1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گجرات میں بچے کے بازو کاٹنے والا سفاک زمیندار 10 روزہ ریمانڈر پر پولیس کے حوالے

Discussion in 'خبریں' started by پاکستانی55, Jul 25, 2014.

  1. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ملزم غلام مصطفیٰ نے گجرات میں ٹرانسفارمر لگانے کے تنازعے پر 10 سالہ شہزاد تبسم کے دونوں بازو کاٹ دیئے تھے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

    گجرات:
    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معمولی تنازعے پر بچے کے دونوں بازو کاٹنے والے زمیندار غلام مصطفیٰ کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم غلام مصطفیٰ عرف نومی کو گجرات میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم غلام مصطفیٰ کا عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہنا تھا کہ بچے کے ہاتھ کاٹ کر مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوگئی، میں اس واقعہ پر بہت شرمندہ ہوں۔ غلام مصطفیٰ نے اعتراف کیا کہ ٹرانسفارمر لگانے پر لڑائی شہزاد تبسم کے والد سے جھگڑا ہوا لیکن جو کچھ بھی ہوا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا بلکہ کھیل ہی کھیل میں ہوا۔
    واضح رہے کہ ملزم غلام مصطفیٰ نے گجرات میں ٹرانسفارمر لگانے کے تنازعے پر شہزاد تبسم کو ٹیوب ویل کے شافٹ میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچے کے دونوں بازو کٹ گئے۔
    http://www.express.pk/story/274277/
     

Share This Page