1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا ہندی اردو پر غالب آ جائے گی؟

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏4 جولائی 2006۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    طاہرہ بہن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ زبان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا مگر زبان کی ایک ثقافت ہوتی ہے جو کسی بھی عمل کو معاشرے کی نظر میں اچھا یا برا بناتی ہیں۔ اس کے علاوہ زبان آپ کے ماضی کے ساتھ آپ کا رشتہ استوار کرتی ہے۔
    ہماری موجودہ نسل فارسی سے نابلد ہے جس کی وجہ سے علم و حکمت کا ایک خزانہ جو فارسی میں ہے اور ہمارے اباء و اجداد نے رقم کیا ہے ہمارے لیے لائبریری کی الماریاں بھرنے کے سوا کسی کام کا نہیں۔ ہماری موجودہ نسل گلستاں سعدی اور بوستانِ سعدی کے نام سے واقف ہے مگر اگلی نسل کے لیے گلستان سعدی کسی ہاوسنگ اسکیم کا نام ہے۔
    یہی حال ترکوں کے ساتھ ہوا۔ میرے کچھ دوست ترکی گئے تو انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ترکی اور اردو کے بہت سے الفاظ مشترک ہیں مگر ترکی زبان کا رسم الخط تبدیل کرنے سے ترک اپنے ماضی سے دور کر دیے گئے اور ان کا علمی اثاثہ جو کہ عربی رسم الخط میں ہے ان کے لیے اجنبی ہے۔
    ہندی کی الفاظ کی اردو میں مقبولیت سے اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ فارسی کی طرح اردو بھی ہمارے لیے اجنبی نہ ہو جائے۔ ہماری اردو پر لکھنوی زبان کے نام کی ایک لڑی ہے تجرباتی طور پر کسی کو وہ پڑھائیں اور دیکھیں وہ کس قدر سمجھ سکتا ہے۔ یہ وہ اردو ہے جس میں ہمارا زیادہ تر پرانا ادب ہے اور اکثریت اس کو سمجھنے سے قاصر ہے۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    واصف بھائی کہاں گئے ان کی سوچ بہت اعلےٰ ہے انہیں واپس آنا چاہئے
     
  3. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا ہندی اردو پر غالب آ جائے گی؟

    اردو کی اپنی ایک الگ شناخت ہے کوئی زبان اردو پر غالب نہیں آسکتی بلکہ یہ ناممکنات میں سے ہے ہاں یہ ضرور ہے کہ اردو میں اتنی وسعت ضرور ہے کہ یہ دوسری زبانوں کے الفاظ اپنے اندر اس طرح سمو لیتی ہے کہ لگتا ہے کہ یہ الفاظ ہمیشہ سے ہی اردو زبان کا حصہ رہے ہوں یہی وجہ ہے کہ اردو کو لشکری زبان کا درجہ دیا جاتا ہے
     
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا ہندی اردو پر غالب آ جائے گی؟

    جدید دور کی جدید لغت اردو جو نا صرف ترقی پزیر ہے بلکہ اس میں شامل حروف تحجی اسے ہر جگہ قابل قبول بناتے ہیں۔ اس لغت کا کمال یہ ہے کہ اس میں جہاں شائستگی کا عنصر ہے وہیں اس میں مزید ترقی کی گنجائش بھی ہے۔ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک (امریکہ وائس آف امریکہ، برطانیہ بی بی سی، جرمنی، چین، سعودیہ، ایران، وغیرہ وغیرہ) میں اس زبان کی ریڈیو سروس نشر ہوتی ہے اور بہت سے عالمی جامعات میں اردو کی تعلیم جاری و ساری ہے۔

    آئندہ آنے والے وقتوں میں جب ہم افغانستان میں امن قائم ہوجائے گا، وسطی ایشیائی ممالک بھی اردو سے مستفیذ ہوجائیں گے۔

    میرا ذاتی خیال ہے کہ ہمیں اردو کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کی لطافت اور چاشنی کوئی دیگر زبان نہیں حاصل کرسکتی ۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں