1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گستاخی رسول اور ہمارا دوہرا معیار

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از نذر حافی, ‏20 ستمبر 2012۔

  1. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    نذر حافی
    nazarhaffi@yahoo.com

    کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر " محمد رسول اللہ" صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا پرچم لہرانے اور سید علی رضا تقوی کو گولی لگنےکی خبر میں نے پڑھی اور سنی تومجھے شدت سے احساس ہواکہ ہماری اس چھوٹی سی دنیامیں یوں تو ہر شئے کی ایک انتہااور حد ہے لیکن شایددوہرے پن،دوغلے پن اور دوہرے معیار کی کوئی انتہانہیں۔جو قوم دوہرے پن اور دوہرے معیار کی عادی ہوجائے اسے ذلت و رسوائی کی گھاٹیوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔
    جیساکہ آپ جانتے ہیں کہ امریکی پادری کی"مسلمانوں کی معصومیت" نامی فلم منظر عام پر آنے کے بعد ہر روز اس کے خلاف احتجاج میں اضافہ ہی ہوتاچلاجارہاہےاور اب تک شاید دنیاکا کوئی ہی ملک یا خطہ ایسا ہوگا جس کے رہنے والوں بالخصوص مسلمانوں نے اس فلم کی مذمت نہ کی ہو۔
    ممکن ہے آپ اسے " لوگوں کی بیداری قراردیں"اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اسے "ناموس پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم" کی خاطر مسلمانوں کی یکجہتی قراردیں۔
    آپ اس فلم کے خلاف موجودہ احتجاجی تحریک کو جو مرضی نام دیں،آپ جتنے مرضی جلوس نکالیں،ہزاروں ٹائر جلائیں،گھنٹوں لمبی لمبی تقریریں کریں،ہرملک اور شہر کا پہیہ جام کریں،ہر ریاست میں سول نافرمانی کا اعلان کریں لیکن آپ کے پاس کوئی ضمانت نہیں کہ غیرمسلم دانشوروں اور میڈیا کی طرف سےآئندہ پیغمبرِ اسلام کی شان میں گستاخی نہیں کی جائے گی۔۔۔؟
    جی ہاں آپ کے پاس کوئی ضمانت نہیں۔۔۔؟
    آپ جائیے۔۔۔کسی سے ضمانت مانگ کر دیکھ لیجئے آپ کو احساس ہوجائے گا کہ اس امر کی ضمانت ملنا ناممکن ہے۔۔۔
    سوچئے ضرور سوچئے آخر کیاوجہ ہے کہ دنیا میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ بسنے والے مسلمان اپنے پیغمبر ؐکی ناموس کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ اس سے بڑھ کر افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے پاس دوسروں کو کافر ثابت کرنے اور قتل کرکے جنّت میں جانے کی گارنٹی تو موجود ہے لیکن ناموس پیغمبر کے لئے کوئی گارنٹی و ضمانت نہیں۔
    جب آپ شیعہ اور سنّی ،پنجابی اور پٹھان،عربی اور عجمی،ہندی اور پاکستانی،کشمیری اور افغانی ،کالے اور گورے نیز وڈیرے اور کمّی سے بالاتر ہوکر سوچیں گے تو تب آپ کو اس سوال کا جواب خود بخود مل جائے گا ۔
    آپ جان جائیں گے کہ دنیامیں ایک بڑی اکثریت رکھنے کے باوجود ہمارے پاس اپنے پیغمبر کی ناموس کی حفاظت کے لئے کوئی ضمانت اور کوئی گارنٹی کیوں موجودنہیں۔
    آپ سوچیں گے توآپ کو اسلامی دنیا کی آستین میں سانپ اور مسلمانوں کے ہاں دوہرا معیار صاف دکھائی دے گا۔آپ سوچیں تو سہی کہ کیا یہ "مسلمانوں کی معصومیت" نامی فلم اس لئے بری ہے کہ اس کا بنانے والا ایک عیسائی پادری ہے یاپھر اس لئے بری ہے کہ اس میں معراج انسانیت اور ختمی المرتبت کی شان میں گستاخی کی گئی ہے۔۔۔؟
    اگرآپ کے نزدیک اس فلم کی مخالفت کا معیار" ختمی المرتبت کی شان میں گستاخی ہے"۔۔۔ تو پھر انصاف سے بتائیے کہ ۔۔۔
    کیا جنّت البقیع میں رسول گرامی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ اور ان کی آل کے مزارات کو منہدم کر کے توہین رسالت نہیں کی گئی؟
    کیا رسول اکرم کی اکلوتی بیٹی کے مزار کو گراکر ویران کرنے سے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین نہیں ہوئی؟
    کیا حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب اور آل کے مزارات کو شرک کے مراکز کہنے سے رسول کی توہین نہیں ہوتی؟
    کیا حضور کے مزار کی جالی کو چومنے والوں کو ڈانٹنے اور انہیں مشرک کہنےسے حضور کی اہانت نہیں ہوتی؟
    کیا اولیائے کرام کے مقدس مزارات پر دھماکے کر نے سے حضور کی اہانت نہیں ہوتی؟
    کیا بے گناہ لوگوں کو قرآن مجید کی آیات پڑھ پڑھ کر جانوروں کی طرح ذبح کردینے سے قرآن اور پیغمبر کی توہین نہیں ہوتی؟
    کیامسجدوں میں نمازیوں کو گولیاں ماردینے سے اسلام اور پیغمبر اسلام کی اہانت نہیں ہوتی؟
    کیا بیت المقدس پر یہودیوں کے قبضے اورفلسطینیوں کی در بدری کے باوجود سعودی شہزادوں کے ،صہیونی نیزامریکی و یورپی آقاوں کے ساتھ جام چھلکانے سے اسلام اور پیغمبر اسلام اہانت نہیں ہوتی؟
    کیا اپنے آپ کو طالبانِ اسلام کہنے والوں کے ہاتھوں بچیوں کے سکول بند کرانے اور عورتوں کو مجمع عام میں پیٹنے سے اسلام اور پیغمبرِ اسلام کی رسوائی نہیں ہوتی؟
    آپ جس بھی مذہب اور جس بھی مکتب سے تعلق رکھتے ہوں اپنے ضمیر سے پوچھئے کہ عورتوں اور بچوں کی چیخ وپکار کے درمیان، " کلمہ گو مسلمانوں کو" کلمہ پڑھتے ہوئے ، بسوں سے اتار کر موت کے گھاٹ اتار دینے سے اسلام اور پیغمبرِ اسلام کی شان میں اضافہ ہوتاہے یا توہین ہوتی ہے۔۔۔؟
    امریکی پادری ٹیری جونز اور اس کے ہمنواوں کو یہ جرات صرف اسی لئے ہوئی ہے کہ وہ ہمارے دوہرے معیار اور دوہرے پن سے آگاہ ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ جب مسلمان خودہر روز پیغمبرِ اسلام کی توہین کرکے "مجاہد اسلام" طالبانِ اسلام " اور "خادم حرمین شریفین" رہ سکتے ہیں اور کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتاتو پھر انہیں مسلمانوں کے احتجاجات اور جلوسوں کو خاطر میں لانے کی کیا ضرورت ہے۔
    آج ناموس رسالت پر اپنی جان قربان کرنے والے " سید علی رضا تقوی" کا خون ہم سے کہہ رہاہے کہ اے فرقوں اور علاقوں،نعروں اور تنظیموں،قبیلوں اور ٹولوں میں بٹے ہوئے مسلمانو!اگر ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے مخلص ہوتو میری طرح ظاہر و باطن کو ایک کردو،جس کے نام کا کلمہ پڑھتے ہو اس کے نام پر جان دے دو،جس کی امّت کہلاتے ہو اسی کی محبت کو زندگی کا معیار قرار دو، چاہے گستاخ رسول کوئی بھی ہو اس کی سزا ایک ہی مقرر کرو۔۔۔بصورت دیگر نعرے لگاتے رہو اور احتجاج کرتے رہو!
    یقین جانیں ہمارے دوغلے پن،دوہرے معیار اورکھوکھلے احتجاجوں کو دیکھ کر ٹیری جونز ہنستا اور سید علی رضا تقوی روتاہوگا چونکہ دونوں جانتے ہیں کہ جو قوم دوہرے پن اور دوہرے معیار کی عادی ہوجائے اسے ذلت و رسوائی کی گھاٹیوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. جبار گجر
    آف لائن

    جبار گجر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2010
    پیغامات:
    377
    موصول پسندیدگیاں:
    185
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گستاخی رسول اور ہمارا دوہرا معیار

    نذر حافی جی بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرنے والی تحریر ہے۔
     
  3. جان شاہ
    آف لائن

    جان شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اگست 2012
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    215
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گستاخی رسول اور ہمارا دوہرا معیار

    اللہ ھمیں اپنا محاسبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے
     
  4. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گستاخی رسول اور ہمارا دوہرا معیار

    امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کی بابت درست فرمایا آپ نےمگر اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں دوہرا معیار جو آپ کے نزدیک ہے اس سے اتفاق نہیں کیا جا سکتا۔آپ جانتے ہیں کہ ہر چیز کا دار ومدار نیت پر ہوتا ہے۔شرک و بدعات سے بچنے کی خاطر سعودی حکومت کے اقدامات غیراسلامی نہیں ہیں۔2۔تمام فرقے اس پہ متفق ہیں:آبروئےما زنام مصطفیٰ است۔دوہرا معیار نہیں جسے ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔
    3۔جو لوگ دھماکے کرتے ہیں،قتل عام کرتے ہیں،انسانوں کو ذبح کرتے ہیں،عورتوں کی پٹائی کرتے ہیں اور انکی تعلیم کے خلاف ہیں یہ سب دشمن کے ایجنٹ اور آلہ کار ہیں۔انہیں مسلمان ،طالبان،یا مجاہد کہنا ہی غلط ہے۔یہ سب نام دشمن کے دئیے ہوئے ہیں ۔
     
    پاکستانی55 اور نوائے ملت .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گستاخی رسول اور ہمارا دوہرا معیار

    آپ کا خوبصورت بیان اپ کی خوبصورت سوچ کی عکاسی کرتاہے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔۔۔۔
     
  6. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گستاخی رسول اور ہمارا دوہرا معیار

    یوں تو سیّد بھی ہو، مرزا بھی ہو، افغان بھی ہو
    تُم سبھی کُچھ ہو، بتاؤ تو مُسلمان بھی ہو
     
  7. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گستاخی رسول اور ہمارا دوہرا معیار

    جو قوم دوہرے پن اور دوہرے معیار کی عادی ہوجائے اسے ذلت و رسوائی کی گھاٹیوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔
     
  8. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گستاخی رسول اور ہمارا دوہرا معیار

    دنیامیں ایک بڑی اکثریت رکھنے کے باوجود ہمارے پاس اپنے پیغمبر کی ناموس کی حفاظت کے لئے کوئی ضمانت اور کوئی گارنٹی کیوں موجودنہیں۔
     
  9. وقاص قائم
    آف لائن

    وقاص قائم ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2009
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گستاخی رسول اور ہمارا دوہرا معیار

    نذر حافی صاحب بات تو آپ نے انتہائی درد مندی کے ساتھ کی ہے اگرچہ سے بہت سے جملوں پر احقر کو اعتراض بھی لیکن جو مسئلہ آپ نے اٹھایا ہے وہ انتہائی سنجیدگی کا طلب گار ہے۔
    لیکن اس مسئلے کا کوئی حل آپ نے بھی تجویز نہیں کیا
    کیا ہے وہ طریقہ جس سے شعائر اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت محفوظ ہوجائے؟؟؟؟
    امتِ مسلمہ ایسا کیا کرے؟؟؟
     
  10. یاسر ایم اے
    آف لائن

    یاسر ایم اے ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گستاخی رسول اور ہمارا دوہرا معیار

    کو ن سا وہ طریقہ جس سے شعائر اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت محفوظ ہوجائے؟
    مشورہ دیں کہ امتِ مسلمہ ایسا کیا کرے؟
     
  11. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گستاخی رسول اور ہمارا دوہرا معیار

    یہی تو مشورہ ہے کہ دوہرا معیار ترک کر دیں
     
  12. ابو محمد رضوی
    آف لائن

    ابو محمد رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2012
    پیغامات:
    52
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گستاخی رسول اور ہمارا دوہرا معیار

    آپ کے جواب سے ھمیں تو سمجھ میں آ گیا کہ آپ کیا ھیں لیکن کہنے والا آپ کو ھی برا کہہ رھا تھا یہ آپ نہیں سمجھے
    دل کو جو عقل دے خدا انکی گلی سے جائے کیوں
     
  13. نوائے ملت
    آف لائن

    نوائے ملت ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اپریل 2014
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    56
    ملک کا جھنڈا:
    جس دن ہم نے دوسروں کے بجائے اپنے بارے میںیہ سوچنا شروع کردیں گے کہ ہم کیا ہیں اس دن ہمارا دوہرامعیار ختم ہونا شروع ہوجائے گا۔ان شا اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں