1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا چاند پر پھول اگانا ممکن ہوگا؟

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از شہزادی, ‏28 مئی 2006۔

  1. شہزادی
    آف لائن

    شہزادی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    155
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 April, 2006, 07:48 GMT 12:48 PST
    بی بی سی اوردو
    اگرچہ امریکی خلا بازوں نے پہلی مرتبہ چاند پر قدم رکھا، چاند گاڑی چلائی اور وہاں گولف بھی کھیلا لیکن یورپی ماہرین چاند پر پھول اگانے کا ارادہ کرکے اس دوڑ میں امریکہ کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش میں ہیں۔
    تو کیا ایسا ممکن ہوسکے گا؟ کیا چاند پر بھی بہار آسکے گی؟ ’انسان کے لیئے ایک چھوٹا بیج، مگر انسانیت کے لیئے مضبوط شاخ۔۔۔‘
    درحقیقت یورپی خلائی ادارے ’اِسا‘ یعنی یورپین سپیس ایجنسی کے برنارڈ فوئنگ کا خیال ہے کہ چاند پر اگایا جانے والا پھول ممکنہ طور پر ’ٹیولپ‘ ہوگا جوکہ خاص یورپ کی پہچان ہے۔
    برنارڈ کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹیولپ کو اُگنے کے لیئے زمین سے غذائیت کی ضرورت نہیں ہوتی، اس کی نشونما کے لیئے ضروری اجزاء اس کے بیج یا ’بلب‘ کے اندر ہی موجود ہوتے ہیں اور یہ بہت مضبوط ہوتا ہے اس لیئے ایسا کرنا شاید ممکن ہو سکے۔
    ان کا کہنا ہے کہ ان باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا تجربہ کرنے میں کوئی مذائقہ نہیں۔ برنارڈ نے مزید کہا کہ پودے میں تکنیکی طور پر ایسی تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں جو اسے ان حالات میں زیادہ سے زیادہ وقت کے لیئے زندہ رکھنے میں مددگار ثابت ہوں یعنی چاند پر اگایا جانے والا ٹیولپ یا ’مون ٹیولپ‘۔
    یہ تجربہ کامیاب ہو یا نہ ہو، فی الوقت تو ایمسٹرڈیم کے ٹیولپس کا چاند پر اگانا ایک خیال ہی ہے۔
    ’اِسا‘ کے منصوبوں میں چاند پر شمسی توانائی سے چلنے والا روبوٹ بھیجنا بھی سرفہرست ہے۔ ڈاکٹر برنارڈ کا کہنا ہے کہ دس برس پہلے ایسا کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ ادارے کے پاس فنڈز کی کمی تھی اور چاند کی آب و ہوا کے بارے میں بھی زیادہ معلومات نہیں تھیں۔ ’لیکن آج ایسا کرنا ممکن ہے کیونکہ ہم چاند کے بارے میں بہت کچھ جان گئے ہیں۔‘
    ان کا کہنا تھا کہ چاند کے قطبین پر چند ایسے مقامات ہیں جہاں ہمیشہ سورج کی روشنی رہتی ہے۔ ’ہم اپنا روبوٹ ایسے مقام پر اتار سکتے ہیں‘۔
    اگر یہ تجربات کامیاب رہے تو چاند کے بارے میں ایسی معلومات حاصل ہوسکیں گی جو اب سے پہلے سامنے نہیں آئی تھیں۔
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    بستیاں چاند ستاروں پہ بسانے والو!

    <center>
    بستیاں چاند ستاروں پہ بسانے والو!
    کرہء ارض پہ بھجتے چلے جاتے ہیں چراغ
    </center>
     
  3. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    شہزادی کہیں آپ بھی تو چاند پر جانے کی تیاری نہیں کر رہیں :D
     
  4. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    شہزادی تو پہلے ہی چاند پر رہتی ہے

    شہزادی تو پہلے ہی چاند پر رہتی ہے۔ آپ نے اس کا مقام نہیں دیکھا! اور اگر وہ خود ہی وہاں پھول اُگا دیتی تو بیچارے 'ناسا' اور 'اِسا' والوں کو لاکھوں، کروڑوں ڈالر کا خرچہ نہ پڑتا۔
     
  5. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    چاند پر پھول چاہے اسا اگائے یا ناسا جب تک شہزادی کا تعاون نہیں ہو گا تب تک کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔
     
  6. مینار پاکستان
    آف لائن

    مینار پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جون 2006
    پیغامات:
    62
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    محترمہ آپ خلائی سفر سے کب واپس آ رہی ہیں ۔اگر ہمیں آپ کے شیڈول کا علم ہو جاے تو آپ سے زمین کے بارے میں سوال کر سکیں۔ہم نے تو نانی اماں سے کہانی سنی تھی کہ چاند پر ایک بڑھیا ہوتی ہے جو چرخہ کاتتی ہے۔آپ کبھی خلا والوں کو نماز پڑھا رہی ہیں اور کبھی ان کا قبلہ سیدھا کر رہی ہیں ۔ :?:
     
  7. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    مینار پاکستان
    آپ ہماری شہزادی سے اتنے جیلس کیوں‌ ہوتے ہیں۔ آپ کو ایک قوم سلام کرتی ہے۔ تو چاند پر تو پوری دنیا کی نظریں ہوتی ہیں۔
     
  8. ساجد
    آف لائن

    ساجد ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    Re: کیا چاند پر پھول اگانا ممکن ہوگ

    آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا۔ دیکھتے ہیں کہ چاند پر کیا کیا چاند چڑھاتے ہیں یہ سائنس دان۔
     
  9. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    شہزادی جی آپ کے ہوتے ہوئے کیا چاند پر کسی اور پھول کی ضرورت ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں