1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچن کارنر

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کچن کارنر
    دھنیا اور پودینہ کو ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں سیدھا کھڑا کر کے فریج میں رکھ دیں،یہ کئی ہفتوں تک تازہ رہے گا۔

    کھیر بنانے سے پہلے اس دیگچی میں تھوڑا پانی ڈال کر اُبال لیں اور پھینک دیں،کھیر پیندے پہ نہیں لگے گی۔

    چکن کے مضر صحت اثرات کو تھوڑا کم کرنے کے لیے چکن کو بہت اچھی طرح دھو نا چاہیے،اور تھوڑا پانی لے کر اس میں چکن کو ڈال کر دو منٹ تک اُبال کر پانی پھینک دیں۔

    گوبھی پکاتے ہوئے اس میں ادرک اور کالی مرچ کا استعمال کرنے سے اس کا بادی پن کم ہو جاتا ہے۔

    کچنار پکاتے ہوئے اس میں دہی کا استعمال زیادہ کریں،اس سے سالن بہت ہی مزیدار بنتا ہے۔

    آٹا گوندھتے ہوئے اس میں تھوڑا نمک اور آئل ڈال دیں،اس سے روٹی نرم اور خستہ بنے گی۔

    کوفتے بناتے ہوئے اس میں بیسن شامل کرنے سے کوفتے نہیں ٹوٹیں گے۔

    چنے بھگوتے وقت اس میںآدھا چمچ میٹھا سوڈا ڈال دیں اس سے چنے جلدی گل جائیں گے۔

    دودھ اُبالتے وقت اس میں سٹیل کا چمچ رکھ دیں،یا پھر کناروں پر تھوڑا سا آئل یا گھی لگا دینے سے دودھ باہر نہیں نکلے گا۔

    انڈے اُبالتے وقت اس میں تھوڑا نمک ڈال دیں انڈے کا چھلکا آرا م سے اُتر جائے گا،اور اس پانی کو پودوں میں ڈال دینے سے پودے نکھر جائیں گے۔

    پیاز کاٹنے سے پہلے اس کو ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں ،اس سے آنسو نہیں آئیں گے۔

    پالک پکاتے ہوئے اس میں ایک چمچ سرکہ شامل کر دینے سے سالن کا رنگ نکھر جائے گا۔

    مسور کی دال پکانے کے بعد اس میں تھوڑا دودھ شامل کر دینا صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔

    باسی چاول کو تاز ہ کرنے کے لیے تھوڑے پانی کو اُبال لیں اور اس میں چاول ڈال کر دو منٹ اُبال لیں،پھر پانی پھینک کر دم دے دیں۔چاول پہلے جیسے ہی تازہ ہو جائیں گے۔

    جب بھی کوئی چیز مثلاً کباب وغیرہ فرائی کریں تو تیل ڈالنے سے پہلے فرائنگ پین گرم کر لیں اور پھر تیل ڈال کر فوراً ہی اس میں کباب ڈال دیں۔اس طرح وہ پیندے سے نہیں چپکیں گے۔

    اگر پنیر کو زیادہ دنوں تک محفوظ رکھنا ہو تو اس کے چاروں طرف نمک لگا کر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں اور ضرورت کے وقت اسے دھو کر استعمال کر لیں۔

    سبزیاں کاٹتے وقت اکثر انگلیوں پر کالے داغ پڑ جاتے ہیں۔آلو کاٹ کر ان پر رگڑنے یا سفید سرکہ ملنے سے داغ دور ہو جائیں گے۔

    ہاتھوں سے لہسن کی بو دور کرنے کے لیے ہاتھ بہتے پانی کے نیچے رکھ کر ان پر سٹیل کا چمچ رگڑیں ،بو دور ہو جائے گی۔اس کے بعد صابن سے اچھی طرح دھو لیں۔

    اکثر سفید یا کالے چنے دیر تک پکانے کے باوجود اچھی طرح نرم نہیں ہوتے۔اگر پکتے ہوئے چنوں کے سالن میں اُبلتا ہوا گرم دودھ شامل کر دیا جائے تو وہ جلدی گل جائیں گے۔

    فریزیر میں جمے ہوئے گوشت کو فوری پگھلانے کے لیے اسے زیادہ نمک ملے ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔اس سے گوشت کی برف پگھلنے کے ساتھ ساتھ اس میں جما ہوا خون بھی صاف ہو جائے گا اور اس کی رنگت بھی تبدیل نہیں ہو گی۔

    مچھلی کی بو دور کرنے کے لیے مچھلی کو دھوئے بغیر اسے تھوڑی دیر کے لیے سرکے میں بھگو کر رکھیں۔اس طرح ایک تو مچھلی کی بو دور ہو جائے گی دوسرا یہ اچھی طرح صاف ہو جائے گی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں