1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کھجور قدرت کا بے بہا عطیہ

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏5 اگست 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور: رمضان المبارک میں کھجور کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔کھجور کو زمانہ قدیم سے ہی خصوصاً طب نبوی کے حوالے سے بہت اہمیت حاصل ہے اسے صحرا کی خوراک بھی کہا جاتا ہے ۔کھجور بھرپور جسمانی‘دماغی و اعصابی طاقت کیلئے قدرت کا عطیہ ہے۔

    [​IMG]

    کھجور کی اصل سرزمین عرب ہے۔ یہ سعودی عر ب‘ عراق‘ مصر‘ایران‘ اٹلی‘ چین اور امریکا میں بھی کاشت کی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اس کی خاصی پیداوارہے۔ کھجور کا مزاج گرم و خشک ہے۔ اس میں حیاتین اور اہم معدنی اجزا بھی پائے جاتے ہیں۔ طبی فوائد میں کھجور دل دماغ اور اعصاب کو قوت دیتی ہے زود ہاضم اور جسم میں خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو توازن میں رکھتی ہے۔ عرب کی کھجور عجوہ خاص طور پر دل کے امراض کیلئے انتہائی مفید ہے۔ حکیم خالد نے کہاکہ کھجور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔ اس کی گٹھلی سے مشروب بنایا جاتا ہے جو ڈیٹ کافی کہلاتا ہے۔ دودھ میں ابلی ہوئی تازہ کھجوریں یا کھجور کا ملک شیک بچوں اور بڑوں کے لیے انتہائی قوت بخش اور زود ہضم ہونے کے باعث جسمانی توانائی اور خلیوں کی توڑ پھوڑ کی اصلاح کے لیے انتہائی کارآمد ہے۔



    افطاری میں اس کا استعمال فوری توانائی بخشتا ہے ۔کھجور کا استعمال آنتوں میں کیڑوں کو پیدا ہونے سے روکتا ہے اور ساتھ ہی یہ آنتوں میں مفید بیکٹریا کی پیدائش میں مدد دیتی ہے۔ کھجورکا استعمال قبض میں انتہائی موثر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کھجور میں موجود ریشہ یعنی پھوک آنتوں کو متحرک کرکے اجابت ممکن بناتا ہے۔ قاضی خالد نے کہا کہ رات بھر پانی میں بھیگی ہوئی 11یا 7 کھجوریں اگلی صبح گٹھلیاں نکال کر اسی پانی میں کچل کر جوشاندہ بنالیں اس نسخے کاہفتے میں کم از کم دو مرتبہ استعمال دل کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اسی طرح کھجوریں دودھ میں ڈال کر ساتھ چٹکی بھر الائچی کا سفوف اور شہد ملا کر استعمال کرنے سے صبح کو انتہائی طاقت ملتی ہے اور اعضائے تولید کی ناقص کارکردگی سے پیدا ہونے والا بانجھ پن بھی ختم ہو جاتا ہے۔ 100گرام کھجور میں 314 کیلوریز ہوتی ہیں اس میں 2گرام پروٹین 75گرام کاربوہائیڈریٹ 0.5گرام چکنائی اور 7گرام ریشہ یعنی پھوک ہوتا ہے اس میں 15فیصد پانی 2 فیصد معدنی اجزا کیلیشیم 120 ملی گرام آئرن 7.5 فاسفورس 50ملی گرام وٹامن سی اور وٹامن بی کمپلیکس کی قلیل مقدار موجود ہوتی ہے۔
     
  2. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کھجور قدرت کا بے بہا عطیہ

    کلو ایک ادھر بجھوا دیتے تو اچھا تھا۔۔۔۔۔پڑھ کے منہ میں‌پانی آ رہا ہے
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کھجور قدرت کا بے بہا عطیہ

    بلال بھائی کے ایڈریس تھا ان کو بھیج دی ہیں وصول کرلیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں