1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا کبھی دیکھی آپ نے ایسی خوبصورت سیڑھیاں؟

'متفرق تصاویر' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏26 جنوری 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا بھر میں اسٹریٹ آرٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے گلیوں کی دیواروں پر بنے مصوری کے نمونے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مصوروں کی جانب سے بھی اپنے جذبات کا اظہار ہوتے ہیں تاہم یہ سلسلہ محض دیواروں تک محدود نہیں بلکہ اس کو انتہائی منفرد انداز سے مختلف چیزوں پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
    دنیا کے مختلف شہروں میں اسٹریٹ آرٹسٹوں سمیت عام لوگوں نے کچھ ایسی چیزوں کو اپنے فن سے سجا کر لوگوں کو چونکا دیا جس کا کبھی تصور تک نہیں کیا گیا تھا اور وہ ہے عوامی سیڑھیاں۔
    جی ہاں مختلف شہروں میں عام لوگوں کے استعمال کی سیڑھیوں یا زینوں کو ایسے خوبصورت انداز سے سجایا گیا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں اور کئی بار تو یہ ایسا بصری دھوکہ دیتی ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے یہ سیڑھیاں نہیں بلکہ کوئی اور چیز ہے۔
    تو ایسی ہی چند آرٹسٹک سیڑھیوں کو دیکھیں اور اس سے اپنے ارگرد کے علاقے کے ایسے زینوں کو ان کی طرح منفرد شکل دینے کا جذبہ حاصل کریں۔
    --------------------------------------------------------------------------------
    16 ایونیو ٹائلڈ اسٹیپس، سان فرانسسکو
    [​IMG]
    یہ منفرد زینہ فن مصوری کا نادر نمونہ ہے یہاں کی 163 سیڑھیاں سان فرانسسکو میں سیاحوں کی توجہ کا سب سے بڑا مرکز ہے اور اس پر کام کا آغاز جنوری 2003 میں دو افراد نے کیا، جن کی مدد سینکڑوں دیگر افراد نے کی اور پھر ان سیڑھیوں کو دھنک رنگ نظاروں سے ایسے سجایا گیا کہ یہاں پر چلنے کا تجربہ کسی فرد کے لیے بھلا پانا ناممکن ثابت ہوتا ہے۔

     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پیانو اسٹیپس، چلی
    [​IMG]
    جنوبی امریکی ملک چلی کے تیسرے بڑے شہر والپریسو کی یہ آرٹسٹک سیڑھیاں کسی کے لیے بھلا پانا ناممکن ہے کیونکہ کوئی بھی کسی بہت بڑے پیانو کی کیز پر چلنے کا تجربہ کیسے فراموش کرسکتا ہے؟ ان سیڑھیوں پر اترتے چڑھتے ایسا ہی محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے پیروں سے کسی پیانو پر دھن بکھیرتے ہوئے جارہے ہیں جبکہ ارگرد کی دیواروں کو بھی فنکاروں نے انتہائی خوبصورتی سے سجا کر اس جگہ کی سجاوٹ کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    والپریسو، چلی
    [​IMG]
    یہ والپریسو شہر کی ایک اور خوبصورت آرٹ سے سجی سیڑھی ہے جس میں اس شہر کے گھروں اور سمندر کے نظارے کو بہت خوبصورتی سے پیش کیا گیا اور یہاں سے گزرنے والے سیاح تو کافی دیر تک انہیں دیکھ کر ان میں ہی کھوئے رہتے ہیں اور اوپر چڑھنا بھول جاتے ہیں
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سیول، جنوبی کوریا
    [​IMG]
    جنوبی دارالحکومت سیول میں ایک جگہ پر پہنچ کر ایسا لگتا ہے کہ مچھلیاں سمندر سے نکل کر زمین پر تیرنے لگی ہیں اور یہ ہیں یہاں کی انتہائی حیرت انگیز فش اسٹیپس جس پر اورنج، سرخ اور زرد رنگ کی مچھلیوں کو رنگا گیا ہے اور اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ سیڑھیوں کا گہرا نیلا رنگ کرتا ہے جس کو دیکھ کر ایسا ہی لگتا ہے جیسے پانی کے اندر مچھلیاں تیرتی پھر رہی ہیں۔
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ہولسٹینر اسٹیئرز، جرمنی
    [​IMG]
    جرمن شہر ووپرٹل میں 112 سیڑھیوں پر مشتمل سیڑھی ہے جسے ہولسٹینر اسٹیئرز کا نام دیا گیا ہے جس کے دھنک رنگوں پر چلتے ہوئے لگتا ہے جیسے ہم قوس و قزح پر چل رہے ہیں، ان سیڑھیوں پر جرمن الفاظ بھی پینٹ کیے گئے ہیں ان کا مطلب معاف کرنا، معصوم، مقصد اور ہنسنا ہے اور اس کی خوبصورتی کا فیصلہ یہ تصویر دیکھ کر باآسانی کرسکتے ہیں۔
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سسلی، اٹلی
    [​IMG]
    یہ تاریخی اطالوی سیڑھیاں 1608 میں تعمیر کی گئیں اور اس پر سنگ مرمر کا استعمال کیا گیا، اسے متعدد فیسٹیولز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہاں مختلف تصاویر کو اجاگر کرنے کے لیے ہزاروں پھولوں کو انتہائی خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے جنھیں اکثر مختلف انداز میں تبدیل کرکے اپنی پسند کی چیز کی تصاویر کو ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ریو ڈی جنیرو، برازیل
    [​IMG]
    ریو ڈی جنیرو کی ان سیڑھیوں پر جس مصور نے اپنے فن کا کمال دکھایا ہے وہ کسی کو بھی دنگ کردینے کے لیے کافی ہے، یہاں پینٹ کیا گیا چہرہ بالکل حقیقی لگتا ہے خاص طور پر آنکھیں جن کے سامنے سے گزرتے ہوئے ایسا احساس ہوتا ہے کہ وہ نگاہیں آپ کو گھور رہی ہیں۔
     
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بیروت، لبنان
    [​IMG]
    بیروت کے اس خوبصورت مقام پر آپ ایسی سیڑھیوں کو دیکھ سکتے ہیں جو قوس و قزح کے رنگوں میں رنگی ہوئی ہیں اور دیکھنے میں کسی پیانو کی کیز جیسی ہیں تاہم فرق یہ ہے کہ سفید و سیاہ کی بجائے یہ مختلف رنگوں میں ہے اور ان کی حقیقی خوبصورتی لوگوں کا دھیان اپنی جانب مرکوز کرالیتی ہے۔
     
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    امن کی سیڑھی، شام
    [​IMG]
    شام کافی عرصے سے خانہ جنگی کا شکار ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں اور اس طویل سیڑھی پر انتہائی خوبصورت رنگوں میں دل کو چھولینے والے پیٹرن کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس فن کا اظہار اس توقع کے ساتھ کیا گیا ہے کہ اس سے مشکلات کے شکار مقامی افراد کو خوشی اور تفریح فراہم کی جاسکے۔
     
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایسکڈیریا اسٹیئرز، برازیل
    [​IMG]
    ریو ڈی جنیرو کی یہ سیڑھیاں دنیا بھر میں مقبول ہیں اور اسے چلی سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ نے پینٹ کیا جس نے نہ صرف سیڑھیوں بلکہ ارگرد کی دیواروں پر بھی اپنے فن کو آزمایا اور اس علاقے کی قسمت کو ہی بدل کر رکھ دیا کیونکہ اب یہ جگہ عالمگیر شہرت کی حامل ہے اور اس شہر میں آنے والے سیاح اسے دیکھنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
     
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اینجرز، فرانس
    [​IMG]
    سیڑھیاں کاغذ سے سجائی گئی ہیں اور وہ بھی مختلف رنگوں میں تو اس سے کہیں لگتا ہے جیسے آگ بھڑک رہی ہے تو کہیں پھولوں کی پتیاں آپ کا استقبال کرتی نظر آتی ہیں جبکہ اس کا آغاز گھاس کی شکل کے کاغذوں سے ہوتا ہے جس سے لگتا ہے کہ اس پتھریلے راستے پر سبزہ اگا ہوا ہے اور یہ تمام رنگ گزرنے والوں کا مزاج خوشگوار کردیتے ہیں اور انہیں تھکن کا احساس تک نہیں ہوتا۔
     
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    استنبول، ترکی
    [​IMG]
    زمین پر اتری قوس و قزح کو دیکھنا ہو تو استنبول کی ان سیڑھیوں کے پاس پہنچ جائیں جو بہت طویل ہے مگر یہاں کے جھلکتے خوبصورت رنگ ذہن کو جس طرح متاثر کرتے ہیں اس کی بھی مثال نہیں بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پہلی نظر میں تو یہ کسی کو بھی دنگ کردینے کے لیے کافی ہیں۔
     
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    تہران، ایران
    [​IMG]
    پھولوں کا یہ نظارہ واقعی کمال کا ہے یہاں کا ڈیزائن دیکھنے والوں کا ہوش اڑا دینے کے لیے کافی ہے اور زبان سے بے اختیار اس کو رنگنے والوں کے لیے تعریفی کلمات نکلنا شروع ہوجاتے ہیں کیونکہ ایسا خیال ہر ایک کے ذہن میں آنا بہت مشکل ہے اور پھر اس کو عملی شکل دینا اس سے بھی مشکل کام ہے۔
     
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مورلیکس، فرانس
    [​IMG]
    فرانس کے اس علاقے میں آپ ایسی انوکھی سیڑھیوں پر سفر کا لطف لے سکتے ہیں جو فن مصوری کا نادر نمونہ ہے۔ ان سیڑھیوں پر ایک خاتون کی جو تصویر پینٹ کی گئی ہے وہ زبردست اور انتہائی حقیقی لگتی ہے اور اکثر لوگوں کی سانسیں تو اسے دیکھتے ہوئے تھم سی جاتی ہیں۔
    http://www.dawnnews.tv/news/1015821/
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    تصویریں تو دیکھ لی ہیں ناں آپ نے
     
  17. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جناب ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوبصورت پوسٹ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جناب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں