1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچھ جفا بھی ہے کچھ وفا بھی ہے - داغ دہلوی

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏9 مارچ 2010۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزل
    (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)

    کچھ جفا بھی ہے کچھ وفا بھی ہے
    دل لگی کا یہی مزا بھی ہے

    زندگی اور اس زمانے کی
    ایسے جینے کا کچھ مزا بھی ہے؟

    تیری امداد کے لیئے اے آہ
    پیچھے پیچھے مری دعا بھی ہے

    میں سناؤں تو داستان اپنی
    آپ کو بات کا مزا بھی ہے؟

    تونے پوچھا نہ ایک دن ہم سے
    کچھ ترے دل میں مدعا بھی ہے؟

    اس کو عاشق بھی لوگ کہتے ہیں
    داغ کا نام دوسرا بھی ہے
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ جفا بھی ہے کچھ وفا بھی ہے - داغ دہلوی

    بہت اچھے بھئی :dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں