگل نے چین کے لیے اپنی سائٹ لانچ کی تو اس نے سرچ میں بعض سینسر شپ جیسے سنہ انیس نواسی کے تائنا مین سکوائر کے احتجاج، تبت کی آزادی اور فولان گونک پر اتفاق کیا تھا۔

    چین میں انٹرنیٹ کی مارکیٹ کوگل کا حصہ تقریباً ایک تہائی ہے جبکہ اس کا حریف چینی سرچ انجن بائیڈو کا تقریباً ساٹھ فیصد حصہ ہے۔چین میں دنیا کے سب سے زیادہ یعنی تقریباً پونے چار کروڑ لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

    تفصیل کےلئے ادھر کھٹکا کریں
     
  2. m aslam oad
    Offline

    m aslam oad ممبر

    Joined:
    Jan 15, 2010
    Messages:
    224
    Likes Received:
    8
    جواب: گوگل پر حملہ، چین سے امریکی احتجاج

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     

Share This Page