1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا صرف کھڑے رہنے سے بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے؟

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کیا صرف کھڑے رہنے سے بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے؟
    upload_2019-6-19_2-57-23.jpeg

    زیادہ دیربیٹھنے سے وزن بڑھنے کے رجحان کے بارے میں توسب ہی جانتے ہیں لیکن اب نئی تحقیق کے مطابق کچھ گھنٹے کھڑے رہتے ہوئے بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایک ہزار لوگوں پر کی جانے والی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کھڑے رہنے سے بھی انسانی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ عام طور پر ایک انسان دن میں 13 گھنٹے بیٹھا رہتا ہے جب کہ 8 گھنٹے سوتا ہے اوران 21 گھنٹوں میں وہ کسی بھی قسم کی کوئی ورزش نہیں کرتا۔

    تحقیق کے مطابق کھڑے رہنے سے ایک منٹ میں 0.15 کیلوریز کو جلایا جا سکتا ہے اور اس حساب سے اگر کسی شخص کا وزن 65 کلو ہے تو وہ روزانہ 6 گھنٹے کھڑے رہ کر 54 کیلوریز جلا سکتا ہے۔ تو اگر آپ بھی دبلا ہونے کے خواہشمند ہیں تو اپنے دفتر، گھر یا کسی بھی جگہ زیادہ سے زیادہ کھڑے رہیے اور وزن گھٹائیے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں