1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کوئی بتلائے کہ کیا ہیں یارو

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کوئی بتلائے کہ کیا ہیں یارو
    ہم بگولے کہ ہوا ہیں یارو

    تنگ ہے وسعت صحرائے‌ جنوں
    ولولے دل کے سوا ہیں یارو

    سرد و بے رنگ ہے ذرہ ذرہ
    گرمئ رنگ صدا ہیں یارو

    شبنمستان گل نغمہ میں
    نکہت‌ صبح وفا ہیں یارو

    جلنے والوں کے جگر ہیں دل ہیں
    کھلنے والوں کی ادا ہیں یارو

    جن کے قدموں سے ہیں گلزار یہ دشت
    ہم وہی آبلہ پا ہیں یارو
    احمد راہی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں