1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا عدو کیا دوست سب کو بھا گئیں رسوائیاں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏6 نومبر 2017۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    کیا عدو کیا دوست سب کو بھا گئیں رسوائیاں
    کون آ کر ناپتا احساس کی پہنائیاں
    اب کسی موسم کی بے رحمی کا کوئی غم نہیں
    ہم نے آنکھوں میں سجائی ہیں تری انگڑائیاں
    آپ کیا آئے بہاروں کے دریچے کھل گئے
    خوشبوؤں میں بس گئیں ترسی ہوئی تنہائیاں
    چاند بن کر کون اترا ہے قبائے جسم میں
    جاگ اٹھی ہیں خیال و فکر کی گہرائیاں
    آج فارغؔ اجڑے اجڑے سے ہیں غالب کی طرح
    یاد تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاں

    فارغ بخاری
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں