1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کورونا کی آسان تشخیص کیلئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ، قومی پالیسی تشکیل دیدی گئی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کورونا کی آسان تشخیص کیلئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ، قومی پالیسی تشکیل دیدی گئی

    کورونا وائرس کی آسان تشخیص کے لئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کے آغاز کے لیے قومی پالیسی تشکیل دیدی گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور دیگر رائج رہنما اصولوں کے مطابق کورونا وائرس کو آ سان طر یقے سے نشاندہی کرنے کے لئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کے آغاز کے لیے ایک قومی پالیسی تشکیل دیدی گئی ہے۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ نے فورم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیارات کے مطابق اینٹیجین ٹیسٹنگ کے انعقاد کے لیے یکساں حکمت عملی تشکیل دینے کے لئے تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

    فورم کو بتایا گیا کہ ابتدا میں مخصوص کیٹیگریز کے لیے اینٹیجین ٹیسٹنگ سرکاری شعبہ کی تمام مجاز لیبارٹریاں کر سکیں گی جس کی تمام صوبائی حکومتوں نے اجازت دی ہے۔

    صوبائی حکام کی ہدایات پر نجی شعبہ کی لیبارٹریاں ٹیسٹنگ کریں گی لیکن ان لیبارٹریوں کو ٹیسٹ کرنے کی اجازت ہوگی جو پہلے سے پی سی آ ر ٹیسٹ کر رہی ہیں اور صوبائی، قومی مرکز کو ڈیٹا کی تصدیق کر رہی ہے۔

    فورم کو بتایا گیا کہ صوبائی یا علاقائی حکام کی طرف سے جن لیبارٹریوں کو سرکاری سطح پر اینٹیجین ٹیسٹنگ کی اجازت ہوگی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں