1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏10 اکتوبر 2008۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے
    دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے

    تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں ، وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں
    جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے ، وہی خدا ہے

    وہی ہے مشرق وہی ہے مغرب ، سفر کریں سب اُسی کی جانب
    ہر آئینے میں جو عکس اپنا دکھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

    کسی کو سوچوں نے کب سراہا ، وہی ہوا جو خدا نے چاہا
    جو اختیارِ بشر پہ پہرے بٹھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

    نظر بھی رکھے ،سماعتیں بھی ، وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
    جو خانہء لاشعور میں جگمگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

    کسی کو تاجِ وقار بخشے ، کسی کو ذلت کے غار بخشے
    جو سب کے ماتھے پہ مہرِ قدرت لگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

    سفید اُس کا سیاہ اُس کا ، نفس نفس ہے گواہ اُس کا
    جو شعلہء جاں جلا رہا ہے ، بُجھا رہا ہے ، وہی خدا ہے
     
  2. حارث بن عزیز
    آف لائن

    حارث بن عزیز ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اگست 2008
    پیغامات:
    44
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    واہ سبحان اللہ! بہت عمدہ۔
    مظفر وارثی کا لازوال کلام۔ ۔ ۔
     
  3. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    شکریہ حارث بن عزیز صاحب :dilphool:
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم

    جزاک اللہ ۔۔بہت خوب۔۔ :dilphool:
     
  5. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    شکریہ کاشفی بھائی :dilphool:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہی حمدیہ کلام میرے پسندیدہ گائیک علی عباس کی آواز میں سنئے۔
    امید ہے آپ پسند فرمائیں گے۔


    [youtube:u5h5rn7b]http://www.youtube.com/watch?v=cYMXrTssioM[/youtube:u5h5rn7b]​
     
  7. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت اچھی حمد ہے۔ سبحان اللہ
    اور کلپ میں اسے پرھا بھی بہت خوب گیا ہے ۔
    نصرت مرحوم نے بھی اسے پڑھا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں