1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گرتے بالوں کے علاج کے لیے آسان آزمودہ گھریلو نسخے

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏8 دسمبر 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    لندن(نیوزڈیسک)بالوں کے ٹوٹنے، گرنے اور کم ہونے کا مسئلہ ہر انسان کو درپیش رہتا ہے جس کی وجہ ماحولیاتی آلودگی ، خوراک اور وراثتی ہو سکتی ہے لیکن بعض اوقات اس سے بچاﺅ کے طریقے اس قدر آسان ہوتے ہیں کہ ہمیں ان کا علم ہی نہیں ہوتا۔ آج ہم آپ کو بالوں کے گرنے سے بچنے کے لئے آسان گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے۔
    سفید بال کالے کرنے کا قدرتی طریقہ ,جاننے کے لئے کلک کریں
    *کوار گندل میں یہ جادو موجود ہے کہ وہ گرتے بالوں کو نا صرف روکتا ہے بلکہ نئے بال بھی اگا سکتا ہے۔ آپ کوچاہیے کہ کوار گند کا تیل سر پر لگائیں اور ساتھ ساتھ اس کا جوس بھی پئیں۔
    *اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ سر میں تیل نہیں لگاتے۔ فوراً سے پہلے تیل کا استعمال کریں اور اس مقصد کے لئے ناریل کا تیل سب سے مفید ہے۔ اگر آپ ناریل کے تیل میں لیموں کا رس ملا لیں تو یہ بہت ہی فائدہ مند ہوگا۔آپ رات کو تیل لگائیں اور صبح کے وقت سر کو دھو لیں اور چند ہی دن میں جادو دیکھیں۔
    *اگر آپ کیسٹر آئل میں شہد کے چند قطرے ملا کرسرپر لگائیں تو آپ کے بال خوبصورت ہوتے جائیں گے۔ اگر آپ ہفتے میں ایک بار بھی یہ تیل لگائیں تو آپ کے بال لمبے ہونا شروع ہو جائیں گے۔
    *میتھی کے بیج لے کر انہیں اچھی طرح پیس لیں اور اس ایک بوتل میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس محلول کو ہفتے میں ایک بار اپنے سر پر لگائیں اور لمبے اور خوبصورت بال حاصل کریں۔
    http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/07-Dec-2014/170557
     
    تانیہ نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں