1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا میں موٹی ہوگئی ہوں ؟

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از ساتواں انسان, ‏8 مارچ 2018۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    یوں تو مردوں کو زندگی میں بے شمار مصائب اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے دھنیے پودینے میں فرق کرنا ، میٹھے خربوزے خریدنا ، کسی خوبرو دوشیزہ کو بیوی کے سامنے نظرانداز کردینا ، سسرال والوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنا ، ساس کے طویل قیام کو جھیلنا لیکن ان سب میں مشکل ترین بیوی کے ایک سوال کا جواب دینا ہے اور سوال ہے " سنیں کیا میں موٹی ہوگئی ہوں "
    یہ وہ سوال ہے جس کا جواب دیتے ہوئے اچھے اچھوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں ۔ سچ بولنا بھی مشکل اور جھوٹ بولنا بھی ۔ اس کا جواب عموما مرد ایسے دیتے ہیں " بالکل بھی نہی ۔ کس نے کہا ؟؟؟ کچھ گھاگ قسم کے مرد اس معاملے میں پکا کام کرتے ہیں ۔ انتہائی اعتماد سے کہیں گے " بیگم تم پہ یہ وزن سوٹ کرتا ہے ۔ تمہاری شخصیت بارعب لگنے لگی ہے ۔ تمہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے کسی کمپنی کی سی ای او یا کسی اسکول کی پرنسپل ہو ۔ مجھے تمہارا یہ سراپا پہلے سے زیادہ پرکشش لگتا ہے " اے شاوے شے ۔ آپ نے جیک پاٹ ہٹ کر لیا ۔ اب بیگم مہینوں شاد رہیں گی بلکہ ناشتے میں آپ سے حلوہ پوری اور قیمے بھرے پراٹھوں کی بھی فرمائش کریں جو آپ فورا خوشی خوشی پوری کریں گے ۔
    اس ٹریپ میں پھنستے سادہ دل ، معصوم اور سچے لوگ ہیں جو کہہ دیتے ہیں کہ جی بیگم صاحبہ ، آپ کا وزن بڑھ رہا ، آپ گول گپا ہوتی جا رہی ہیں ۔ خیال کیجئے اپنا ۔ بس آگئی آپ کی شامت ۔ آپ نے اپنے پاؤں پہ کلہاڑی نہیں کلہاڑی پہ پاؤں مارا ہے ۔
    بیگم فورا جم جوائن کریں گی ، ڈائٹ شروع اور گھر میں جم اکویپمنٹس کی آمد بھی ۔ ساتھ میں ایک منحوس چیز جسے آپ ویٹ مشین کہتے ہیں وہ بھی وارد ہوجائے گی ۔ کچھ ہی عرصے میں آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ نے شادی کسی خاتون سے نہیں کسی جم انسٹریکٹر سے کی ہے ۔ آپ سوچ سوچ کر پریشان ہونگے کہ کوئی انسان کیسے سوچ سکتا ہے کہ ایک رات میں اس کا وزن تین کلو کم ہوسکتا ہے ۔ بیگم صاحبہ صبح اٹھنے کے فورا بعد ، سونے سے پہلے ، واش روم میں جانے سے پہلے ، جانے کے بعد ، کھانا کھانے سے پہلے ، کھانا کھانے کے بعد اپنا وزن چیک کریں گی اور ساتھ میں آپ کے کان کھائیں گی ، " صبح سے کچھ نہیں کھایا ، دو گھنٹے جم میں خوار ہو کر آئی ہوں پھر بھی صرف تین سو گرام وزن کم ہوا ہے ۔ " آپ تسلی دیں گے اور اس گھڑی کو کوسیں گے جب آپ نے بیگم صاحبہ کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔
    آپ یہ سوچ کر دنگ رہ جائیں گے کہ چربی سے بھرا پیٹ آئینے میں مسلسل دیکھنے سے کیسے کم ہو سکتا ہے ۔ کولہوں کو دیوار پہ زور زور سے مارنے سے کولہے کم ہوتے تو ہماری پنجابی اور پشتو فلموں کی ہیروئینز انتہائی سلم اور سمارٹ ہوتیں ۔ آپ اس شخص کو تو یقینا قتل کرنا چاہیں گے جس نے گرین ٹی ایجاد کی ۔ آپ ششدر ہونگے اس سوچ پہ کہ برسوں سے جمی ہوئی چربی ایک ہفتہ گرین ٹی پینے سے پگھل سکتی ہے ۔
    بیگم اگر جم گئیں تو ظاہر ہے ڈائٹ پلان بھی ساتھ ہی آئے گا ۔ چونکہ بیگم صاحبہ ڈائٹنگ پر ہیں اس لئے وہ کسی کو بھی کھاتا پیتا ، خوش ہوتا ، موج کرتا نہیں دیکھ سکتیں ۔ آپ ہر وقت اس قسم کی باتیں سنیں گے ، " خبردار جو وائٹ بریڈ لائے ، ہول وھیٹ لایئے ۔ رات سات بجے کے بعد کچھ نہیں کھانا چاہیئے ۔ چاول کھانے سے پیٹ باہر آجاتا ہے ۔ کولڈ ڈرنکس نہیں پینی چاہیئے ۔ معلوم ہے اس میں گیارہ چمچ شگر ہوتی ہے ۔ آپ پھر بیکری کے آئیٹمز اٹھا کر لے آئے ۔ آپ کو پتا ہے ایک چکن پیٹیس میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں ۔ یہ میدے ، گھی اور چینی سے بھرے بسکٹس کتنا موٹا کرتے ہیں اور یہ آلو والے سموسے ۔ آپ کو پتا ہے کہ ایک آلو کا سموسہ کھانے کا مطلب ہے میں جم میں ساڑھے تین گھنٹے ایکسرسائز کروں ۔ فائدہ کیا میرے جم جانے کا جب آپ یہ سب الابلا اٹھا لائیں گے ۔ آپ عرض کریں گے تم نہ کھاؤ ، ہمیں تو کھانے دو تو آنسوؤں میں بھیگا جواب ملے گا ، " میں جب دو گھنٹے جم میں خوار ہو کر آتی ہوں تو میرا دل کرتا ہے بھوکی شیرنی کی طرح ہر کھانے والی چیز ہڑپ کر جاؤں ۔ صبح ناشتے میں صرف ایک سوکھا براون ٹوسٹ اور ایک گرین ٹی پی کر جاتی ہوں ۔ واپسی میں دل کرتا ہے بچوں کے ہاتھوں سے چپس ، چاکلیٹس، بسکٹس چھین چھین کر کھا جاؤں ۔ "
    بہرحال یہ روٹین چند ہفتے چلے گی ۔ اس کے بعد بیگم صاحبہ ہر روز کے بجائے ہفتے میں تین پھر دو پھر رفتہ رفتہ جم جانے کا خیال ترک کر دیں گی ۔ آہستہ آہستہ پلیٹیں بھر بھر کر بریانی کھانا شروع کر دیں گی ۔ آپ کو شام کو فون کریں گی ، " سنیئے موسم اتنا اچھا ہو رہا ہے۔ آتے وقت یونائیٹڈ کنگ بیکری سے آلو بھرے سموسے ، چکن پیٹس اور گلاب جامن لیتے آئیے گا ۔ اور سنیں میٹھی چٹنی زیادہ لیجئے گا ۔ " باقی رہے جم ایکوپمنٹس تو جناب ٹریڈ مل پہ بچوں کے چڈی بنیان اور موزے لٹکے ہوئے ملیں گے ۔ یوگا میٹ پہ بچے لوٹ رہے ہونگے ۔ مسئلہ ہوگا ڈمب بیلز کا ، گھر میں لڑھکتے پھرتے ہیں جس سے آپ کے پاؤں کے ناخنوں کے شدید زخمی ہونے کا اندیشہ ہے ۔
    ( بشکریہ ؛ Näbèèľ Āĥɱȩɗ ہر چیز اردو میں )
     
    نعیم، زنیرہ عقیل اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی یا مسلم معاشروں کی سچی کہانی :ida:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں