1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیوں نہ آ جائے مہکنے کا ہنر لفظوں کو , تیری چٹھی جو کتابوں میں چھپا رکھی ہے

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از ساتواں انسان, ‏1 فروری 2018۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    پیاس دریا کی نگاہوں سے چھپا رکھی ہے
    ایک بادل سے بڑی آس لگا رکھی ہے
    تیری آنکھوں کی کشش کیسے تجھے سمجھاؤں
    ان چراغوں نے میری نیند اڑا رکھی ہے
    کیوں نہ آ جائے مہکنے کا ہنر لفظوں کو
    تیری چٹھی جو کتابوں میں چھپا رکھی ہے
    تیری باتوں کو چھپانا نہیں آتا مجھ سے
    تو نے خوشبو میرے لہجے میں بسا رکھی ہے
    خود کو تنہا نہ سمجھ لینا نئے دیوانوں
    خاک صحراؤں کی ہم نے بھی اڑا رکھی ہے
    ( اقبال اشہر )
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں