1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گرمیوں کا اداسی سے رشتہ

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    گرمیوں کا اداسی سے رشتہ
    upload_2019-6-19_3-2-5.jpeg
    روز پلیٹر

    کیا آپ کو موسم گرما کی آمد سے خوف آتا ہے؟ آپ سے گرمی برداشت نہیں ہوتی؟ کیا دھوپ آپ کو نچوڑ کر رکھ دیتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپ کو گرما سے منسلک ڈپریشن کی ایک قسم کا سامنا ہے اور یہ سنجیدہ صورتِ حال بھی اختیار کر سکتی ہے۔ اس کا ایک نام ہے، اور اس کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔ اسے گرماکیفیاتی خلل کہا جاتا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں واقع جارج ٹاؤن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن میں سائیکاٹری کے پروفیسر، محقق اور مصنف ڈاکٹر نارمن ای روزنتھال نے اس خلل کی نشاندہی سب سے پہلے تقریباً 35 برس قبل کی۔ ان کے مطابق ایسے افراد کو موسمِ گرما میں خاص طور پر مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ وہ معطل ہو کر رہ جاتے ہیں اور ان سے اپنا کام نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق یہ مسئلہ موسم گرما میں اداسی، بے خوابی، کم خوراکی اور خودکشی کے رجحان کا باعث بنتا ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر اور سائیکوتھراپسٹ سکاٹ بیا کے مطابق یہ خلل ایک فیصد افراد کو متاثر کرتا ہے۔ اس کا امکان خطِ استوا کے قریب رہنے والوں میں غالباً زیادہ ہوتا ہے۔ اس خلل کا پتا چلانے کے لیے فرد کا موسم گرما میں دو برس مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق ایسے افراد کو ٹھنڈے پانی سے نہانے، ائیرکنڈیشنر اور عمارت کے اندر رہنے اور گہرے رنگ کے چشمے پہننے کا مشورہ دیا جاتاہے۔ تاہم بہت سے افراد کو ادویات استعمال کرنی پڑتی ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں