1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا کہیں ہے حال دل درہم بہت

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کیا کہیں ہے حال دل درہم بہت
    کڑھتے ہیں دن رات اس پر ہم بہت
    رہتا ہے ہجراں میں غم غصے سے کام
    اور وے بھی سن کے ہیں برہم بہت
    اضطراب اس کا نہیں ہوتا ہے کم
    ہاتھ بھی رکھتے ہیں دل پر ہم بہت
    اس گلی سے جی اچٹتا ٹک نہیں
    دل جگر کرتے ہیں پتھر ہم بہت
    میر کی بدحالی شب مذکور تھی
    کڑھ گئے یہ حال سن کر ہم بہت
    میر تقی میر​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں