1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گوگل قابل اعتراض مواد یو ٹیوب سے ہٹائے ورنہ ویب سائٹ مکمل بلاک کر دینگے : وفاقی وزیر مملکت انفارمیشن

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏11 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    گوگل قابل اعتراض مواد یو ٹیوب سے ہٹائے ورنہ ویب سائٹ مکمل بلاک کر دینگے : وفاقی وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی
    اسلام آباد(ثناءنیوز)پاکستان نے دنیائے انٹرنیٹ کے مقبول ترین سرچ انجن ”گوگل“ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے توہین رسالت اور دیگر قابل اعتراض مواد یو ٹیوب سے نہ ہٹایا تو پورے ملک میں اسکی ویب سائٹ کو بلاک کردیا جائے گا۔ےہ انتباہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی نئی وفاقی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے چارج سنبھالنے کے بعد جاری کیا۔انوشہ رحمن نے کہا کہ اگر گوگل قابل اعتراض مواد نہ ہٹانے کے موقف پر قائم رہا تو پھر ہم پاکستان میں آخری اقدام کے طور پر گوگل کو مکمل طور پر بلاک کردیں گے۔یو ٹیوب پر عائد پابندی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انوشہ رحمن نے کہا کہ توقع ہے گوگل انتظامیہ نو منتخب حکومت کی بات پر کان دھرے گی۔واضح رہے توہین رسالت پر مبنی امریکی فلم یو ٹیوب پر ریلیز ہونے کے بعد پاکستان میں گزشتہ برس ستمبر میں گوگل کی وےڈیو شیئرنگ سائٹ یو ٹیوب پر پابندی عا ئد کردی گئی تھی۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں