1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کنٹرول لائن پر پاک فوج نے ہمارے افسر کو ہلاک کر دیا‘ بھارتی فوج : الزام بے بنیاد ہے : آئی ایس پی آر

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏8 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:


    سرینگر+ راولپنڈی (اے ایف پی+ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج نے پونچھ کے علاقے میں کنٹرول لائن پر ایک جونیئر کمانڈنگ افسر بچن سنگھ کو گولی مارکر ہلاک کر دیا ہے۔ ایک سینئر بھارتی فوجی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرحد پار سے اچانک فائرنگ میں ہمارا فوجی افسر مارا گیا ہے۔ بچن سنگھ پونچھ کے علاقے فوایان سیکٹر میں تعینات تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور سینئر بھارتی فوجی افسر راجیش کالیا نے کہا کہ اس تازہ ترین حملہ کو جنگ بندی لائن کی خلاف ورزی قرار نہیں دیا گیا۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ دریں اثناءفوجی ترجمان نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا بھارتی الزام مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کسی پاکستانی فوجی نے بھارتی پوزیشنوں پر فائرنگ نہیں کی۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔
    بشکریہ - نوائے وقت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں