1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گوگل بوٹ کا کیا مطلب ہے؟

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از مجیب منصور, ‏17 اگست 2008۔

  1. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    گذارش ہے کہ مجھے گوگل بوٹ کا مطلب سمجھائیں یہ کیوں ہوتاہے ؟اوراس کا کیا مقصدہوتاہے؟
     
  2. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    Re: گوگل [بوٹ کا کیا مطلم ہے؟

    مجیب منصور صاحب آپکے سوال کا تفصیلی جواب حاضر ہے۔

    گوگل کیسے کام کرتا ہے؟

    گوگل کا تقسیم کردہ نیٹ ورک لاکھوں چھوٹےچھوٹے کم قیمت کمپیوٹرز پر مشتمل ہے۔ اور اسي وجہ سے ايک متوازي اور تيز عملداري رکھتا ہے
    گوگل کے تین اہم حصے ہیں۔
    گوگل بوٹ: یہ ایک ویب سرچر ہے جو ویب پیجزکو ڈھونڈ کر لاتا ہے۔
    انڈیکسر: جو ہر پیج کے ہر لفظ کو اپنے اتنے بڑے ڈیٹا بیس میں ترتیب سے رکھتا ہے۔
    کیوری پروسسیسر:جو آپ کے سرچ کیوری کو انڈیکس کے ساتھ موازنہ کر کے دیکھتا ہے۔اور پھر وہی متعلقہ ڈاکیو منٹ دکھا تا ہےجو کہ سرچ کے مطابق ہوں۔

    گوگل بوٹ : (گوگل کا ویب سرچر)
    گوگل بوٹ ایک آٹومیٹک گوگل کا ویب سرچر ہے ۔جو کہ ویب سے پیجز ڈھونڈ کر لاتا ہے اور ان کو گوگل انڈیکسر کے ہاتھوں‌میں سونپ دیتا ہے۔گوگل بوٹ بہت سے کمپیوٹر کی ڈیمانڈ کے مطابق ویب پیجز لے کر آتا ہے۔اس کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے۔گوگل بوٹ‌دو طریقوں‌سے ویب پیجز تلاش کرتا ہے
    پہلا ،اس لنک پر جا کر یو آر ایل دے کرwww.google.com/addurl.html
    دوسرا،ویب میں جاکر لنکس خود تلاش کرنا


    [​IMG]

    جب بھی گوگل بوٹ کوئی پیج لے کر آتاہے تو وہ اس پیج کے تمام لنکس دکھا تا ہے۔گوگل بوٹ بہت تیزی سے ان سب لنکس کی ایک فہرست بناتا ہے تا کہ اس کو بعد میں انڈیکسر کو بھیج سکے۔گوگل مہینے میں ایک بار تمام ویب پیجز کو اچھی طرح سے سرچ کرتا ہے اور ان کے بدلے ہوئے بند ہوئے لنکس کی معلومات کو بھی نوٹ‌کر لیتا ہے۔اس طرح سے وہ انڈیکس کو اپ ڈیٹ رکھ پاتا ہے۔

    گوگل کا انڈیکسر:
    گوگل بوٹ انڈیکسر کو اپنے تلاش شدہ تمام پیجز کی ایک فہرست دے دیتا ہے۔یہ معلومات گوگل کے انڈیکس ڈیٹا بیس میں محفوظ کر لی جاتی ہے۔اس انڈیکس کو انگریزی حروف کی ترتیب سے رکھے جاتے ہیں۔اپنی سرچ کو بہتر بنانے کے لئے گوگل کچھ الفاظ کو انڈیکس کے لئے نظر انداز کر دیتی ہے۔وہ الفاظ(the, is, on, or, of, how, why)ہیں۔اس کے علاوہ وہ تمام الفاظ‌چھوٹے حروف میں محفوظ کر لیتا ہے۔جس سے اس کیکارکرد گی اور تیزی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    گوگل کا کیوری پروسیسر:
    اس کیوری پروسیسر کے بہت سے حصے ہوتے ہیں۔جس میں‌یوزر کا انٹر فیس بھی شامل ہوتا ہے۔
    پیج رینک گوگل کا ایک سسٹم ہے جو کہ ویب پیجز کو درجات دیتا ہے۔جس پیج سب سے زیادہ درجہ دیا جاتا ہے وہ سب سے اوپر رکھا جاتا ہے۔گوگل ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ پیج رینک میں اچھے اور بہترین کنٹینٹ کے ویب پیجز کو ہی درجات دیے جائیں۔
    اس کے علاوہ گوگل کچھ مشین لرننگ ٹیکنیک کا بھی استعمال کرتا ہے ۔مثال کے طور پر اگر گوگل کے سرچ باکس میں کسی نے کوئی لفظ لکھتے وقت غلطی کردی ہے تو گوگل اس کو درست کر کے اس سے متعلقہ ویب پیجز دکھا تا ہے۔اس طرح اس کے سرچ انجن کی کار کردگی اور بھی بہتر ہو جاتی ہے اور پھر گوگل ہی لوگوں کی اولین پسند بن جاتی ہے۔


    :dilphool:
     
  3. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    Re: گوگل [بوٹ کا کیا مطلم ہے؟

    جزاک اللہ آزاد صاحب بھترین معلومات پر مشتمل تسلی بخش جواب سے نوازا :dilphool:
     
  4. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    Re: گوگل [بوٹ کا کیا مطلم ہے؟


    :a191: مجیب منصور صاحب! آپ کی مدد کرکے مجھے خوشی ہوئی :dilphool:
     
  5. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :a191:
    ماشاءاللہ بہت اچھی معلومات شیئر کیں
    [​IMG]
     
  6. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    شکریہ لک فارورڈ صاحب !! :dilphool:
    آپ کو بھی رمضان مبارک :dilphool:
     
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد صاحب! بہت اعلی :dilphool:
     
  8. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    بہت شکریہ محبوب خان صاحب! :dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں