1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کہتے ہیں جھوٹ سب کہ نہیں پاؤں جھوٹ کے - ذوق

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏30 اپریل 2010۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزل
    (ذوق)

    کہتے ہیں جھوٹ سب کہ نہیں پاؤں جھوٹ کے
    جھوٹے تو بیٹھے بھی نہیں پاؤں ٹوٹ کے

    چلتا ہو ذوق قید سے ہستی کے چھوٹ کے
    یہ قید مار ڈالے گی دم گھوٹ گھوٹ کے

    ڈھالا جو تجھ کو حسن کے سانچے میں اے صنم
    آنکھوں کی جائے بھر دئیے موتی سے کوٹ کے

    بے درد سینہ کوٹنا خالی نہیں مزا
    دل میں بھرا ہے درد مرے کوٹ کوٹ کے

    کیوں کر حباب ہو سکے دریائے بیکراں
    دریا سے جب تلک نہ ملے ٹوٹ پھوٹ کے

    اُس شمع رو سے رات کو رخصت ہوئے جو ذوق
    روئے ہیں دل کے آبلے کیا پھوٹ پھوٹ کے
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: کہتے ہیں جھوٹ سب کہ نہیں پاؤں جھوٹ کے - ذوق

    واہ خوب ھے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں