1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گاندھی کے مجسمے پر فائرنگ کرنے والی بی جے پی رہنما گرفتار

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏7 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بھارت میں مہاتما گاندھی کے قتل کی 70 ویں سالگرہ منانے کی تقریب کے دوران قتل کی ڈرامائی عکاسی کرنے پر دائیں جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 شدت پسند رہنما کو حراست میں لے لیا گیا۔
    مہاتما گاندھی کے قتل کے 70 سال مکمل ہونے پر شدت پسند جماعت ہندو مہا سبھا نے ایک تقریب رکھی جس میں خاتون رہنما پوجا پانڈے نے پستول سے مہاتما گاندھی کے مجسمے کو گولی مار کر قتل کی ڈرامائی عکاسی کی۔
    پوجا پانڈے نے نہ صرف گاندھی کے مجسمے کو گولی ماری بلکہ گاندھی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کے مجسمے کو ہار بھی پہنائے۔ پوجا پانڈے کی ان حرکات کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر خاتون سمیت ہندو جماعت مہا سبھا کے 3 رہنما کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمے میں 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ ہندو رہنما موہن داس کرم چند گاندھی کو شدت پسند ہندو جماعت کے کارکن نتھو رام گوڈسے نے 30 جنوری 1948 کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں