1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کوئٹہ:سینئر ڈاکٹر کے اغوا کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏29 نومبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    کوئٹہ…کوئٹہ میں ماہرامراض قلب ڈاکٹرعبدالمناف کو تقریباً ڈھائی ماہ بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے جس کے خلاف بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام بند کررکھا ہے۔ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالمناف ترین کوسترہ ستمبر کواغوا کیا گیا تھاجس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی عدم بازیابی پر احتجاج شروع کیا۔ڈاکٹرز پہلے کچھ وقت کے لیے او پی ڈیز آتے تھے لیکن اب وہاں تالے پڑے ہیں۔سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی صحت کی ناکافی سہولیات کا رونا رونے والے مریض اب بالکل ہی در بدر ہو گئے ہیں،انہیں نجی کلینک اور اسپتالوں کا رخ کرنا پڑرہا ہے جہاں سرکاری اسپتالوں کے ہی ہڑتالی ڈاکٹر ز بھاری فیسیں وصول کررہے ہیں۔ہم دور دراز سے آتے ہیں مگر یہاں ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے، امیر لوگ تو نجی اسپتال چلے جاتے ہیں ، غریب مریض کہاں جائیں۔ڈاکٹرز نجی کلینک میں تو ہوتے ہیں یہاں نہیں ہوتے، وہاں وہ بھاری فیسیں وصول کرتے ہیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کیلیے حکومت پر دباوٴ ڈالنے کیلیے ہے۔حکومت کچھ نہیں کررہی ہم اتنے عرصہ سے ہڑتال پر ہیں، ہماری جنگ حکومت سے ہے، ہم نے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال اس پر پریشر ڈیویلپ کرنے کے لئے کی ہے۔پی ایم اے کی ہڑتال سے حکومت دباوٴ میں آئے نہ آئے،لیکن غریب مریض ضرور دباوٴ میں ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ اس مسلسل ہڑتال سے صرف وہ ہی شدید متاثر ہیں۔
    http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=128311
     

اس صفحے کو مشتہر کریں