1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کورونا:شہر میں 32 کروڑ کی 83 ترقیاتی سکیمیں موخر

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کورونا:شہر میں 32 کروڑ کی 83 ترقیاتی سکیمیں موخر

    یہ سکیمیں حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر ز کی ہیں وائرس کی دوسری لہر میں جاری سکیموں کی تکمیل ترجیح :حافظ شوکت

    لاہور (عمران ملک)کوروناوائرس کی دوسری لہر کے باعث حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں کی 32 کروڑ مالیت کی 83ترقیاتی سکیمیں التواکا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی پی ایک سو باون کی دو کروڑ پچاس لاکھ کی تین ترقیاتی سکیمیں ،پی پی ایک سو ستاون میں دو کروڑ ساٹھ لاکھ کی لاگت سے اٹھارہ ، پی پی ایک سو انچاس میں تین کروڑ بیس لاکھ کی سولہ ، این اے ایک سو پچیس کی تین کروڑ اسی لاکھ کی دس ،پی پی ایک سو پینسٹھ اور این اے 132 کی تین کروڑ اسی لاکھ، میٹروپولیٹن کارپوریشن ہیڈکوارٹرز کی دو کروڑ کی 7 سکیمیں التوا کا شکار ہوئیں ، چیف کارپوریشن آفیسر حافظ شوکت علی نے کہاکہ وائرس کی دوسری لہر کے دوران جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل ترجیح ہوگی۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں