1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏18 نومبر 2012۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
    گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر
    آلِ بتولؓ کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
    قطرۂ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر
    عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
    آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر
    جتنے سوال عشق نے، آلِ رسولؐ سے کئے
    ایک کے بعد اِک دئے، سارے جواب ریت پر
    پیاسا حسینؓ کو کہوں، اتنا تو بے ادب نہیں
    لمسِ لبِ حسینؓ کو، ترسا ہے آب ریت پر
    آلِ نبیؐ کا کام تھا، آلِ نبیؐ ہی کر گئے
    کوئی نہ لکھ سکا ادیبؔ، ایسی کتاب ریت پر

    ادیبؔ رائے پوری
     

اس صفحے کو مشتہر کریں