1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچھ ہمسفر کے بارے میں

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از ہمسفر, ‏16 جولائی 2008۔

  1. ہمسفر
    آف لائن

    ہمسفر ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جولائی 2008
    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    معزز بہنوں معزز بھائیوں اور اس بزم کے تمام ساتھیوں کی خدمت میں اس بندہ عاجز کا سلام و آداب پہنچے
    جناب بندے کا نام ساجد حسین ہے اور قیام شہر ہری پور ضلع ہزارہ صوبہ سرحد میں ہے عمر کوئی چوبیس پچیس کے لگ بھگ ہے تعلیم کا بس نا ہی پوچھیں ابھی حال میں ہی تھڑ ایر کے پرچے دیے ہیں کھیل کود میں کرکٹ ، فٹ بال ، ہاکی اور والی بال پسند ہیں لیکن کھیلنی صرف کرکٹ ہی آتی ہے وہ بھی بس ایسی ہی فارغ الوقات میں میگزین پڑھنا اور انٹرنیٹ کا استعمال کرنے کے مشاغل ہیں مذہبی لحاظ سے مسلمان ہوں اور شیعہ اثناعشریہ ہوں لیکن کبھی مذہبی بحث و مباحثہ میں نہیں پڑتا میرے نزدیک دنیا کا ہر ایک مذہب ہر ایک فرقہ درست ہے کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ مذہب کی بنیاد پہ کسی دوسرے کو برا کہے میں اسلامی بھائی چارے اور اخوت کا بہت بڑا حامی ہوں اور شیعہ سنی اتحاد کا زبردست حامی ہوں میں نیٹ میں یونہی اور اردو ڈاٹ کام لکھا تو میں اس فورم تک پہنچ گیا اس فورم کے حصہ شاعری میں ساغر صدیقی پہ ایک تحریر پڑھی اور مجھے وہ بہت پسند آئی اس کے علاوہ فورم کے دیگر زمرے اور اس کی سج دھج نے بھی مجھے مجبور کیا کہ اس بزم دوستان کی رکینت حاصل کرنے کا شرف حاصل کروں تو جناب اس شرف سے مشرف ( صدارت والا مشرف نہیں :boxing: ( ہونے کے اب یہ اپنی تعارفی تحریر لکھنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں امید ہے کہ یہاں کی انتظامیہ اور دیگر ممبراں میرے بہت اچھے دوست ثابت ہوں گے انشاءاللہ اور یہاں مجھ کو ایک اچھا وقت گذارنے کو میسر آئے گا آخر میں اس دعا کے ساتھ آپ سے اجازت چاہوں گا کہ
    خدا کرے کہ میری ارض پاک پہ اترے
    و ہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نا ہو
    وسلام علیکم
     
  2. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ ہمارے بارے میں

    اسلام علیکم ساجد بھائی اور بہت بہت خش آمدید ہماری اردو پیاری اردو پر آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا مزید تفصیل بھی آپکو مہیا کرنا پڑے گی عنقریب ہماری اردو کا تعارفی پرچہ آپکی خدمت میں پیش کیا جائے گا :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ ہمارے بارے میں

    السلام علیکم ہمسفر صاحب!

    ہماری اردو میں خوش آمدید :222:

    گو کہ آپ نے کمال مہربانی فرماتے ہوئے پہلے ہی اپنا تعارف کروا دیا ہے لیکن ہماری اردو کے کلاس روم کا مخصوص پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں روایتی انداز میں جاننے کے موقع مل سکے اور آپکی ترقی کے امکانات روشن ہوسکیں۔ نوازش ہوگی۔


    [highlight=#FFFFBF:1j6o2mvg][glow=red:1j6o2mvg]پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان[/glow:1j6o2mvg]

    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے
    [/highlight:1j6o2mvg]​

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  4. ہمسفر
    آف لائن

    ہمسفر ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جولائی 2008
    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اسلام علیکم
    بہت مہربانی برادران اور آپ کے پرچہ کو دیکھ بڑی خوشی ہوئی اور جہاں تک میرا خیال ہے یہ پرچہ لازمی ہے اور یہ بھی بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس کا دورانیہ بھی کافی لمبا ہے کیا یہ لمبا وقت ہمارے لیے مخصوص کیا گیا کہ سب کو اتنا ہی وقت دیا جاتا ہے ؟ اور خوشخطی کے نمبر تو ہم ضرور حاصل کریں گے کیونکہ فونٹ جو اردو نسخ استعمال کر رہے ہیں :hasna: چلیں اب سوالوں کے جوابات کی طرف آتے ہیں اس امید کیساتھ کہ ممتحن صاحبان نمبر کل کے کل دیں گے ( اگر رشوت کی ضرورت ہو تو بلا جھجھک بتا دیجے گا :hasna: (
    -1 پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    سید ساجد حسین کاظمی اور میری والدہ نے رکھا تھا
    2- عمر؟
    پورے پچیس سال
    3۔شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    اس کا جواب تو میں اوپر بھی تفصیلا دے چکا ہوں لیکن پھر بھی بتاتا چلوں کہ میں شہر ہری پور ضلع ہزارہ صوبہ سرحد پاکستان کا رہاشی ہوں اور یہی میری جنم بومی ہے اور اس شہر سے خوبصورت شہر میں نے آج تک کوئی نہیں دیکھا ( کیونکہ میں آج تک یہاں سے باہر ہی نہیں گیا :hasna: (
    4۔تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    جناب تعلیم تو بندے کی سمپل بی اے ہے اور تعلیم حاصل کرنا ضروری کیوں سمجھا ؟ تو اس کا جواب تو آپ کو میرے والد صاحب ہی دے سکتے ہیں کیونکہ انھوں نے ہی مجھے پڑھایا میں نے خود کبھی پڑھنا نہیں چاہا :hasna: اور
    اس عاشقی کا ہو برا اس عاشقی کے مارے ہیں
    ہم تو اے بی میں رہے اغیار بی اے ہو گئے
    5۔مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    اس کا جواب بھی تعارفی تحریر میں ہوچکا تھا لیکن پھر بھی سن لیجیے کہ ہم کو کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے اور ہم شعیب اختر کی طرح بالنگ کراتے ہیں لیکن جسامت انضمام کی طرح کی ہونے کی وجہ سے بال ثقلین مشتاق کی بال کی طرح سلو جاتی ہے اس کے علاوہ ہاکی اور فٹ بال کا شوق ہے لیکن وہ اگر ہاکی کے میدان میں بھی اترین تو ہم ٹی بی کے مریض بن جاتے ہیں اس لیے ہاکی والوں نے ہم پہ پابندی عائد کر دی ہے :hasna: اس کے علاوہ یہ شمارکنندہ ( کمپیوٹر ( بھی ہمارا بہترین ساتھی ہے
    یہ لیجیے لازمی سوالات مکمل ہوئے
    - لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    - مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔
    لقب تو ہمارے ایک نہیں دو ہیں اور کسی نے رکھے نہیں ہم نے خود اپنے لیے تجویز کیے ہیں :hasna: ایک لقب ہے " مار کھاؤ چوکیدار " اور دوسرا ہے " نیم دلاور " اب یہ رکھے کیوں ؟ تو یہ دو لمبی داستانیں ہیں جو اگر ہم نے سنا دیں تو آپ ہمارا اتنا مذاق اڑاؤ گے کہ ہمارا یہاں پہ رہنا دشوار ہوجائے گا اس لیے ان مستور رکھنا ہی ہمارے فائدے میں ہے
    جہاں تک پیشے کی بات ہے تو کہتے ہیں کہ پیدا کرنے والا ہی پالتا ہے اور ہمیں بھی ابا نے پیدا کیا ہے اس لیے وہی پال رہے ہیں لیکن اب ان کی طرف سے بھی جواب ہے اس لیے مجبورا اب خود کچھ کرنا پڑ رہا ہے اب تک تو پاکٹل والوں کے لیے سیلز مینی کی ، ایک جگہ سٹو کیپرنگ کی ، کچھ عرصہ تک ٹیچرنگ کی لیکن اب دل میں سی ایس ایس یا آئی ایس ایس ایس بی کرنے کے بعد پولس یا فوج میں جانے کا ارادہ ہے زیادہ ارادہ پولیس میں جانے کا کیونکہ فوج میں جانا آج کل بڑا ہی پر خطر کام ہے ہمارے محلے ہی کے ایک سپاہی صاحب ہیں بیچارے بھگوڑے ہوگئے ہیں ان کی ٹانگ میں گولی لگی تھی جب طالبان نے ان کی چیک پوسٹ پہ حملہ کیا تھا یہ چونکہ کھائی میں پھسل گئے تھے اس لیے بچ گئے باقی سب فوجیوں کی نعشوں کے سر کاٹ کر وہ اپنے ہمارا لے گئے تھے اور پھر ابیٹ آباد آرمی سلیکشن آفس کے سامنے رکھ دیے تھے جن کو خفیہ طور پر آرمی نے وہاں سے ہٹا دیا اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نا ہونے دی اس کے بعد وہ سپاہی صاھب آج کل سٹیشنری کی دکان چلا رہے ہیں مجھے بھی کہہ رہے ہیں اگر آرمی میں جانا ہی تو تمھاری تو بی اے ہے اس لیے کمیشن کے لیے کوشش کرو سپاہی بھرتی ہوئے تو گھر والے سر بھی نا دیکھ پائیں گے :rona: اور اس ہی لیے میرا اب مقصد زیست یہی ہے کہ اگر سی ایس ایس نا سہی لیکن پی سی ایس لازمی کروں گا اور پولیس میں اے ایس پی نا سہی اے ایس آئی لازمی بھرتی ہوں گا بس اسی کے لیے آج کل مزدوری کر رہا ہوں تاکہ جسمانی طور پر بہترین ہوجاؤن اور ان کافیزیکل ٹیسٹ باآسانی پاس کرلوں بس آپ سب دوستوں کی دعا کی ضرورت ہے
     
  5. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ہماری اردو پر پہلی بار کسی نے اتنا تفصیلی پرچہ حل کیا ہے
    ماسٹر صاحب میں سفارش کرتی ہوں
    ان کے نمبرز سب سے زیادہ ہونے چاہیں :dilphool:
    ہمسفر جی آپ کا تعارف پڑھ کر بہت مزا آیا :201: :dilphool:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: :hasna: :hasna:
    سید ساجد حسین کاظمی عرف ہمسفر بھائی !
    آپ کا مسکراہٹوں بھرا تفصیلی بلکہ ضرورت سے زیادہ ہی تفصیلی تعارف پڑھ کر دل اور لب بہت مسرور ہوئے۔
    اللہ تعالی ہماری آرمی اور پولیس پر رحم فرماتے ہوئے آپ کے نیک عزائم پورے فرمائے۔ آمین

    امید ہے آپ اسی شگفتگی کے ساتھ ہماری اردو کی رونقوں میں اضافے کا باعث بنیں گے انشاءاللہ العزیز
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    ہمسفر صاحب اپکے بارے میں جان کر ایسے لگا کہ آپ بلکل اپنے ہیں آتے رہئے اور اپنا پیار بانٹتے رہئے شکریہ :dilphool:
     
  8. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    ہمسفر بھائی آپ کا تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔
    امید ہے آپ اس بزم میں اچھے ممبر ثابت ہونگے۔
    ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں
    :201:
    :dilphool:
     
  9. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    کیا تعارف ہے۔۔ :201: :a165:
     
  10. ہمسفر
    آف لائن

    ہمسفر ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جولائی 2008
    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    محترم آبی ٹو کول ، محترم نعیم ، محترمہ لاحاصل ، محترم ھارون رشید ، محترم ساگراج ، محترمہ مریم یوسف آپ سب دوستوں کا میں ممنوں ہوں کہ آپ نے ناچیز کو خوش آمدید کہا اور خدا کا شکرگزار ہوں کہ میری تحریر سے آپ حضرات کی کچھ تفریح ہوئی ہمیں چائیے کہ ہم سب اپنی تحایر کو ظرافت سے لبریز کریں تاکہ قارئیں کے وہ سامان تفریح بنے کیونکہ آج کل باہر کے تفریحی مقامات پہ جانے سے پہلے انسان کو تجدید ایمان کر لینا چائیے کیونکہ کچھ نہیں پتہ کہ کہ ایک قدم پارک میں اور دوسرا جنت یا اس میں ہو۔۔۔۔۔ :hasna:
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہمسفر بھائی ۔ اپنے اوتار میں آپ کا ہاتھ کس کے ہاتھ پر ہے ؟
     
  12. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    واہ بھئی واہ، بہت خوبصورت تعارف ہے۔ ہمسفر صاحب آپ سے پہلے کئی مرتبہ ملاقات ہو چکی ہے پی آئی اے کی پروازوں پر (سوچ میں پڑ گئے؟ بھئ اُن کے فلائٹ میگزین کا نام 'ہمسفر' ہے)، اب آپ کو ہماری اردو پر دیکھ کر خوشی ہوئی (شاید اس لئے کہ فلائٹ میگزین کے ساتھ ساتھ فلائٹ اٹینڈینٹ کا بھی خیال آگیا ہے :hasna: )۔

    ویلکم، اور ہماری اردو کی رونقوں میں اضافہ کرتے رہئیگا!!
     
  13. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    خوش آمدید۔۔۔اور آپ کے بارے میں پڑھ کر خوشی ہوئی۔۔۔۔تساں ہری پور ہزارہ کے ہو۔۔۔۔۔۔خوشی ہوئی۔۔۔۔ :dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں