1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیسا میں ہم سفر تمہارا ہوں ساتھ ہوں منتظر تمہارا ہوں مجھ سے پوچھا مرا تعارف جو کہہ دیا مختصر تمہارا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از توفیق راجپوت, ‏6 اکتوبر 2017۔

  1. توفیق راجپوت
    آف لائن

    توفیق راجپوت ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ملک کا جھنڈا:
    کیسا میں ہم سفر تمہارا ہوں
    ساتھ ہوں منتظر تمہارا ہوں

    مجھ سے پوچھا مرا تعارف جو
    کہہ دیا مختصر تمہارا ہوں

    خود جو ٹوٹا تجھے بنانے میں
    میں وہی کوزہ گر تمہارا ہوں

    ہو سکے تم نہ میرے پل کے لئے
    اور میں عمر بھر تمہارا ہوں

    سایہ میرا تو میرے بس میں نہیں
    پر ہے وعدہ شجر تمہارا ہوں

    ہم کو منظور ہر قیامت ہے
    وہ جو کہہ دے اگر تمہارا ہوں

    روک رکھا ہے ایک صحرا نے
    ضد کرے میں ہی گھر تمہارا ہوں

    تم تو دنیا کے ہوگئے ابرک
    اور میں بے خبر تمہارا ہوں
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں