1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کوئٹہ میں جاں بحق نرس ملتان میں سپردخاک، عفت فقیر کی 6 ماہ قبل ڈاکٹر عبدالمتین سے شادی ہوئی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏17 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    کوئٹہ میں جاں بحق نرس ملتان میں سپردخاک، عفت فقیر کی 6 ماہ قبل ڈاکٹر عبدالمتین سے شادی ہوئی چند روز میں تھائی لینڈ جانیوالی تھی
    ملتان + بدھلہ سنت (وقت نیوز+ نامہ نگار) بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ میں دہشت گردی کا شکار ہونے 26 سالہ نرس عفت فقیر کی میت کوئٹہ سے ملتان پہنچی اور بدھلہ سنت کی عیدگاہ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، میت گھر پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سید علی موسیٰ گیلانی سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عفت فقیر نے میٹرک بدھلہ سنت گرلز ہائی سکول سے کرنے کے بعد نشتر ہسپتال سے ایل ایچ وی کا کورس کیا بعد ازاں کوئٹہ میں اپنے قریبی عزیزوں کے پاس چلی گئیں اور بولان میڈیکل کمپلیکس سے نرسنگ کا کورس مکمل کرنے کے بعد وہیں ملازمت اختیار کرلی۔ مرحومہ کی شادی 6 ماہ قبل کوئٹہ کے ڈاکٹر عبدالمتین سے ہوئی جو تھائی لینڈ میں مقیم ہیں، جلد ہی عفت فقیر بھی اپنے شوہر کے پاس تھائی لینڈ جانے والی تھیں۔ اس کیلئے اس نے پاسپورٹ بھی بنوا لیا تھا لیکن موت نے اسے موقع ہی نہ دیا عفت فقیر کی والدہ 2013 کے الیکشن میں حلقہ پی پی 201 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے چکی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عفت فقیر کی والدہ بیگم مجیدہ چودھری کا کہنا تھا کہ میری بیٹی بہت اچھی تھی۔ بہن بھائیوں اور ہمارا بہت خیال رکھتی تھی۔ عفت کے والد کا کہنا ہے کہ کوئی مسلمان مسلمان کو نہیں مار سکتا نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ اب بیان بازی کی بجائے متحد ہو کر طاقت کے ذریعے دہشت گردی سے نمٹا جائے آخر ہم کب تک جنازے پڑھتے رہیں گے۔​
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون
     

اس صفحے کو مشتہر کریں