1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گر نہ ٹوٹے یہ شیشۂ دل

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    جینا کب تک محال ہوگا
    آخر اک دن وصال ہوگا

    گر نہ ٹوٹے یہ شیشۂ دل
    تیرا حسن کمال ہوگا

    تم تو تڑپا کے جا رہے ہو
    دل یہ کیسے بحال ہوگا

    چھونے والا تری جبیں کو
    میرا دست خیال ہوگا

    تیرے لب پہ رہے خموشی
    میرے لب پہ سوال ہوگا

    اس کی نبھتی بھی ہے کسی سے
    جوشؔ کیا تیرا حال ہوگا
    اے جی جوش​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں