1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کہر سے یخ پانی چرا لوں

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏25 جون 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    کہر سے یخ پانی چرا لوں
    گہر سے سلطانی چرا لوں

    سفر سے نقل مکانی چرا لوں
    ثمر سے رازِ جوانی چرا لوں

    زہر سے زہرافشانی چرا لوں
    شجر سے باغبانی چرا لوں

    نظر سے نگہبانی چرا لوں
    بشر سے بدگمانی چرا لوں

    جبر سے پشیمانی چرا لوں
    صبر سے طولانی چرا لوں

    قبر سے ویرانی چرا لوں
    قمر سے درخشانی چرا لوں

    نہر سے آبی روانی چرا لوں
    بحر سے طغیانی چرا لوں

    چاند سے چاندنی چرا لوں
    چکور سے حیرانی چرا لوں

    سراب سے نادانی چرا لوں
    شراب سے دیوانی چرا لوں

    فساد سے ناگہانی چرا لوں
    فسانے سے کہانی چرا لوں

    دریا سے فراوانی چرا لوں
    شہنشاہ سے رانی چرا لوں

    غوری - 11 مئی 21
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں