1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیوں کہ آخر مرنا ہے

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏18 جولائی 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    حق کی خاطر لڑنا ہے
    کیوں کہ آخر مرنا ہے
    باطل سے ٹکرانا ہے
    سچ ہی کو اپنانا ہے
    اللہ ہی سے ڈرنا ہے
    کیوں کہ آخر مرنا ہے
    حق گوئی شیوہ ہو اپنا
    روح بھی پاکیزہ ہو اپنا
    کچھ تو اب سدھرنا ہے
    کیوں کہ آخر مرنا ہے
    ماضی کے اغلاط بہت تھے
    حالانکہ محتاط بہت تھے
    اب ان زخموں کو بھرنا ہے
    کیوں کہ آخر مرنا ہے
    اللہ کو منہ دکھانا ہے
    اک دن قبر میں جانا ہے
    اک دن تو توبہ کرنا ہے
    کیوں کہ آخر مرنا ہے
    کیوں یہ وقت برباد کریں
    کیوں نا رب کو یاد کریں
    ہم کو آخر مرنا ہے
    باطل سے ٹکرانا ہے
    سچ ہی کو اپنانا ہے
    اللہ ہی سے ڈرنا ہے
    کیوں کہ آخر مرنا ہے

    زنیرہ گل
     
    ًمحمد سعید سعدی اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    خوبصورت الفاظ،، روح اور اغلاط دونوں الفاظ موئنث ہوتے ہیں ۔روح ہوتی ہے اغلاظ ہوتی ہیں
     
    زنیرہ عقیل اور ًمحمد سعید سعدی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ۔۔۔۔باطل ،بحرمیں نہیں سماتا۔لفظ ،’’کفر‘‘ دیکھیں۔سچ ہی کو اپنانا ہے بھی دُرست ہے مگر’’ سچ کو ہی اپنانا ہے ‘‘کچھ زیادہ رواں لگتا ہے۔
    کفر سے ٹکرانا ہے
    سچ کو ہی اپنا نا ہے
     
    Last edited: ‏20 جولائی 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بس خدا سے ڈرنا ہے
    کیوں کہ آخر مرنا ہے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    اب تو کچھ سنورنا ہے
    کیونکہ آخر مرنا ہے
    ۔۔۔۔۔چند اشعار بحر میں نہیں گو ۔۔۔۔مضامین کے اعتبار سے اعلیٰ و ارفعٰ ہیں۔نظم کا عنوان بھی
    تو ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔
     
    Last edited: ‏20 جولائی 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محاسبہ
    --------
    حق کی خاطر لڑنا ہے
    کیوں کہ آخر مرنا ہے
    کفر سے ٹکرانا ہے
    سچ کو ہی اپنا نا ہے
    بس خدا سے ڈرنا ہے
    کیوں کہ آخر مرنا ہے
    حق گوئی شیوہ ہو اپنا
    روح بھی پاکیزہ ہو اپنی
    اب تو کچھ سنورنا ہے
    کیونکہ آخر مرنا ہے
    ماضی کی اغلاط بہت تھیں
    حالانکہ محتاط بہت تھی
    اُن زخموں کو بھرنا ہے
    کیوں کہ آخر مرنا ہے
    اللہ کو منہ دکھانا ہے
    اک دن قبر میں جانا ہے
    اک دن تو توبہ کرنا ہے
    کیوں کہ آخر مرنا ہے
    کیوں یہ وقت برباد کریں
    کیوں نا رب کو یاد کریں
    ہم کو آخر مرنا ہے
    کفر سے ٹکرانا ہے
    سچ کو ہی اپنا نا ہے
    بس خدا سے ڈرنا ہے
    کیوں کہ آخر مرنا ہے

    زنیرہ گل
    انکل جی آپ کا بہت بہت شکریہ
    اللہ جزائے خیر دے آمین
    محترم آپ کا بہت بہت شکریہ
    اللہ جزائے خیر دے آمین
    محترم آپ کا بہت بہت شکریہ
    محترم آپ کا بہت بہت شکریہ
    اللہ جزائے خیر دے آمین
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں