1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محمداکرم, ‏14 دسمبر 2011۔

  1. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا
    بعض مدارس میں جاری مکروہ سرگرمیوں کے حوالے سے ایک چشم کشا رپورٹ
    دینی مدرسے میں قید 57 نوجوانوں کی افسوسناک کہانی

    پیارے دوستو ، ایک زمانہ تھا کہ دینی مدارس دینِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاف ستھری اور سچی تعلیمات کے فروغ کا ذریعہ ہواکرتے تھے ۔ یہاں لمحہ لمحہ شجرِعلم کی آبیاری ہوتی تھی، اسلام کا پیغامِ امن ومحبت عام کیا جاتا تھا ۔ ہردم یہاں سے قال اللہ وقال الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شیریں صدائیں گونجتی تھیں ۔ انہی سچی تعلیمات کا اثر یہ تھا ان درسگاہوں سے علوم وفنون کے چشمے رواں رہتے تھے ، جن سے ہرخاص وعام اپنی اپنی پیاس بجھاتا تھا ۔ انہی درسگاہوں سے بڑے بڑے ائمہ علم وفن اور صاحبانِ علم وحکمت پیدا ہوتے تھے اور پوری امت کی رہبری کے فرائض سرانجام دیتے تھے۔ مگر کچھ اغیار کی سازشوں اور کچھ اپنوں کی نالائقیوں کا نتیجہ ہے کہ آج بہت سے دینی مدارس ایسے ہیں ، الا ماشاءاللہ ، جہاں دین کے نام پر انتہائی گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے، اسلام کی سچی تعلیمات کی بجائے خودساختہ اور من گھڑت تصورات کا پرچار کیا جارہاہے ۔ شاید ایسے ہی اہل مدرسہ کیلئے علامہ نے فرمایا تھا:

    گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا
    کہاں سے آئے صدا ، لاالہ الااللہ
    آج فرقہ واریت ، تنگ نظری ، انتہا پسندی اور عدم برداشت کے رویوں کو عام کرنے میں جہاں اور بہت سے عوامل کارفرما ہیں ، انہی میں ایک بہت بڑا سبب اس طرح کے دینی مدارس بھی ہیں ، جہاں معصوم نوجوانوں کی برین واشنگ کرکے جنت کے سہانے خواب دکھا کر انکی زندگیاں برباد کرنے کا کام تسلسل سے جاری ہے۔

    [​IMG]
    یہ تصویر تو آپ میں سے اکثر دوست پہچانتے بھی ہوں گے۔ جی ہاں ، یہ اس خودکش بمبار کی تصویر ہے جو اپریل 2011 میں ڈیرہ غازی خان میں واقع ایک مزار پر ہونے والے خودکش حملہ میں شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ یہ تو ان خودکش بمباروں میں سے صرف ایک کمسن لڑکے کی مثال ہے ، ورنہ کون نہیں جانتا کہ آج بے شمارکمسن نوجوانوں کو جنت کا لالچ دیکر جہنم کے گڑھے میں دھکیلا جا رہا ہے ۔ ان نوجوانوں کو کون تیار کررہا ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جسکے سامنے آنے پر اکثر وبیشتر فرقہ پرستی کو پروان چڑھانے والے بعض مدارس اور انکے سرپرستوں کی طرف ہی بار بار انگلی اٹھتی نظر آتی ہے ۔ بارہا اس طرح کی خبریں اخبارات میں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔[1]
    اسی طرح کی ایک خبر 13 دسمبر کے اخبارات میں شائع ہوئی ہے ، جو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث مدارس کو بے نقاب کررہی ہے، ملاحظہ فرمائیے:

    [​IMG]
    [​IMG]


    [​IMG]

    بازیاب کرائے گئے افراد کی تصاویر دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں:
    http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2011/12/111213_madrassa_khi_pics_rwa.shtml


    اللہ تعالیٰ معصوم نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے والے اور بے گناہ عوام کے خون سے ہولی کھیلنے والے ان درندہ صفت مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور سب عوام کو ان لوگوں کے مکروفریب سے بچنے کا شعور دے۔ آمین!
    والسلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔:91:

    [1] عمر نامی اس کمسن خودکش حملہ آور نے انتہائی چشم کشا انکشافات کئے تھے ، جسکی تفصیل ان لنکس پر ملاحظہ فرمائیے:
    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/04/110418_bomber_aleem.shtml

    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/04/110406_suicide_bomber_profile_rh.shtml

    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/04/110408_sakhisarwar_omar_suicide_rh.shtml

    ایسے مدارس میں جاری مکروہ سرگرمیوں کے حوالے سے مزید تفصیلات کیلئے یہ لنکس ملاحظہ فرمائیں:
    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/12/111213_madrassa_students_rwa.shtml

    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/01/100110_punjab_ijaz2_zee.shtml
     
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    آج کے اخبارات بھی دیکھ لیے جاتے تو زیادہ بہتر تھا ۔
     
  3. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    آصف بھائی ، آج کے اخبارات بھی دیکھے ہیں۔ انمیں سے کچھ یہاں پوسٹ کرتا ہوں:

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

    اخبارات میں چھپنے والی کوریج من وعن آپکے سامنے رکھ دی ہے۔ اب آپ اصل موضوع پراپنے تبصرے سے آگاہ فرمائیں۔
     
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    پوری بات کے علم ہونے تک کسی ایک انتہا پر پہنچ جانا درست عمل نہیں ، یہ سب کچھ مدارس کے خلاف جاری مسلسل سازش کا حصہ ہے ، اور موجودہ وقت میں کہ جب سلالہ چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کے بعد اپنائی جانے والی پالیسیوں کے سبب پاکستان میں ہر طرف امن ہے تو ایسی کسی بھی سازش کا سامنے آنا بنتا تھا ۔
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    آصف بھائی کی بات بھی بعد از قیاس نہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بہت سے مدارس میں ایسا ہوتا ہے۔
     
  6. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    آصف بھائی ، معذرت سے عرض کروں گا کہ اسکو چشم پوشی نہ سمجھا جائے تو اور کیا سمجھا جائے؟ آپ نے شاید لڑی کے اصل موضوع پر ہی غور نہیں فرمایا۔

    1۔ یہ بات بالکل حق ہے کہ مدارس دینیہ واقتعاً دین اسلام کے قلعے ہیں ، اور دین اسلام کے فروغ میں انکا بہت بڑا کردار ہے ۔ مگر کیا سب مدارس مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں؟ ہرگز نہیں ۔ بلکہ بہت سے ایسے بھی ہیں جو کہ اسلامی تعلیمات کو مسخ کرنے کا کردار ادا کرکے فرقہ واریت کے فروغ کا باعث بن رہے ہیں ، جسکے نتیجے میں معاشرے کا سکون غارت ہوکر رہ گیا ہے۔

    2۔ میں نے کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ سب مدارس مکروہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں ، بلکہ یہ لکھا کہ "بعض مدارس مکروہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں" اسکے ثبوت جابجا آئے روز دیکھنے کو ملتے ہیں، جس سے کوئی ذی شعور آدمی انکار نہیں کرسکتا۔ صرف عمر نامی فدائی کے چشم کشا انکشافات ہی ذرا پھر سے ملاحظہ فرمائیں:
    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/04/110418_bomber_aleem.shtml
    اسی لئے میں نے عرض کیا تھا کہ:
    عمر فدائی کے بیان والی ویڈیو کو غور سے دیکھیں اور پھر بتائیں کہ ان معصوم نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے کے پیچھے کون سی سوچ کام کر رہی ہے؟

    3۔ بات صرف تازہ خبر میں مذکور مدرسے کی نہیں، بلکہ عمومی [In general] ہے۔ علامہ اقبال رحمۃاللہ علیہ نے بھی سب اہل مدرسہ کی بات نہیں کی تھی ، بلکہ بعض اہل مدرسہ کے بارے میں فرمایا تھا کہ :
    گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا
    کہاں سے آئے صدا ، لاالہ الااللہ
    کیا کوئی ذی شعور شخص علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی بیان کردہ اس حقیقت کو رد کرسکتا ہے؟

    4۔ اب آئیے ذرا مذکورہ مدرسے سے متعلق خبروں کا بھی دیانتدارانہ تجزیہ کرتے ہیں:
    الف ۔ مدرسے کا محل وقوع: تمام خبروں کو دیکھیں تو یہ پتہ چلتا ہے کہ سہراب گوٹھ میں واقع جامع مسجد زکریا کاندھلوی سے بالکل متصل دینی مدرسہ سے یہ افراد بازیاب کرائے گئے۔ تمام اخبارات نے اسے "مدرسہ" لکھا ، بازیاب کرائے گئے افراد نے بھی اسے "مدرسہ" کہا ۔

    --- کچھ مصروفیت آگئی تو یہیں پر چھوڑتا ہوں ، باقی تھوڑی دیر کے بعد انشاءاللہ ---
     
  7. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    -------------- گزشتہ سے پیوستہ --------------

    اب ایک مفتی صاحب فرماتے ہیں کہ یہ مدرسہ نہیں ، بلکہ منشیات کے عادی لوگوں کیلئے بحالی مرکز ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر یہ واقعی میں مدرسہ نہیں تو پھر تمام اخبارات کو کیوں مغالطہ ہوا؟ بازیاب کرائے گئے لوگوں نے اسکو "مدرسہ" کیوں کہا؟ پھر اگر یہ مدرسہ نہیں تو اس پر "مدرسہ" کا بورڈ کیوں لگا تھا؟ پھر اسکا مسجد زکریا سے متصل ہونا بھی اسی بات کی نشانی ہے کہ یہ مدرسہ ہی تھا ۔

    2۔ اگر یہ بحالی مرکز ہے تو کیا منشیات کے عادی لوگوں کی بحالی کا یہی طریقہ ہوا کرتا ہے ، جس طرح سے یہاں ہورہا تھا؟

    3۔ تصاویر میں بازیاب کرائے گئے اکثر بچوں اور نوجوانوں کے چہروں کو بغور دیکھنے سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ انکے چہرے نشہ کے عادی لوگوں والی علامات سے یکسر خالی ہیں ۔ اس سے بھی یہ بات مشکوک ہوجاتی ہے کہ یہاں پر نشہ کے عادی افراد کا علاج کیا جاتا تھا ۔

    4۔ اگر یہاں پر کوئی غیرقانونی سرگرمی نہیں ہوتی تھی ، تو پھر مدرسہ کے سرکردہ لوگ وہاں سے فرار کیوں ہوگئے؟

    5۔ ان سب نوجوانوں کو تہہ خانہ میں جہاں صحت و صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال تھی، زنجیروں میں قید کرکے رکھنا ، تشدد کرنا ، بیمار پڑنے پر دوا نہ لاکر دینا وغیرہ وغیرہ کیا بحالی مرکز اسی طرح ہوتے ہیں؟

    6۔ اگر بازیاب کرائے گئے افراد کے لواحقین اپنی رضامندی سے ان افراد کو یہاں چھوڑ گئے تھے ، تو کیا اس طرح ان سب غیر قانونی سرگرمیوں کو جواز مہیا ہوجاتا ہے؟

    7۔ قطع نظر اس بات کے کہ یہ مدرسہ وفاق المدارس سے الحاق شدہ تھا یا نہیں ، اب تک کی خبروں کی روشنی میں یہ بات بہت واضح ہے کہ یہاں پر ہونے والی سرگرمیاں غیرقانونی اور قابل مذمت ہیں۔ جب یہ مدرسہ وفاق المدارس سے الحاق یافتہ بھی نہیں ، تو پھروفاق المدارس کے معزز مفتی صاحب کے بیان میں ان مکروہ سرگرمیوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی موجود نہیں ہے ، کیوں؟ انکو تو دوٹوک ان مکروہ سرگرمیوں کی مذمت کرنی چاہیئے تھی ، مگر ہوا کیا ؟ انکے بیان میں سارا زور صرف اس بات پر ہے کہ اس مدرسے سے انکا کوئی تعلق نہیں تھا۔

    8۔ اگر ممکن ہوا تو باقی تفصیلات تحقیقات کے مکمل ہونے پر ہی سامنے آسکتی ہیں ، مگر اب تک کے حالات وواقعات سے اندازہ یہی ہوتا ہے ، کہ خوف وہراس کی فضا اسطرح کے حساس معاملات میں عوام الناس کو سچی گواہی دینے سےروک دیتی ہے جسکے نتیجے میں مجرم لوگ سزا سے صاف بچ نکلتے ہیں، اس لئے اغلبا ًبہت سے دوسرے کیسز کی طرح اس کیس میں بھی سچ کا منظر عام پر آجانا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

    بہرحال ہماری اس لڑی کی بنیاد صرف اس ایک واقعے پر نہیں ، بلکہ تسلسل کے ساتھ رونما ہونے والے ان حالات و واقعات پر ہے جو اس تاثر کو تقویت فراہم کرتے ہیں کہ خارجیت زدہ دہشت گردانہ فکر کی جڑیں کہیں نہ کہیں انہی نام نہاد موحدین سے ہی جا ملتی ہیں جو اپنے علاوہ مسلمانوں کی اکثریت کو کافر ومشرک قرار دیتے ہیں ، مزارات اولیاءاللہ کو شرک کے اڈے اور ان سے محبت کرنے والے مسلمانوں کواصل کفار ومشرکین سے بڑے کفار ومشرکین قرار دے کر انکا خون بہانے کو جائز سمجھتے ہیں ، اسطرح اسلام دشمن طاقتوں کو ہر مسلم کش کاروائی کا جواز مہیا کرکے، بالواسطہ طور پر انہی اسلام دشمن طاقتوں کے ایجنڈے کی تکمیل میں معاون ثابت ہورہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو انکے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین !
     
  8. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    یہ پڑھ کر صبح صبح ہی موڈ خراب ہو گیا۔۔ :( یہ تعلیمی ادارے ہیں؟؟ جہاں اسلام کی تعلیم دی جاتی ہے؟؟ افف میرے خدایا۔۔ آج کا مسلمان کیا ہو چکا ہے۔۔ تو پھر کیوں نا ہم ساری دنیا میں بدنام ہوں؟؟ ایسے مدارس میں‌ بچوں کو داخل کروانے سے اچھا ہے کہ انہیں اپنے گھر ہی باندھ کر رکھ لیں۔۔ کم از کم وہ بعد میں‌جہاد کے نام پر لوگوں کو قتل تو نا کریں۔۔ جو لوگ ان کو تیار کرتے ہیں وہ مسلمان نہیں‌ ہو سکتے۔۔ اسلام ہمیں ان ساری باتوں کا درس ہرگز نہیں دیتا۔۔ اللہ معاف کرے کیسے جانوروں کی طرح زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔۔ یہ تو ہم لوگ واپس دور جاہلیت میں‌چلے گئے ہیں۔۔
    اللہ میاں ہمارے حال پہ رحم فرما۔۔ اور ہمارے معاشرے سے ایسے تنگ نظر مولویوں کا صفایا کر دے جو اسلام کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔۔ :( آمین۔۔ :(
     
  9. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    محض کچھ اخبارات کی سرخیوں پر کم از کم میں تو کسی بھی مدرسے پر ایسا الزام نہیں لگا سکتا ، یہ بات درست ہے کہ کچھ لوگ مدرسوں کے نام پر غلط قسم کے اقدامات کرتے ہیں ، مگر کسی بھی مدرسے میں دہشت گردی کی تعلیم نہیں دی جاتی ، انڈیا اور امریکہ ایک عرصے سے جماعت الدعواۃ کو دہشت گرد جماعت کہہ رہے ہیں ، اور ان کے مرکز کو دہشت گردی کی تعلیم کا مرکز ، مگر آج تک وہ یہ بات ثابت نہ کر سکے ، مرید کے ایک شہر ہے ، جیسے جماعت الدعواۃ نے مثالی شہر بنایا ہے ، جہاں کوئی بھی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے ، اس کے مدارس جامعیات اور باقی ادارے عام پبلک کے لیے کھلے ہیں مگر کہنے والے انہیں بھی دہشت گردی کا مرکز کہتے ہیں ، مزکورہ مرکز بھی کراچی جیسے بڑے شہر میں موجود ہے اور عام شہری علاقے میں ہے ، کیا کسی ذی شعور کی عقل اس بات کو مانے گی کہ یہاں دہشت گردی کی تعلیم دی جاسکتی ہے ، میرا تعلق چونکہ کراچی سے ہی ہے اور میرے دور کے دو سسرالی رشتے دار بھی ایک عرصے تک اس مرکز میں رہے ہیں ، ایک تو جلد ہی بھاگ گیا تھا جبکہ دوسرے کا علاج پورا ہوا دونوں طویل عرصے سے نشے کے عادی تھے اور جس کا علاج مکمل ہوا ہے وہ پچھلے بیس سال سے یعنی بارہ سال کی عمر سے ہی شراب ، چرس اور ہر قسم کی نشے کا عادی تھا آج پانچ وقت کا نمازی ہے اس کے گھر کا ماحول یکسر تبدیل ہو چکا ہے ، مجھے یاد ہے میرے عزیز کو جب اس کے بھائی اس مرکز میں چھوڑ کر آئے تھے تو انہوں نے بھی اسے خود زنجیروں‌ سے باندھا تھا (حالانکہ میں خود اس بات کے خلاف ہوں مگر ایسا نہ کرنے کی صورت میں مریض وہاں سے بھاگ جاتے تھے ) یاد رہے یہ صرف نشئی افراد کی بحالی کا مرکز نہیں‌ تھا بلکہ اخلاقی طور پر بھی گمراہ بچوں ( چوری چکاری اور اس جیسی بد عادات کا شکار بچے جو اکثر گھروں سے بھاگ جاتے ہیں ) کی بحالی اور تربیت کا مرکز بھی ہے ، اور یہ مرکز مدرسے سے متصل ہی ہے جیسے اکثر عیسائی مشینری اسکولوں کے ساتھ ساتھ تربیت گاہیں‌ اور ہسپتال ہوتے ہیں ، باقی رہی بات بازیاب لوگوں کی چہروں سے نشہ کا عادی نہ ہونے کی بات ، تو عرض ہے کہ وہاں سب سے پہلے اسی بات پر توجہ دی جاتی ہے ان کا حلیہ تبدیل کیا جاتا ہے اور علاج بھی ادویات سے نہیں بلکہ قرآن پاک کی تلاوت اور دم درود سے کیا جاتا ہے ۔
    اس سے زیادہ میں مزید کچھ نہیں لکھنا چاہتا ۔
     
  10. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    واہ کیا بات ہے ، سبحان اللہ۔

    گویا آپ نے اس مدرسہ میں ہونے والی تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو سندِ جواز مہیا کردی ہے یعنی آپکے خیال میں یہاں کچھ بھی غلط نہیں ہورہا تھا اور دہشت گردی ، انتہا پسندی یا فرقہ واریت کو پھیلانے میں نہ صرف یہ مدرسہ بلکہ تمام کے تمام مدارس کا قطعاً کوئی کردار نہیں ہے !!! اللہ اکبر!

    ایک طرف تو اس مدرسے سے لاتعلقی کے اعلان ، اور دوسری طرف اسکی غیر قانونی سرگرمیوں کی مذمت سے نہ صرف انکار بلکہ دفاع بھی --- بالکل اسی طرح کا ردعمل قوم کو ہمارے بعض مذہبی رہنماؤں کی طرف سے اس وقت بھی دیکھنے کو ملتا ہے ، جب کوئی خودکش حملہ آور سینکڑوں معصوم لوگوں کا خونِ ناحق بہاتا ہے ، تو یہ لوگ کھلی مذمت کی بجائے اگر مگر کرنے لگ جاتے ہیں۔
    آصف بھائی ، معاف کیجئے گا ، آپکے اس تبصرے کو درست قرار دینا دیانت کے خلاف معلوم ہوتا ہے۔
     
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    میں اپ کی رائے کا احترم کرتا ہوں ، آپ اپنی رائے رکھنے میں حق بجانب ہیں‌ ، آپ کے ہاں اگر دیانت کا معیار وہ نہیں جو میں سمجھتا ہوں تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ، آپ واقعات کو ایک دوسرے سے ملانا چاہیں تو بھی مجھے کوئی اعتراض نہیں ، مگر ایک بات یاد رہے ، مفتی شامزئی ، مفتی نعیم اور کئی دوسرے اکابرین خودکش دھماکوں‌ کی مذمت کرنے اور ان کو حرام قرار دینے کی پاداش میں شہید کیے گئے ہیں ، مزید کئی اور اکابرین جو اس ملک میں‌ رہ کر اور ان دہشت گردوں‌ کو دہشت گرد کہہ کر حق گوئی کا ثبوت دے چکے ہیں ، اور شاید ایسا کوئی بھی شخص نہیں کہ جو دہشت گردی کی مزمت نہیں کرتا ۔ ایسے تمام مقامات کی کہ جو مدارس کے نام پر اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں شدید مزمت کی جانی چاہیے ، مگر اس بات پر بھی غور کیا جائے کہ کیا یہ ممکن ہے کہ شہروں میں آبادیوں کے درمیان اس قسم کے مدارس موجود ہوں اور کسی کو پتہ بھی نہ چلے ؟
     
  12. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    انہیں مدرسوں کے مُبلغین جب دوسرے فورمز پہ جاتے ہیں تو قُرآن وحدیث کے حوالہ جات سے
    ہر ایک کی بات کا ایسے رد کرتے ہیں ۔ کہ اصل بات اُن کے سوا کوئی نہیں جانتا
    اور یہ جو سب کُچھ ہے !
    کیا کسی قُرآنی آیات یا احادیث کے تابع ہو کر کیا جاتا ہے؟
    عجب دو رنگی ہے
     
  13. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    قصور ہمارے معاشرے کا بھی ہے۔۔ کے ہم اپنے اس بچے کو مدرسے میں بھیجتے ہیں جو بلکل نالائق ہو۔۔ لائق بچے کو دنیاوی تعلیم دلواتے ہیں۔۔ اور جس کا دماغ ٹھیک کام نا کرتا ہو اسے دینی تعلیم کے لئے بھیج دیتے ہیں۔۔ مطلب ہمیں دین سے زیادہ دنیاوی تعلیم دلوانے کی زیادہ فکر ہے۔۔ میں نے خود کئی لوگ دیکھے ہیں جو کہتے ہیں کے ہمارا بچہ سکول میں ٹھیک نہیں پڑھتا تھا تو ہم نے اسے مدرسے میں قرآن حفظ کے لئے بھجوا دیا۔۔ کتنے افسوس کی بات ہے۔۔
    اور آصف جی جب آپ کہہ رہے ہیں کے دہشت گردی کی مزمت ہونی چاہیے تو بحث کیسی؟؟
    اور یہ صرٍف اخباری سرخیاں نہیں ٹی وی میں وڈیوز بھی دکھائی گئی ہیں۔۔ آپ کیوں ایسے لوگوں کی سائیڈ لے رہے ہیں جو اسلام جیسے محبت بھرے دین کے نام پر دہشت گردی کا دھبہ لگانے میں مصروف ہیں؟؟‌:(
    آپ کی بات ٹھیک ہے سے سب مدارس میں‌ایسا نہیں ہوتا۔۔ بلکے بہت سوں میں ایسا نہیں ہوتا ہو گا۔۔ لیکن جن گنتی کے مدارس میں ایسا ہوتا ہے اگر آج ان میں سے کسی ایک کا پول کھل گیا ہے تو آپ کو ان کی سپوٹ میں‌نہیں لکھنا چاہیے۔۔ :( آپ اچھے خاصے سمجھدار ہیں۔۔ پھر بھی؟؟ ایسا کیوں؟؟‌:(
     
  14. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    سب سے پہلے تو میں یہ واضع کر دینا چاہتا ہوں کہ میں کسی کی سپوٹ نہیں کر رہا ، میں نے اصل حقیقت بیان کی ہے ، بات اتنی سی ہے کہ ہر وہ شخص جو کسی بھی انسان کو معمولی سا بھی نقصان پہنچائے قابل مزمت ہے کجا کہ کسی کو بے گناہ قتل ہی کر دے ، اور ہر وہ ادارہ جہاں اس قسم کی تعلیم دی جاتی ہو وہ نا صرف قابل مزمت بلکہ قابل نفرت بھی ہے ، میں تو صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ ایسے مدارس کی آڑ میں مدارس کی خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں ، اور پاکستان پر دہشت گرد تیار کرنے کی فیکٹری کا الزام لگا کر اسے بین الاقوامی طور پر تنہا کیا جا رہا ہے ، ممکن ہے کہ وہ ادارہ اب ایسا ہی ہو ، مگر میں نے اس ادارے کے متعلق اپنا تجربہ بھی آپ لوگوں کے سامنے رکھا ہے ، اور ایک منطق بھی پیش کی ہے کہ کیا یہ ممکن ہے کہ آپ کے گھر کے پاس ایک دہشت گرد بنانے کی فیکٹری لگی ہوئی ہو اور آپ اس سے ناواقف ہوں ، رہی الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کی بات تو آپ لوگوں کو یاد ہوگا کہ جب سانحہ لال مسجد پیش آیا تھا تو یہی میڈیا وہاں ‌سینکڑوں‌ دہشت گردوں کی موجودگی کا اعلان کر رہا تھا ، وہاں سے بھی ایسے ہی لوگ میڈیا کے سامنے لائے گئے تھے جو اندر موجود دہشت گردوں کے نا صرف عینی شاہد تھے بلکہ ان کے نام بھی بتا رہے تھے ، ایسے کچھ بچے بھی پیش کئے گئے جن کے بارے میں دعوا کیا گیا کہ وہ اندر سے بھاگ کر نکلے ہیں ، مگر بعد میں‌ اسی میڈیا نے کہا کہ وہاں محض نہتے معصوم بچے اور بچیاں شہید کی گئی ، پاکستانی فوج کے اس وقت کے راولپنڈی کے کور کمانڈر خود یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ وہاں فاسفورس بم استعمال کئے گئے جن کے سبب مرنے والوں کے جسم پگھل گئے ، اس سے بڑی دہشت گردی اور کیا ہو گی ؟
    جو دہشت گرد ہے وہ دہشت گرد ہی ہے ، اور وہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ قابل نفرت بھی ہے ، مگر میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ جلدی مت کیجئے اور تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ لیجئے ۔ یہ ایک سازش بھی ہو سکتی ہے ۔
     
  15. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    او کے ۔۔
     
  16. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    اور ایک اور بات کی بھی وضاحت ضروری ہے ، اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ علماء حضرات دہشت گردوں کی مذمت نہیں کرتے ، یہ ایک غلط تائثر ہے اور یہ بھی کم و بیش اسی سازش کا حصہ ہے جس کے تحت مدارس اور علماء کو عوام کی نظروں میں کم تر کیا جائے ، ہمارے ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء نے ہمیشہ دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے ، بلکہ کئی علماء جن میں مفتی شامزئی ، مولانا حسن جان اور مفتی نعیم جیسے اکابرین بھی شامل ہیں صرف اس لیے شہید کر دئیے گئے کہ انہوں نے دہشت گردوں کی سخت الفاظ میں‌ مذمت کی تھی بلکہ خود کش حملوں‌ کو حرام قرار دیا تھا ۔
    یاد رہے 2009 میں اسلام آباد میں پاکستان اور پوری دنیا سے آئے ہوئے سینکڑوں‌ علماء نے ایک زبان ہو کر خود کش حملوں کو حرام قرار دینے کا فتوی دیا تھا ، اس لیے علماء پر ایسا الزام درست نہیں ، البتہ علماء کے بھیس میں چند مفاد پرست عناصر کی وجہ سے سب کو ایسا نہیں کہا جاسکتا
     
  17. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    ارے سب کو کون کہہ رہا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ پھر وہی بات؟؟ حق ہا۔۔ کوئی حال نہیں۔۔ چھوڑیں جی۔۔ بحث کرنا فضول ہے۔۔
     
  18. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    بحث !‌ بہترین استاد ہے ، انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے ، مگر نقص یہ ہے کہ ہمارے دل بہت چھوٹے ہیں ۔
     
  19. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    ہائے او ربا۔۔ :takar: بحث وہاں بنتی ہے جہاں دو الگ الگ باتیں ہوں۔۔ یہاں جو غلط نظر آ رہا ہے اسی کے بارے بات ہو رہی تھی۔۔ کسی نے بھی نہیں کہا کے سارے کے سارے مولوی یا مدارس غلط ہیں۔۔ :beating:
     
  20. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    ارے میں کب کہہ رہا ہوں کہ یہاں بحث ہو رہی ہے :84: مسکین سے لوگوں کی بات کوئی سنتا ہی نہیں :121:
     
  21. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    [​IMG]
     
  22. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    زبردست۔۔۔۔بحث ضرور ہونی چاہیے کہ اختلاف میں برکت ہے۔۔۔۔مگر آج کل پروپیگنڈے کا دور ہے اور اس میں اعتبار کرنے کو بہت مشکل سے دل کرتا ہے۔۔۔۔مگر کیا کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔یہ دنیا ہے اور اس میں ہرقسم کے لوگ بستے ہیں۔۔۔۔۔سو انسان کچھ کچھ پہچان ضرور کرے۔۔۔۔۔۔مدارس کچھ کو چھوڑ کر۔۔۔۔۔۔۔اب اپ ڈو ڈیٹ نہیں رہے۔۔۔۔۔۔حالانکہ مدرسہ تو سکول ہی کو کہا جاتا تھا۔۔۔۔مگر اب بہت کچھ جدا ہوچکا ہے۔۔۔۔۔۔بہرحال اسلامیات اور دین سے متعلق اب انڈر گریجوئٹ، گریجوئٹ، اور اعلی تعلیم کئی جامعات میں پڑھائ جارہی ہے۔۔۔جیسا کہ بین الاقوامی یونی ورسٹی، جہاں ہمارے ایک دوست صدیقی بھائی بھی طالب علم ہیں۔۔۔۔جو ہماری اردو میں کافی سرگرم ہیں۔۔۔۔۔سو میرا خیال ہے کہ اگر کوئی اپنا نقطہ نظر بیان کررہا ہے۔۔۔چاہے وہ کوئی بھی ہو۔۔۔۔اخلاق اور تہذیب کے دائرے میں۔۔۔تو اسے سننا ضرور چاہیے۔۔۔۔اور اگر کسی واقع کا کوئی مذمت کرتا ہے۔۔۔۔تو یہ بھی اس کا حق ہے۔۔۔مگر دائرے میں رہ کر۔۔ اس سے سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔۔۔۔ہر ایک اپنی بات کرنے کے لیے دلائل دیتا ہے۔۔۔۔میں یہ نہیں کہتا کہ دلائل سے سب کچھ سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔مگر کافی لوگ ایسے ہیں جو صرف دلیل پر یقین رکھتے ہیں۔۔۔حالانکہ کچھ چیزیں اس سے ماوراء بھی ہیں۔

    سب کا شکریہ۔
     
  23. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
  24. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
  25. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا

    استغفراللہ۔۔
     
  26. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
  27. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں