1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"گدھے پن "کو ترک کیجئے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نوائے ملت, ‏18 اپریل 2014۔

?

کیا ے گناہوں کو قتل کرنا گدھاپن ہے؟

  1. جی ہاں

    0 ووٹ
    0.0%
  2. جی نہیں

    0 ووٹ
    0.0%
ایک سے زائد ووٹ ڈالے جا سکتے ہیں
  1. نوائے ملت
    آف لائن

    نوائے ملت ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اپریل 2014
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    56
    ملک کا جھنڈا:
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    نذر حافی

    ہم نے گزشتہ تحریروں میں عرض کیا تھا کہ حکومت کی طرف سے دہشت گردوں کوروڈمیپ دیا جارہاہے۔اب اسی روڈ میپ کے تحت طالبان کے بجائے نت نئی تنظیموں نے دہشت گردانہ کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرنا شروع کردی ہے۔مزے کی بات یہ ہے کہ اب تو طالبان کی طرف سےبھی خود کش حملوں کی مذمت آنے لگی ہے۔اس طرح کی نام نہاد مذمتوں سے بھی غیر محسوس طریقے سے طالبان کو ہی بدنام کیا جارہاہے۔اس وقت طالبان کی طرف سے ان مذمتوں کا مطلب یہ نکلتاہے کہ ہمارے علاوہ جو بھی دہشت گردی کرے وہ قابل مذمت ،کافر اور مشرک ہونے کے ساتھ ساتھ امریکہ کا ایجنٹ بھی ہے۔البتہ اگر ہم خود کریں تویہ سب عین شریعت اور توحیدو اسلام ہے۔
    ہمارے قارئین کو یاد ہوگا کہ گزشتہ منگل کو جعفر ایکسپریس جیسے ہی ایک بج کر دس منٹ پر سبّی ریلوے جنکشن پہنچی توبوگی نمبر نو میں زوردار بم دھماکہ ہوا جس سے 17مسافر جاں بحق اور 49 زخمی ہوگئے۔یادرہے کہ جس روز دوپہر کو جعفر ایکسپریس بم دھماکے کانشانہ بنی، صدر مملکت ممنون حسین نے اسی شام گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’بات چیت سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ابھی جعفر ایکسپریس کے زخم ہرے ہی تھے کہ بدھ کے روز علیٰ الصبح سواآٹھ بجے وفاقی دارالحکومت دھماکوں کی گھن گرج سے لرز اٹھا اور پیرودھائی راولپنڈی کے قریب آئی ٹین کی فروٹ مارکیٹ میں بم دھماکے سے 22 افراد جاں بحق اور116 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مزے کی بات یہ ہے ان دونوں دھماکوں کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کی اور طالبان نے مذمت کی۔
    یہاں پر ایک تیسرے فریق کا ذکر بھی ضروری ہے جسے ہم پولیس کہتے ہیں۔اس ساری گیم میں طالبان، یونائیٹڈ بلوچ آرمی اور پولیس کی حیثیت محض کٹھ پتلی کی سی ہے۔ان کٹھ پتلیوں کا کام فقط بیانات داغناہے۔
    ہم یہاں پر اپنے قارئین کو یہ بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ طالبان کی طرح بلوچوں میں بھی متعدد دھڑے ہیں جنہیں اقتدار کا خواب دکھایا گیا ہے۔مثلاًبلوچ لبریشن آرمی، بلوچ ری پبلکن آرمی، بلوچ لبریشن فرنٹ ، بلوچ ری پبلکن پارٹی ،بلوچ نیشنل فرنٹ اور بلوچ لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ وغیرہ وغیرہ
    اس وقت سب یہ سوچ رہے ہیں کہ اگر بے گناہوں کا خون بہاکر اقتدار کی دیوی طالبان پر مہربان ہوسکتی ہے تو پھر دوسروں پر کیوں نہیں۔
    حکومت نے بات چیت کے عنوان سے دہشت گردوں کو جو روڈ میپ دیا تھااب وہ اگلے مرحلے میں داخل ہوچکاہے اور دیگر دہشت گرد ٹولے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لئے میدان میں اتر آئے ہیں۔
    اربابِ فہم و دانش کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ ایک جنگل کا بادشاہ "شیر"بہت بوڑھا ہوگیاتھا [اتفاق سے ہمارے وزیر اعظم نواز شریف صاحب کا انتخابی نشان بھی شیر ہی تھا]،وہ شیراتنا بوڑھاہوگیا تھا کہ اب شکار بھی نہیں کرسکتا تھا۔ایک دن لومڑی نے اس سے کہا کہ اگر اسے اور اس کی قوم کو شکار میں سے بہترین حصہ دیاجائے تووہ موٹاتازہ گدھا بھلا پھسلا کر کچھار میں لاسکتی ہے۔
    لومڑی اور شیر کے درمیان جب انعام و اکرام طے ہوگیا تولومڑی نے گدھے سے مذاکرات کے لئے اپنی قوم میں سے ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دی۔اگلے چند دنوں میں لومڑیوں پر مشتمل یہ مذاکراتی ٹیم "گدھے" کی طرف چل نکلی اور اسے اپنی چکنی چپڑی باتوں سے یقین دلایا کہ "بادشاہ سلامت " بہت کمزور ہوچکے ہیں اور اب وہ اکیلے اس ساری سلطنت کو نہیں چلاسکتے لہذا اپنے "اقتدار" کو آپ کے نام کرنا چاہتے ہیں یا آپ کو شریک اقتدار کرناچاہتے ہیں،یا۔۔۔
    اقتدار سے تو سب کو پیار ہوتاہے چنانچہ گدھے میاں بھی فراٹے بھرتے ہوئے بادشاہ سلامت کی بارگاہ میں پہنچے ۔گدھے کو دیکھتے ہی شیر کے منہ میں پانی بھر آیا،بادشاہ سلامت نے آو دیکھا نہ تاو،دھڑام سے گدھے میاں کے سر پر حملہ کردیا،گدھے میاں بوکھلاکر بھاگ کھڑے ہوئے اوربھاگتے ہوئے ان کا ایک کا ن بھی بادشاہ سلامت کے ہاتھ میں ہی رہ گیا۔
    شیر کے ضعف اور کمزوری سے مذاکراتی ٹیم کے اعتماد کوبھی ٹھیس لگی،بہرحال لومڑیوں کی ٹیم نے بادشاہ سلامت کو یقین دلایا کہ اگر اب کی بار بچ نکلاہے تو کوئی بات نہیں گدھا بالآخر گدھا ہی ہوتاہے۔لہذا ہمیں مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے۔
    مذاکراتی ٹیم از سرِنو عزمِ صمیم کے ساتھ "گدھے میاں" کی طرف روانہ ہوگئی،گدھے نے جیسے ہی مذاکراتی ٹیم کو دیکھا تو غصے سے دھاڑا،دفعہ ہوجاو۔۔۔ کیا مجھے گدھا سمجھ رکھاہے؟ لومڑیوں نے روایتی مکاری کے ساتھ جواب دیا کہ گدھے ہونگے آپ کے دشمن،آپ تو ہمارے آئندہ کے حکمران ہیں۔"گدھے میاں "بولے پھر تمہارے بادشاہ سلامت نے کیوں میرا سر دبوچا اور کان کاٹ ڈالا۔۔۔ مذاکراتی ٹیم نے نہایت سنجیدگی سے جواب دیا کہ جناب یہ [ڈرون حملے] تو "اعتماد کے فقدان" کے باعث ہوا ہے۔اصل میں بادشاہ سلامت تو آپ کے کان میں رازداری کے ساتھ حکومتی اسرارورموز بیان کرناچاہتے تھے کہ آپ ڈرسے اچھل کر بھاگ نکلے اور یوں آپ نے اپناکان بھی کھودیا۔
    جب گدھے نے یہ جواب سنا تو دکھ سے اس کی آواز بھر آئی ،کہنے لگا مجھے خود جنگل کی بے کس رعایا کا بہت دکھ ہے۔میں چاہتاہوں کہ اقتدار کو اپنے ہاتھ لے کر یا شریک اقتدار ہوکر رعایا کو اس کسمپرسی سے نجات دلاوں لیکن اس کے لئے ضروری ہے پہلے اعتماد کی فضا بحال کی جائے۔لومڑیوں نے جب گدھے میاں کو یوں رال ٹپکاتے دیکھاتو فوراً پوچھا کہ اعتماد کی فضا کیسے بحال ہو؟
    گدھے میاں بولے ہمارے لئے "فری زون " قائم کیا جائے۔لومڑیوں نے حامی بھرلی اور پھر اگلے روز فری زون میں دوبارہ گدھے میاں نے خود جاکر اپنا سر "بادشاہ سلامت" کے قدموں میں رکھدیا۔
    شیر نے چند ہی لمحوں میں اناً فاناً گدھے کے ٹکڑے کردئیے اور لومڑیوں کو ان کا حصہ دیدیا۔
    ہماری تمام اقتدار خواہوں سے دردمندانہ اپیل ہے کہ درندوں اور لومڑیوں کو صرف اپنا مفاد عزیز ہوتاہے ۔لہذا حصولِ اقتدار کے لئے "گدھے "مت بنیں۔
    درندوں اور لومڑیوں کی طرف سے دکھائے گئے سبزخوابوں کا کوئی اعتبار نہیں ،لہذا لومڑیوں کی ہاں میں ہاں ملانے کے بجائےاصلاح ملت،تعمیر ملت اور وحدت و اخوت کی طرف لوٹ آئیں۔
    بے گناہوں کا خون بہانے ،ملت کے نونہالوں کو یتیم کرنے ،مزدوروں اور مسافروں پر شب خون مارنے کوچھوڑ کراور اس "گدھے پن "کو ترک کرکے،بہادروں،مسلمانوں، ذمہ دارپاکستانیوں اورحقیقی مجاہدوں کا کردار اداکریں۔
    ویسے بھی:::::::::
    ظلم کی بات ہی کیا، ظلم کی اوقات ہی کیا
    ظلم بس ظلم ہے آغاز سے انجام تلک
    خون پھر خون ہے، سو شکل بدل سکتا ہے
    ایسی شکلیں کہ مٹاؤ تو مٹائے نہ بنے
    ایسے شعلے کہ بجھاؤ تو بجھائے نہ بنے
    ایسے نعرے کہ دباؤ تو دبائے نہ بنے
     
    ملک بلال, قمر پاکستانی, نعیم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایک بات یہ بھی گردش کر رہی تھی کہ امریکیوں نے افغانستان میں پر امن الیکشن کرانے کے لئے حکومت پاکستان سے کہا تھا کہ پاکستانی طالبانوں سے کسی بھی قیمت پر مذکرات کیے جائیں ،تاکہ ادھر مذکرات جاری رہیں اور دوسرے
    ناموں سے پاکستانی عوام کے خون کی ندیاں بھی بہتی رہیں ۔عام طور پر خیال ہے کہ امریکہ کی مرضی کا صدر افغانستان میں امریکی معاحدہ پر دستخط کر کے امریکہ کی افغانستان میں موجودگی پر مہر لگا دے گا اور پی ٹی ٹی کو 2014
    کے بعد بھی امریکی اور بھارتی مدد ملتی رہے گی ۔پاکستان میں خون بہانے کی ۔اور موجودہ حکومت انہیں سازگار ماحول فراہم کرتی رہیں گے ۔۔ اس بات چیت کے دوران طالبانوں کے سیاسی ساتھی بھی ظاہر ہو گے ہیں اور
    کچھ لوگ حکومت کے اندر بھی ان کے دوست ہیں جو پاک فوج اور محب وطن طاقتوں کو بدنام کر رہے ہیں اور پاکستانی عوام کا خون بہانے میں برابر کے شریک ہیں
     
    Last edited: ‏19 اپریل 2014
    ملک بلال اور نوائے ملت .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میرے خیال میں عالمی سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوا چاہتا ہے اور ممکن ہے ہمارے حالات پہلے جیسے نہ رہیں۔
     
    ملک بلال، نعیم اور نوائے ملت نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    موجودہ نظام صرف کچھ خاندانوں نے یرغمال کیا ہوا ہے ۔اور اس کا ثبوت آپ کے سامنے ہے کہ انکی اگلی نسل کے راجکمار بھی مستقبل میں حکومت سنبھالنے کی ریہرسل کر رہے ہیں اور انکے بڑوں نے بانٹ کر کھاؤ کا معاحدہ
    کر لیا ہے ۔اس جمود کو توڑنا بے حد ضروری ہے تاکہ عوام ان کی غلامی سے آزاد ہوں
     
    ملک بلال، نعیم اور نوائے ملت نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    یہ راجکمار اسی نظام کی پیدا وار ہیں جو اپنے انجام کو پہنچنے کے قریب ہے۔ جلد ہی نئے لوگ موجودہ نظام کو تبدیل کردیں گے یہی رب کی سنت ہے۔۔۔۔
     
    ملک بلال, نوائے ملت, نعیم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی زبان مبارک ہو ۔اللہ کرے وہ وقت جلدی آئے تاکہ ہم بھی زندگی میں وہ وقت دیکھ سکیں
     
    ملک بلال، نوائے ملت اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آج کل عالمی شہ سرخیاں کسی بڑے اور گھنبیر معاملے کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔ اور جب بھی ایسا ہوا بڑی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ قدرت کا نظام ہر وقت رواں دواں ہے۔
     
    ملک بلال اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جب تک امریکی، روسی اور مغربی امپریلزم ختم نہیں ہوتی چھوٹے ملک کیسے سکون کا سانس لے سکتے ہیں ۔
     
    ملک بلال اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تبھی ممکن ہوسکتا ہے جب یہ تینوں آپس میں گتھم گتھا ہوں۔
     
    ملک بلال، نعیم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    روس کے خلاف یہ اکھٹے ہو گے ہیں اور روس کے خلاف تصادم لمبا ہو تب ہی جا کر یہ تینوں مالی بحران کا شکار ہو سکتے ہیں
     
    ملک بلال اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    یہ لوگ لڑائی کی طرف نہیں جائیں گے فی الحال کچھ مزید شکست و ریخت ہونے کے امکان ہیں۔خصوصا معیشت کو تباہ کاریاں اور نئی ٹیموں کی تشکیل وغیرہ۔
     
    Last edited: ‏19 اپریل 2014
    ملک بلال اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کوشش تو ہو رہی ہے کہ کریمیا کی سرزمین کو میدان جنگ بنایا جائے او رروس کے خلاف ایک اور انٹرنیشنل جہاد کی کال دی جائے ۔دیکھیں اس مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    مگر وہاں تو پورا کنٹرول ہے ان کا۔
     
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    تاتار مسلمان بھی ہیں وہاں
     
  15. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    نام کے مسلمان تو ہر جگہ ہیں۔
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    تاتار سنی مسلمان ہیں اور ان لوگوں کے ساتھ روس نے بڑے ظلم کیے ہیں لیکن یہ اپنے دین پر قائم ہیں
     
  17. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ظلم تو فرانس نے بھی سینٹرل افریقہ میں بہت کئے ہیں ابھی چند دنوں پہلے۔
     
  18. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جی ابھی تک کر رہا ہے
     
  19. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    سنی مسلمانوں میں بہت تفرقے پیدا ہوگئے ہیں اور ہر ایک دوسرے کی نفی پر تلا ہوا ہے۔
     
  20. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایک دوسرے کو نیچا دکھایا جا رہا ہے ۔حالانکہ دین اسکی اجازت نہیں دیتا
     
  21. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    گویا دین کی پاس داری نہیں ہورہی بلکہ ذاتیات کو قرآن اور سنت سے بالاتر کردیا گیا ہے۔
    اگر یہ سچ ہے تو ایسی صورت میں کہاں ایمان قائم رہ سکتا ہے بھلا؟
     
  22. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ہر بندے کو اللہ پاک نے سمجھ بوجھ دی ہوئی ہے اور اگر ارادہ نیک ہو تو اللہ پاک خود اسکی راہنمائی کرتے ہیں ،دنیا چاھیے کہیں سے کہیں چلی جائے ۔
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ناصحانہ مثال ہے۔ کاش اقتدار کے پجاری سمجھ سکیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. قمر پاکستانی
    آف لائن

    قمر پاکستانی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2014
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    حالات حاضرہ کے عین مطابق تجزیہ کیا ہے ،اس میں کسی قسم کی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ حکومت اپنی اقتدار کی جڑوں کو مضبوط کرنے کی خاطر قاتلوں ،
    اسلام دشمن عناصر اور ملک عزیز پاکستان کے سر سخت دشمنوں سے مذکرات کر رہی ہے۔
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    خوب تجزیہ کیا ہے @نوائے ملت جی اور گدھے کی کہانی کی مثال بھی زبردست ہے۔
    نیز @غوری جی اور @پاکستانی55 جی کی گفتگو سے بھی معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا
    احباب کا شکریہ
     
    پاکستانی55 اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں