1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گلے، منہ اور تنفسی راستے کے امراض

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از معظم, ‏12 فروری 2008۔

  1. معظم
    آف لائن

    معظم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2008
    پیغامات:
    50
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    • گلے، منہ اور تنفسی راستے کے امراض
    • نگلنے میں تکلیفDysphagia
    • علاج: (١) درد کو روکنے کے لئے پائی ری جے سک Paracetamol(Pyrigesic) ٹکیہ بڑوں کو دن میں تین بار دیں اور بچوں کو اس کا سیرپ١۔٢ چمچہ عمر اور وزن کے مطابق دن میں٣ بار دیں۔
    • التھروسینErythromycin(Althrocin) ٹکیہ٢٥٠ ملی گرام بڑوں کو دن میں٣ بار یا ٥٠٠ ملی گرام والی صبح شام دیں اور بچوں کو اس کا سیرپ آدھے سے ایک چمچہ تک عمر اور وزن کے حساب سے دیں. بہت کمسن بچوں کو اس کا ڈراپ دیں۔
    • گلے کا ورمPharyngitis
    • اسباب:سردی لگنا، زہریلی گیس، آلودہ ہوا، زیادہ گرم یا خراش پیدا کرنے والی غذاؤں اور مشروبات کے استعمال، جراثیموں کے انفکشن سے زبان اور گلے کے اندر نرخرے میں ورم پیدا ہوجاتا ہے۔
    • علامات: زبان کی جڑ میںحلق کے نزدیک سبھی مقام متورم ہوتے ہیں، گلے میں التہاب اور سرخی ہوجاتی ہے، گلے میں گوند جیسا چپچپا بلغم لگا رہتا ہے جو پک کر پیپ دار ہوجاتا ہے اور اس میں گھاؤ ہوجاتے ہیں.مریض کو نگلنے میں درد اور چبھن ہوتی ہے. کبھی کبھی کافی سر درد اور١٠٠ ڈگری فارن ہائٹ تک بخار ہوجاتا ہے. قبض رہتا ہے. میگنی فائنگ گلاس یا فیرنجیل مرر(Pharyngeal mirror) سے معاینہ کرنے پر سافٹ پیلیٹ، کوا، ٹانسل اور حلق متورم اور سرخ دکھائی دیتے ہیں اور ان پر گھاؤ ہو سکتے ہیں. بار کھانسی اٹھتی ہے اور گلے میں خراش ہوتی ہے۔
    • علاج: (١) التھروسین Erythromycin(Althrocin)ٹکیہ ٢٥٠ ملی گرام بڑوں کو دن میں تین باریا ٥٠٠ ملی گرام والی صبح شام دیں اور بچوں کو اس کا سیرپ آدھے چمچے سے ایک چمچہ تک عمر اور وزن کے حساب سے دیں. بہت کمسن بچوں کو اس کا ڈراپ دیں۔
    • گلے پڑنا، ٹانسلائی ٹسTonsilitis
    • اسباب: سردی لگنا، جراثیم کے انفکشن، آلودہ ہوا، انفکٹڈ دودھ پینا، موسم کا بدلنا، کئی مقامات کا پانی پینا، بلغم کی زیادتی، کھٹی چیزیں کھانا، آتشک، خناق، اسکارلٹ بخار اور دوسرے انفکشنوں میں دونوں ٹانسل بڑھ جاتے ہیں اور ان میں التہاب ہوجاتا ہے۔
    • علامات: ٹانسل سرخ اور متورم ہوجاتے ہیں. مرض زیادہ بڑھنے پر اس حصے میں پیپ پڑجاتی ہے جس سے مریض کو کھانا کھانے یا نگلنے اور بولنے میں بہت تکلیف ہوتی ہے. متورم جگہ پر درد ہوتا ہے. سر درد ، سانس لینے میں تکلیف،کم سنائی دینا،پورے جسم میں درد، آواز بیٹھ جانا، علاج نہ کرنے پر متورم جگہ پر پھوڑا ہوکر پھٹ جانے پر پیپ نکل آتے ہیں. زبان کو دبا کر گلے کو دیکھنے پر ٹانسلس سپاری کے مانند پھولے دکھائی دیتے ہیں اور سفید پیلے داغ رہتے ہیں. بچوں کو یہ بیماری زیادہ ہوتی ہے۔
    • علاج: (١)بلوسیف Cephalexin(Blucf) بڑوں کو ٢٥٠ سے ٥٠٠ ملی گرام کے کیپسول ہر ٦ گھنٹے بعد. مکمل فائدے کے لئے یہ دوا اسی طرح سے ٥ سے ١٠ دن تک جاری رکھیں۔
    • توجہ! سیفالوسپورین سے حساس افراد میں اور گردے کی خرابی میں اس کا استعمال نہ کریں۔
    • ایمپی سیلین (Ampicillin) کیپسول بڑوں کو٢٥٠ ملی گرام والا دن میں تین بار دیں اور بچوں کو اس کی ١٢٥ ملی گرام والی ٹکیہ دن میں تین بار اور کمسن بچوں کے لئے اس کا سیرپ آدھے سے ایک چمچہ دن میں تین بار دیں۔
    • سلور نائٹریٹ ١٨٠٠ ملی گرام٣٠ ملی لیٹر ڈسٹلڈ واٹر (آپ مقطر) میں گھول کر روئی کی پھریری سے لگائیں. پرانے امراض میں بہت ہی مفید ہے۔
    • التھروسینErythromycin (Althrocin) ٹکیہ ٢٥٠ ملی گرام بڑوں کو دن میں ٣ بار یا ٥٠٠ ملی گرام والی صبح شام دیں اور بچوں کو اس کا سیرپ آدھے سے ایک چمچہ تک عمر اور وزن کے حساب سے دیں. بہت کمسن بچوں کو اس کا ڈراپ دیں۔
    • منہ میں چھالے اور ورم ہوجاناStomatitis
    • علامات اور اسباب:سخت قبض یا زیادہ اسہال، عمل ہضم میں خرابی، قلت تغذیہ، بہت گرم ماکولات و مشروبات کا استعمال، پایوریا اور دانتوں کے امراض، پارے کی دواؤں کا کثرت سے استعمال، پان میں چونے کا کثرت سے استعمال، سمیت خون، آتشک، زبان پر چھالے اور ورم ہوجاتے ہیں. منہ کے اندر غشائے مخاطی میں التہاب ہوجاتا ہے. مسوڑھے اور تالو بھی کبھی کبھی متورم ہوجاتے ہیں. لار زیادہ بہتی ہے۔
    • علاج: (١)منہ کی صفائی رکھیں اور بوروگلسرین یعنی گلسرین ٢٠ گرام میں ١ گرام سہاگہ کھیل کیا ہوا ملاکر لگالیں۔
    • (٢)ٹیرامائی سینOxytetracycline (Terramycin) کو پانی میں حل کر کے منہ میں لگا لیں . بے حد مفید ہے۔
    • کلنورا جل (Clinora gel)شدت اور پیچیدگی کے لحاظ سے دن میں تین سے ٤ بار مصرف کریں۔
    • پایوریاPyorrhoea
    • مسوڑھوں کے خون اور پیپ آنے لگتا ہے. منہ سے بدبو آنا، دانتوں کا ہلنا، پیپ اور خون کا معدے میں جاکر صحت کو خراب کر دینا وغیرہ اس کی علامات ہیں۔
    • علاج: (١) ڈیٹول (Dettol)کی ١٥ سے ٢٠ بوند ایک گلاس گرم پانی میں ڈالکر غرارے کرنے سے پایوریا، مسوڑھوں کا ورم وغیرہ جاتا رہتا ہے۔
    • وٹامن سی سے بنی ٹکیہ سیلن (Celin)بڑوں کو ١٠٠ ملی گرام اور بچوں کو ٥٠ ملی گرام کی ایک دو ٹکیہ دن میں ٢۔٣ بار دیں۔
    • ساتھ ہی کیلشیم ڈی (Calcium-D) ١سے٢ ٹکیہ اوپر کی دوا کے ایک دو گھنٹے بعد ٢۔٣ بار دیں۔
    • ہائیڈروجن پراکسائڈ مسوڑھوں اور مسوڑھوں کے نچلے حصے پر دانتوں کی جڑوں میں لگائیں یا پانی ملا کر غرارے کریں. اس کے مسلسل استعمال سے پایوریا دور ہوجاتا ہے. یہ دوا پیپ کو خشک اور صاف کرتی ہے.تھوڑی سی دوا مسوڑھوں پر لگانے سے منہ میں جھاگ بھر جاتے ہیں، جس کو تھوک دینا چاہیے۔
    • گلا بیٹھنا، آواز بیٹھناHoarsness
    • اسباب: لمبی خطابت، گانے اور بلند آواز میں غصا کر چلانے سے کف زیادہ پیدا ہوکر نرخرے پر جم کر سوکھ جانے یا گیلا ہی چپکا رہنے سے نرخرے میں لگی صوتی قنات تن کر ہوا کے راستے کو تنگ بنا دیتی ہیں جس سے آواز بیٹھ جاتی ہے. دھواں، ڈھول، مٹی یا روئی کے ذرات وغیرہ تنفسی راستے کے اندر چلے جانے، سندور کھا لینے، گرمی کی زیادتی، بارش میں بھینگنے، زیادہ سردی لگنے، مٹھائیاں زیادہ کھا کر پانی پینے، گرم گھی کھا کر فوراً پانی پینے سے بھی آواز بیٹھ جاتی ہے۔
    • علاج: (١) ایکٹی لکسTriprolidine+Ephedrine (Actilex) سیرپ بچوں کو ٥ ملی لیٹر دن میں تین بار چوستے ہوئے پلائیں، ١٠ سال سے زیادہ کے بچوں کو٥ئ٢ ملی لیٹر دن میں تین بار، ٥ سال سے ١٠ سال کے بچوں کو٥ئ٢ ملی لیٹر دن میں دو بار، ٢ سے٥ سال کے بچوں کو٢٥ئ١ ملی لیٹر دن میں دو بار پلائیں۔
    • توجہ! اس کے مصرف سے مریض کو جھپکی اور سستی آسکتی ہے. اس لئے اسکوٹر ، کار ، بس وغیرہ اور دوسری مشین وغیرہ نہ چلائے. قلبی عروقی امراض میں مبتلا افراد میں اس کو بڑے احتیاط سے استعمال کرائیں۔
    • ایمپی سیلین (Ampicillin) کیپسول بڑوں کو ٢٥٠ ملی گرام والا دن میں تین بار دیں اور بچوں کو اس کی ١٢٥ ملی گرام والی ٹکیہ دن میں تین بار اور کمسن بچوں کے لئے اس کا سیرپ آدھے سے ایک چمچہ دن میں تین بار دیں۔
    • (٣)پھٹکری Alumکو ٨ گنا پانی میں گھول کر غرارے کریں۔
    • برانکائی ٹس، کھانسیBronchitis
    • پھیپھڑوں اور ہوائی نالیوں کی اندرونی جھلی میں ورم ہوجاتا ہے. سردی لگنا، بابا زکام ہونا اس مرض کے علائم ہیں. یہ مرض بوڑھوںاور کمزور افراد کو زیادہ ہوتا ہے۔
    • علاج: (١) برانکوفل Sulbutamol+Theophylline(Broncophyl) لکوڈ بڑوں کو١٥ سے ٤٥ ملی لیٹر کھانے سے پہلے دن میں تین بار،بچوں کو حسب ضرورت کم مقدار میں دیں. حاد برانکائی ٹس میں مفید ہے۔
    • کیڈی فائی لیٹ(Cdiphylate) ٹکیہ یا الکزر بڑوں کو١۔٢ ٹکیہ یا ٥۔١٠ ملی لیٹر دن میں ٢۔٣ بار حسب ضرورت استعمال کرائیں۔
    • (٣)بلوسیف Cephalexin(Blucef) بڑوں کو ٢٥٠ سے ٥٠٠ ملی گرام کے کیپسول ہر ٦ گھنٹے بعد. مکمل فائدے کے لئے یہ دوا اسی طرح سے ٥ سے ١٠ دن تک جاری رکھیں۔
    • ایمپی سیلین (Ampicillin) کیپسول بڑوں کو ٢٥٠ ملی گرام والا دن میں تین بار دیں اور بچوں کو اس کی ١٢٥ ملی گرام والی ٹکیہ دن میں تین بار اور کمسن بچوں کے لئے اس کا سیرپ آدھے سے ایک چمچہ دن میں تین بار دیں۔
    • برانکیل دمہBronchial asthma
    • علامات: دم گھٹنا، سوکھی کھانسی، سینہ گھٹتا ہوا یا بھاری یا بوجھ سا معلوم ہونا، سانس لینے میں بہت تکلیف، بے چینی، کھانستے کھانستے چہرا سرخ ہوجانا. یہ مرض اکثر موروثی ہوتا ہے، ادھیڑ عمر میں اکثر اس کی تکلیف بڑھ جاتی ہے. اسٹیتھوسکوپ سے جانچنے پر پھیپھڑوں سے سیٹی بجنے جیسی آواز آتی ہے۔
    • علاج: (١) ایلوپینٹOrciprenaline sulph. (Alupent) شدیداور پیچیدہ دمہ کے دورے کے وقت اس کے ایک ملی لیٹر والے ١سے٢ ایمپول کا عضلاتی، درون جلدی یا ورید میں ڈرپ انفیوژن کی روش سے بڑوں کو انجکشن اور آدھے سے ایک ایمپول (١ ملی لیٹر والا) بچوں کو کولہے کے گہرے عضلے میں لگائیں. معمولی حالت میں بڑوں کو اس کی ایک سے دو ٹکیہ یا سیرپ ٥سے ١٠ ملی لیٹر، ٣ سے ١٠ سال کے بچوں کو دن میں ٣۔٤ بار استعمال کرائیں۔
    • توجہ! تھائرائیڈ کی سمیت، حاد قلبی امراض، قلبی دمہ، ایام حمل، ایام رضاعت، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس میں استعمال نہ کریں۔
    • ڈیری فائی لین Etophylline+Theophylline(Deriphyllin) اکثر سبھی اقسام کے برانکیل ، کارڈیک اور رینل دمہ میں ٢ سے ٤ ملی لیٹر٢ یا٤ بار تک روزانہ آہستہ آہستہ ورید میں (ایک منٹ میں ٢ ملی لیٹر کی در سے) یا عضلہ یا جلد میں انجکشن لگائیں. ورید میں انجکشن لگاتے وقت مذکورہ مقدار کو٥٠ سے ١٠٠ ملی لیٹر ڈکسٹروز ١٠ فیصدی میں بھی ملاکر دے سکتے ہیں۔

    • خون تھوکناHaemoptysis
    • علامات و اسباب: یہ مرض ٹی بی کے انفکشن سے ہوتا ہے، لیکن کبھی کبھی مسوڑھوں اور گلے سے خون آنے پر بھی مریض خون تھوکتا ہے. کبھی کبھی پھیپھڑوں کی سوجن (نیومونیا)، پھیپھڑوں کی کمزوری، ہوائی نالیوں میں خراش سے بھی یہ مرض ہوجاتا ہے. چھاتی میں تناؤ اور بھاری پن، گلے میں خراش، سوکھی کھانسی، سانس لینے میں تکلیف، کھانسی کے ساتھ بلغم ملا ہوا خون نکلتا ہے۔
    • علاج: (١) اسٹپٹوکروم Adrinochrome(Styptochrome)١ یا٢ ملی لیٹر کا انجکشن ١۔٢ گھنٹے کے وقفے عضلاتی لگائیں. شدید حالت میں ٢ ملی لیٹر کو٥٠ ملی لیٹر ڈکسٹروز میں ملا کر آہستہ آہستہ وریدی انجکشن لگائیں۔
    • وے نس مینDiosmin (Venusmin) دو ٹکیہ(٦٠٠ ملی گرام) سے چھ ٹکیہ (١٨٠٠ ملی گرام) روزانہ دیں. مقدار مریض کی عمر، بیماری کی حالت اور ضرورت کے تقاضے کی بنیاد پر دیں۔
    • دانت کا دردTothache
    • اسباب: دانت ٹوٹ جانے، دانت یا مسوڑھوں میں کیڑے لگ جانے کی وجہ سے دانت میں درد ہوتا ہے. منہ پر شدید چوٹ لگنے سے بھی دانت میںدرد ہوتا ہے. دود ھ یا پانی پینے سے دانتوںمیںلگتا ہے اور سر درد کرتا ہے۔
    • علاج: (١) آئی بوجے سک پلسIbuprophen+Paracetamol (Ibugesic plus) ایک ٹکیہ دن میں تین بار دیں اور بچوں کو ضرورت کے مطابق آدھے چمچے سے ایک چمچہ تک اسی کا سسپنشن پلائیں۔
    • وٹامن سی (Celin) بچوں کو٥٠ یا ١٠٠ ملی گرام کی ایک ٹکیہ روزانہ اور بڑوں کو٥٠٠ ملی گرام والی آدھی سے ایک ٹکیہ دن میں ایک بار۔
    • ٹٹراسائیکلین Tetracyclin(Hostacyclin) کیپسول ٢٥٠ ملی گرام والا دن میں تین باربڑوں کو دیں اور بچوں کو کوسلف پی Co-trimoxazole(Co-sulf-P) دن میں تین بار دیں۔
    • اسکرویScurvy
    • اسباب: وٹامن سی کا طولانی مدت تک غذا میں موجود نہ ہونا، سبزیوں کا استعمال نہ کرنے اور نہ ہی پھل کا استعمال ہوپانا، غریبی کی وجہ سے وٹامن سی والے موسمی تازے پھلوں کو استعمال نہ کرپانا اور بہت زیادہ کمزوری وغیرہ اس کے اسباب ہیں۔
    • علامات: مسوڑھوں سے خون نکلتا ہے، دانت کمزور پڑجاتے ہیں، دن بدن کمزوری اور سستی ستاتی ہے اور قلت خون ہوجاتی ہے، کھڑے ہونے پر آنکھوں کے سامنے اندھیرا آکر سر میں چکر آنے لگتا ہے، دم پھولتا ہے، دل زیادہ دھڑکتا ہے، سانس میں بدبو محسوس ہوتی ہے، جلد پر کالے داغ پڑجاتے ہیں، مسوڑھوں میں ورم ہوجاتا ہے، ان سے خون کی ریزش ہوتی ہے اور ان میں پیپ پڑ کر دانت ہلنے لگتے اور گرجاتے ہیں، منہ سے بدبو آتی ہے، طحال بڑھ جاتی ہے، رتوندی ،نیومونیا اور پلیورسی کا ہونا، ریوی گینگرین اور غلاف القلب میں ورم ہوجاتا ہے۔
    • علاج: (١) سیلنVitamin C (Celin)بچوں کو ٥٠ یا ١٠٠ ملی گرام کی ایک ٹکیہ روزانہ اور بڑوں کو ٥٠٠ ملی گرام والی آدھی سے ایک ٹکیہ دن میں١۔٢ بار دیں۔
    • ریڈاکسان (Redoxan)شدید حالت میں ٥٠٠ ملی گرام(٥ ملی لیٹر) کے ایمپول سے ١ گرام (٥ ملی لیٹر کے دو ایمپول) کا کولہے کے گہرے عضلے میںیا آہستہ آہستہ روزانہ یا ہفتے میں کئی باروریدی انجکشن لگائیں۔
    • قلبی دمہCardiac asthma
    • دمہ دو طرح کا ہوتا ہے (١) ہوائی نالیوں سے متعلق دمہ (Brochial asthma) (٢) قلبی دمہ(Cardiac asthma). برانکیل دمہ سے متعلق بیان گزر چکا ہے. نیچے قلبی دمہ کی علامات اور علاج بیان کیا جارہا ہے۔
    • علامات:قلبی دمہ رات کو٢ بجے یکایک ہوجاتا ہے. سانس اتنا مشکل سے آتا ہے کہ مریض بستر سے اٹھ کرکھلی کھڑکی کے پاس آکر بیٹھ جاتا ہے، سانس کی آواز برانکیل دمہ میں کم شور والی ہوتی ہے. اسٹیتھوسکوپ سے سننے پر برانکائی (Bronchi) کی آواز دھیمی رہتی ہے. ریوی ورید میں سوجن محسوس ہوتی ہے، ہاتھ پیروں پر ٹھنڈا پسینہ آتا ہے، منہ آکسیجن کی کمی سے نیلا سا ہوجاتا ہے، خون کا دباؤ بیماری کے لحاظ سے بڑھا ہوا رہتا ہے، دل کی حرکت تیز اس میں دو کے بجائے تیسری آواز معلوم ہوتی ہے۔
    • علاج: (١)برانکوفل Sulbutamol+ Theophylline(Bronchophyl) لکوڈ بڑوں کو ١٥ سے ٤٥ ملی لیٹر کھانے سے پہلے دن میں تین بار، بچوں کو حسب ضرورت کم مقدار میں دیں۔
    • ڈیری فائی لینEtophylline+ Theophylline (Deriphyllin)اکثر سبھی اقسام کے برانکیل ، کارڈیک اور رینل دمہ میں ٢ سے ٤ ملی لیٹر٢ یا٤ بار تک روزانہ آہستہ آہستہ ورید میں (ایک منٹ میں ٢ ملی لیٹر کی در سے) یا عضلہ یا جلد میں انجکشن لگائیں. ورید میں انجکشن لگاتے وقت مذکورہ مقدار کو٥٠ سے ١٠٠ ملی لیٹر ڈکسٹروز ١٠ فیصدی میں بھی ملاکر دے سکتے ہیں۔
    • ایمینوفائی لین (Aminophyllin) قلبی دمہ کی شدت میں ٢٥٠ سے ٥٠٠ ملی گرام کے ١٠ یا ٢٠ ملی لیٹر کے ایمپول کا ورید میں آہستہ آہستہ دو منٹ میں انجکشن لگائیں، مرض کم ہونے پر اس دوا کا عضلے میں انجکشن لگائیں یا ٥٠٠ ملی گرام کی دوا کو٢٠ ملی لیٹر گرم پانی میں گھول کر مبرز میں انیما کر کے مبرز کو بند رکھیں یا اس دوا کی ١٠٠ ملی گرام کی ١۔٢ ٹکیہ ٢۔٣ بار روزانہ دمہ کے دورے کے وقت کھلائیں۔
    • کھانسیCough
    • کھانسی دو طرح کی ہوتی ہے خشک اور بلغم دار. لمبی مدت تک اس کا علاج نہ کرنے پر پھیپھڑوں میں ٹی بی ہوسکتا ہے. گلے کی خراش سے بھی کھانسی ہوسکتی ہے۔
    • اسباب: گلے اور پھیپھڑوں کی خرابیوں، سردی لگنے، جگر کی خرابی، قبض، بلغم سوکھ جانے یا ڈھیلا رہنے کے سبب پیدا ہوتی ہے۔
    • علامات: کھانسی میں بلغم نہیں نکلتا، بہت کھانسنے پر تھوڑا سا بلغم نکلتا ہے اور چھاتی میںجکڑن محسوس ہوتی ہے. یہ کھانسی دمہ، نیومونیا، ٹی بی، ہوائی نالیوں کا ورم اور پلیورسی کی ابتدائی حالت میں معمولی ہوتی ہے، لیکن بلغم دار کھانسی میں آسانی سے زیادہ مقدار میں بلغم نکلتا ہے۔
    • علاج: (١) چیسٹون (Chestone) سوکھی اور بلغم دار کھانسی میں ٥ سے ١٠ ملی لیٹر بڑوں کو اور ٥ئ٢ سے ٥ ملی لیٹر تک بچوں کو دن میں دو بار دیں۔
    • ایولPheniramine maleate (Avil) ایک ٹکیہ صبح اور ایک شام کو سونے سے پہلے کھلائیں. یہ دوا ایکسپکٹورینٹ لکوڈ کی صورت میں بھی ملتی ہے. بڑوں کو ٥ئ٧ ملی لیٹر سے ١٠ ملی لیٹر، بچوں کو ٥ئ٢ ملی لیٹر سے ٥ ملی لیٹر پانی میں ملا کر پلائیں۔
    • نیومونیاPneumonia
    • یہ ایک انفکشس بیماری ہے جس میں پھیپھڑوں کے لختوں میںورم اور ساتھ ہی بخار ہوجاتا ہے، تکلیف دہ کھانسی، چھاتی میں درد، سانس مشکل سے اور جلدی جلدی آنا، ناک کے نتھنے پھول جانا، بار بارپیاس، جس طرف کا پھیپھڑا مریض ہوتا ہے اس طرف کا چہرا زیادہ سرخ ہوتا ہے اور پسلی مارنے لگتا ہے. تپ کا درجہ حرارت ١٠٤ ڈگری فارن ہائٹ تک اور بعض اوقات اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔
    • علاج: (١) اسپوری ڈیکسCephalexin (Sporidex) برانکو نیومونیا میں ٢٥٠ سے ٥٠٠ ملی گرام کے ایک کیپسول کو حسب ضرورت عمر اور مرض کی کیفیت کے لحاظ سے١۔٤ ملی گرام کی مقدار میں روزانہ کئی برابر حصوں میںتقسیم کر کے٦۔٦ گھنٹے پر دیں. بچوں اور نومولودوں کے لئے پینے کا ڈرائی سیرپ آتا ہے۔
    • توجہ ! سیفالوسپورین سے حساس مریضوںمیں اور گردے کی خرابی میں اس کا استعمال نہ کریں۔
    • نواکلوکسAmpicillin (Novaclox) ایک کیپسول دن میں ٢۔٤ بار۔
    • جن بچوں کو بار بار نیومونیا ہوجاتا ہو ان کو شارک لیور آئل مناسب مقدار میں دیتے رہنے اور اسی تیل کی پیٹھ اور چھاتی پر مالش کرتے رہنے سے مرض کے دوبارہ ہونے کا خدشہ نہیں رہتا ہے۔
    ڈاکٹر محمد معظم جاوید
    moazzamhaidari@yahoo.com
    جملہ حقوق محفوظ ہیں
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اگر کسی دن ہٹلر کی کلوننگ کرکے نیا ہٹلر بن گیا تو یہودیوں کو پھر سے جان کے لالے پڑ جائیں گے۔ :176:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں