1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گل زار میں وہ رت بھی کبھی آ کے رہے گی

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏31 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    گل زار میں وہ رت بھی کبھی آ کے رہے گی
    جب کوئی کلی جور خزاں کے نہ سہے گی

    انسان سے نفرت کے شرر بجھ کے رہیں گے
    صدیوں کی یہ دیوار کسی دن تو ڈھے گی

    جس باپ نے اولاد کی بہبود نہ سوچی
    اس باپ کو اولاد عیاں ہے جو کہے گی

    تو جون کی گرمی سے نہ گھبرا کہ جہاں میں
    یہ لو تو ہمیشہ نہ رہی ہے نہ رہے گی

    پختہ ترا ایواں کہ مرا کچا مکاں ہے
    سیلاب شریفؔ آیا تو ہر چیز بہے گی
    شریف کنجاہی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں