1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا آپ جانتے ہیں ؟

Discussion in 'متفرقات' started by نعیم, Dec 13, 2007.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    کیا آپ جانتے ہیں کہ :-

    دنیا میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام “محمد“ ہے۔ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

    سزائے موت کی الیکٹرک چئیر ایک دندان ساز نے ایجاد کی تھی ۔

    آپکی تاریخ پیدائش دنیا میں اوسطاً 9 ملین لوگوں کی تاریخ پیدائش ہے۔

    نارمل انسانی دل کے خون پمپ کرنے سے پیدا شدہ پریشر خون کو 30 فٹ تک فوّارہ کی صورت میں پھینکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    انسانی جسم میں “زبان“ مضبوط ترین پٹھہ Muscle ہے

    آنکھیں کھُلی رکھ کر چھینک مارنا “ناممکن “ ہے۔

    آپ خود اپنی سانس کو روک کر کبھی خود کو مار نہیں کرسکتے۔

    اگر آپ 8 سال 7 ماہ اور 6 دن تک مسلسل چیخ ماریں تو اتنی گرمی پیدا کر سکتے ہیں کہ چائے کا ایک گرما گرم کپ بنا سکتے ہیں۔

    انسانی آنکھ پیدائش سے لے کر موت تک سائز میں ہمیشہ ایک رہتی ہے۔ البتہ کان اور ناک بڑے ہوتے رہتے ہیں۔

    اوسطاً انسان ایک مکڑی یا سانپ سے موت کی نسبت زیادہ خوفزدہ ہوتے ہیں۔

    انگریزی زبان میں I am مختصر ترین مکمل جملہ ہے۔

    فروری 1865 مندرج تاریخ انسانی کا وہ مہینہ ہے جس میں چاند مکمل (چودھویں کا چاند) نہ ہوا تھا۔

    نومولود بچوں کے گھٹنے کی ہڈی نہیں ہوتی ۔ یہ 2 سے 5 سال کی عمر میں پیدا ہوتی اور ظاہر ہوتی ہے۔

    مائیکل جارڈن اکیلا ایک سال میں Nike کمپنی کے اشتہار سے ملائشیا میں Nike کی کمپنی میں کام کرنے والے ہزاروں ورکرز کی مجموعی تنخواہ سے زیادہ کماتا ہے۔

    ہر دو ارب انسانوں میں ایک شخص 130 یا اس سے زیادہ عرصہ زندہ رہتا ہے۔
     
  2. بجو
    Offline

    بجو ممبر

    جی مجھے پتہ ہے یہ سب۔
     
  3. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    میرے لئے کافی کچھ نیا تھا۔

    معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔ نعیم بھائی!
     
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    :a98: نعیم بھائی کافی اچھی معلومات دی ہیں آپ نے ۔ :a180:
     
  5. حماد
    Offline

    حماد منتظم اعلیٰ Staff Member

    ماشاء اللہ نعیم بھائی نے تو معلومات کا خزانہ لٹانا شروع کر دیا بہت سی باتیں نئی تھیں یا کبھی ان کی طرف توجہ ہی نہیں گئی تھی بہت شکریہ
     
  6. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    ظاہر ہے پڑھ لینے کے بعد تو ہر کوئی کہہ سکتا ہے نا۔ اس لیے آپ بھی ٹھیک ہیں :hasna: :hasna:
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    ہارون رشید ، عبدالجبار اور حماد بھائی ۔ پسندیدگی کا شکریہ :)

    کیا ایسی معلومات کے تبادلہ کے لیے کوئی مستقل لڑی کسی نمایاں‌جگہ نہیں‌بنائی جا سکتی ؟ متفرقات میں تو کوئی کوئی ہی پڑھتا ہوگا۔
     
  8. بجو
    Offline

    بجو ممبر

    مجھے یہ سب پڑھنے سے پہلے ہی معلوم تھا۔ :zuban:
    میں کوئی کاکی نہیں ہوں :hathora:
     
  9. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    ایک بات میرے سمجھ میں نہیںآئی کہ چائے بنانےکیلئے اتنی مشقت کرنے کی کیا ضرورت ہے ،
     
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    صرف چائے ہی نہیں۔ کسی کو بھی “بنانے“ کے لیے خاصی مشقت کرنا پڑتی ہے جناب !
     
  11. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    اچھی معلومات

    نعیم بھائی ایک اچھی معلومات شیئر کرنے پر میں تو آپ کو یھی داد دوں گا
    :86: :87: :101:​
     
  12. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شکریہ مجیب منصور بھائی ۔
    خدا آپ کو خوش رکھے آمین
     
  13. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    نعیم بھائی! یہ آپ کا خیال ہے کہ “متفرقات“ کی چوپال کو زیادہ توجہ نہیں‌ ملتی۔ حالانکہ اگر آپ مناظر پر غور کریں تو “گوشہءِ خواتین“ “میڈیکل سائنس“ اور “جنرل سائنس“ جیسی اہم چوپالوں کو بھی “متفرقات“ سے کم دیکھا گیا ہے۔
     
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    گوشہء خواتین کی بےرونقی کی وجہ تو میں‌خود ہوں :baby: ۔ ظاہر ہے مجھ جیسا خوبرو نوجوان جہاں بھی ہوگا خواتین تو اسی لڑی میں‌پیچھے پیچھے آئیں گی نا۔

    باقی لڑیوں کی بےآبادی کی وجہ آپ خود تلاش کرلیں۔ شکریہ :zuban:
     
  15. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    آپ نہیں سُدھر ‌سکتے۔ :135:
     
  16. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    بخدمت جناب عبدالجبار صاحب منتظم اعلی ہماری اردو پیاری اردو آپ سے درخواست ہے کہ 2 عدد مکے میری طرف سے بھی نعیم جی کو ٹھوک دیں۔۔ کیوں کہ میں اپنے ہاتھ گندے نہیں کرنا چاہتی۔۔ :no:
     
  17. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    مریم جی ۔ پورے 2 مکے کیوں ؟
    1 یا ڈیڑھ مکے سے کام نہیں چلے گا کیا ؟
    مہنگائی ہے کچھ رعایت کردیں :208:
     
  18. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    ارے یہ کیا :208: آپ لوگوں نے ادھر مکے بازی شروع کر دی ۔۔۔۔ کیوں بھئی ایسی کیا بات ہو گئی؟
     
  19. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    یہ جو نعیم ہے ناں یہ :135: کا بھوت ہے جو :suno: سے نہیں مانتا
     
  20. نادیہ خان
    Offline

    نادیہ خان ممبر

    درست کہا آپ نے سعدیہ
     
  21. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    ویسے انصاف کی بات تو یہ ہے کہ نعیم بھائی نے کوئی ایسی بات نہیں کی کہ ان کو مکوں سے نوازا جائے ۔۔۔۔ البتہ اس سے مجھے ابن انشا کی کتاب کا ایک اقتباس یاد آیا ہے ملاحضہ ہو۔۔۔

    پھر ہم نے انہیں اپنی پاپوش مبارک سے زود و کوب کر کے سرفراز فرمایا۔۔۔۔
     
  22. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شکریہ واصف بھائی :)

    :haha: واہ۔۔ کیا خوب کہا ہے۔۔۔ :haha:
     
  23. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    واصف صاحب بہت :a165: :a180: فرمایا ہے
     
  24. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    بہت خوب ۔ شکریہ نعیم جی ان مفید معلومات کے لئے
     
  25. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    ہم کیا جاتے ہیں؟
     
  26. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    حسن اس لڑی کو غور سے پڑھیں اور بتائیں کہ کیا آپ جانتے ھیں یہ یہ کاھے کی لڑی ھے
     
  27. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    پڑھ لیا ہے

    نعیم بھائی مفید معلومات ہم تک پہنچانے کا شکریہ
     

Share This Page