1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گاجر کے فوائد اور اس سے تیار کردہ فیس ماسک

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏10 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    گاجر کے فوائد اور اس سے تیار کردہ فیس ماسک

    گاجر ایک بہترین غذا ہے جسے کھانے سے جلد صحت مند اور ترو تازہ ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ گاجر کو فیس ماسک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو جلد کو چمکدار بناتا ہے۔ایک چائے کا چمچ گاجر کا رس اور ایک چائے کا چمچ شہد اچھی طرح مکس کریں۔انگلیوں کی مدد سے چہرے اور گردن پر لگائیں۔پندرہ منٹ لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔تیز گرم پانی کا استعمال چہرے پر ہر گز نہ کریں۔یہ ماسک ہفتے میں تین مرتبہ استعمال کیا جا سکتاہے۔
    گاجر میں ہائی بیٹا کیروٹین کی موجودگی کی وجہ سے زخم بھرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔کسی بھی طرح کے سکن انفیکشن،کٹ یا زخم پر گاجر کا جوس لگایا جا سکتا ہے۔گاجر زخم بھرنے کی صلاحیت کو تیز کر دیتی ہے جبکہ انفیکشن اور جلن کو بھی کم کرتی ہے۔
    گاجر میں میلانن ہوتا ہے جو جلد کو خصوصاً ہاتھوں اور پیروں کو سرخی بخشتی ہے۔روزانہ کچی گاجر کھانے یا اس کا جوس پینے سے جلد پر ایک حفاظتی سطح آ جاتی ہے جو جلد کو جھلسا دینے والی دھوپ اور اس سے ہونے والے نقصانات سے بچاتی ہے۔
    گاجر میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس کیل مہاسوں،جلد کی خارش اور دوسرے جلدی مسائل ختم کرتا ہے۔اس کے لیے گاجر سے بنا فیس ماسک استعمال کر سکتے ہیں۔ماسک بنانے کے لیے دو چائے کے چمچ گاجر کا جوس،ایک چائے کا چمچ شہد،آدھا چائے کا چمچ دار چینی پائوڈر تینوں چیزوں کو اچھی طرح ملا لیں ۔یہ فیس پیک گردن اور چہرے پر لگائیں۔بیس منٹ لگا رہنے دیں،پھر بیسن اور سادے پانی سے دھو لیں۔ہفتے میں دو یا تین مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں۔
    گاجر میں موجود وٹامن اے اور سی جسم میں کولاجن کی افزائش کرتے ہیں۔یہ ایک قسم کا پروٹین ہے جو جلد کے کھنچائو کے لیے بہت ضروری ہے۔یہ جلد کو جھریوں سے بچاتی ہے اور چہرے سے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتی ہے۔دو چائے کے چمچ گاجر کا جوس،کیلے کا گودا،انڈے کی سفیدی،چند قطرے لیموں کا رس ایک پیالے میں تمام چیزوں کو مکس کر کے پیسٹ بنا لیں۔ہاتھوں کو گولائی میں حر کت دے کر یہ پیسٹ چہرے پر لگائیں۔بیس منٹ بعد پانی سے دھو لیں۔اسے ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں۔
    چہرے کی رنگت نکھارنے کے لیے کچی گاجر کو بلینڈ کر کے گاجر کا پیسٹ بنا لیں۔اس میں ایک چائے کا چمچ دہی،ایک چائے کا چمچ بیسن،تین چٹکی ہلدی لیں۔ایک پیالے میں گاجر کا پیسٹ،دہی،ہلدی اور بیسن اچھی طرح ملائیں۔یہ فیس پیک گردن اور ہاتھوں پر لگائیں۔اسے پندرہ سے بیس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے دھو لیں۔یہ فیس پیک جلد سے مردہ خلیوں کو صاف کر کے رنگت کو نکھارے گا۔
    پپیتہ اور گاجر جلد کو حیرت انگیز حد تک بدل دیتے ہیں۔آدھی کچی گاجر بلینڈ کر کے پیسٹ بنا لیں۔پانچ سے چھ پپیتے کے کیوبز بھی بلینڈ کر لیں۔اس میں دودھ شامل کریں اور پیسٹ بنا کر چہرے اور گردن پر لگا لیں۔بیس منٹ لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ہفتے میں تین مرتبہ یہ عمل دہرائیں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں