1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچن کارنر ۔۔۔۔تحریر : نجف زہرا تقوی

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کچن کارنر ۔۔۔۔تحریر : نجف زہرا تقوی

    سبزیاں کاٹتے وقت انگلیوں پر کالے داغ پڑ جائیں تو آلو کاٹ کر ان پر رگڑنے یا سفید سرکہ ملنے سے داغ دور ہو جاتے ہیں۔

    ہاتھوں سے لہسن کی بو دور کرنے کے لیے ہاتھ بہتے پانی کے نیچے رکھ کر ان پر سٹیل کا چمچ رگڑیں بو دور ہو جائے گی۔اس کے بعد صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھو لیں۔

    بھنا ہوا گوشت سٹیو اور چٹنیوں کا ذائقہ منفرد بنانے کے لیے ان میں پی نٹ بٹر شامل کیا جا سکتا ہے۔

    بیکنگ کے لیے ڈو بناتے وقت آپ اس میں تیل کی بجائے سیب کا جوس استعمال کر سکتی ہیں۔

    اگر آپ کا قیمہ پیسنے کے بعد سخت ہو گا تو کوفتے بھی سخت ہوں گے،اس لیے قیمہ نرم پیسیں تا کہ کوفتے نرم بنیں۔

    چاولوںکو اُبالنے کے بعد اس میں ایک چمچ گھی ڈالنے سے چاول الگ ہو جائیں گے اور چاولوں میں مناسب مقدار میں لیموں کا رس ڈالنے سے چاول سفید اور خوش ذائقہ ہو جائیں گے۔

    چاول زیادہ اُبل کر اگر نرم ہو جائیں تو گرم پانی نچوڑنے کے بعد ان پر ٹھنڈا پانی ڈال کر نچوڑنے سے سخت ہو جائیں گے۔

    اگر بریانی کے چاول نیچے سے لگ جاتے ہیں تودیگچی کی تلی میں تیل اور دہی کی تہہ لگا کراوپر سے چاول ڈالیں تو چاول نیچے نہیں لگیں گے۔

    اگر مچھلی کھاتے وقت کانٹا حلق میں پھنس جائے تو ایک لیموں کا رس نکال کر متاثرہ شخص کو پلا دیں۔چند منٹ بعد کانٹا گھُل کر اندر چلا جائے گا۔

    گھی کافی دیر ڈبے میں بند رکھا رہے تو اس میں سے بو آنے لگتی ہے۔گھی کی بد بو کو دور کرنے کے لیے پانچ کلو گھی میں ایک پائو دہی کے حساب سے جتنا گھی ہو اس میں اسی تناسب سے دہی ملا کر گرم کریں۔جب دہی جل جائے تو قدرے ٹھنڈا کر کے گھی چھان لیں،نہ صرف بو دور ہو جائے گی بلکہ خوشبو بھی آنے لگے گی۔

    سالن میں اگر مرچ تیز ہو جائے تو ایک پیاز برائون کر کے اخبار پر پھیلا دیں،تھوڑی دیرمیں خستہ ہو جائے تو ہاتھ سے کچل کر سالن میں ڈال دیں اور ایک لیموں کا رس ڈال دیں ،مرچ کم ہو جائے گی۔

    آلو قیمہ جب پکائیں تو اُتارنے سے پہلے اس میں آدھی گٹھی ہرا دھنیا کاٹ کر ڈال دیں تو کھانے میں مصالحے دار بریانی کی خوشبو آ جائے گی۔

    بچوں کے لیے گھر میں بنائے جانے والے چپس کے آلو کاٹنے کے بعد اگر ان کو تھوڑی سی پھٹکڑی ملے پانی میں ڈال کر دھو لیا جائے تو چپس سفید رہیں گے اور آلو کالے نہیں ہوں گے۔

    کریم یا ملائی کو کھٹائی سے بچانے کے لیے اس میں تھوڑی سی چینی ملا کر ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔

    گوشت کی بساند ختم کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ آٹے کی بھوسی چھڑک دیں اور دس منٹ بعد دھو لیں۔

    آملیٹ کے آمیزے میں دودھ ایک چائے کا چمچ،پانی ایک چائے کا چمچ ملائیں اور انڈے کو کانٹے سے خوب پھینٹ لیں۔پیاز باریک کاٹ کر زیادہ ملائیں۔ پھینٹنے سے آملیٹ بڑا بنتا ہے۔
    خواتین کیلئے مفید اور گھریلو مشورے ۔۔۔۔۔۔۔ تحریر : نجف زہرا تقوی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں