1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کوٹ لکھپت جیل :کھانے سے چھپکلی برآمد،جسٹس تصدق جیلانی کا ازخود نوٹس

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏28 نومبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور… لاہورکی کوٹ لکھپت جیل کے کھانے سے چھپکلی برآمد ہوئی ہے جس کا نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق جیلانی نے ازخود نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے کھانے میں چھپکلی نکل آئی ۔نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ قیدی بھی انسان ہیں، ان سے انسانوں جیسا سلوک کیا جائے۔ نامزد چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی نے یہ ریمارکس کوٹ لکھپت جیل لاہورکے کھانے سے چھپکلی برآمد ہونے کی خبر پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔ ڈی آئی جی جیل خانہ نے عدالت کوبتایا کہ معاملے کی انکوائری کررہے ہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی سربراہی میں قائم بنچ نے حکم دیا کہ کارروائی کی رپورٹ ایک ہفتے میں عدالت کو پیش کی جائے۔
    http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=128222
     

اس صفحے کو مشتہر کریں