1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کمپیوٹر سے متعلقہ صحت افزاء عادات!

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏12 مئی 2012۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    کمپیوٹر سے متعلقہ صحت افزاء عادات!


    آج کے ترقی یافتہ دور میں ہر عمر کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد کمپیوٹر کے ماؤس (Mouse)اور کی بورڈ (Key Board)کے غیرمناسب طریقہ استعمال کے باعث ہاتھ اور باذوؤں میں بار بار کھنچاؤ محسوس کرتے ہیں۔ یہ صدمہ ذیادہ شدید اور تکلیف دہ بھی ہوسکتا ہے۔

    [​IMG]


    مسلسل ذہنی دباؤ کے صدمے (RSI) Repetitive Strain Injuries کیا ہے؟

    بار بار ذہنی دباؤ کے صدمے،لگاتار طبعی حرکات کے عمل سے وقوع پذیر ہوتے ہیں، جیسے کی بورڈ پہ ٹائپنگ اور ماؤس کے استعمال سے نسیں، رگیں، پٹھے اور جسم کے دیگر نازک بافت (Tissues) وغیرہ متاثر ہوتے ہیں۔

    [​IMG]


    مسلسل ذہنی دباؤ کے صدمے کی کیا علامات ہیں؟

    ٭ جھنجھنا ہٹ، سرد مہری اور ہاتھوں کا سن ہوجانا۔
    ٭ ہاتھوں میں کمزوری اور ربط کی کمی۔
    ٭ ہاتھوں، کلائیوں، انگلیوں، بازوؤں کے اگلے حصہ اور کہنیوں میں درد یا جلن ہونا۔
    ٭ بے چینی ہونا۔
    ٭ تناؤ ہونا۔


    [​IMG]


    [​IMG]



    مسلسل ذہنی دباؤ کے صدمے سے کیسے محفوظ رہیں؟

    ٭ ٹائپنگ کے دوران اپنی کلائیوں کو میز یا کی بورڈ (Key Board)پر نہ رکھیں۔
    ٭ ٹائپنگ کے بٹن کو زور سے پامال نہ کریں بلکہ ہلکے سے مس کریں۔
    ٭ دو بٹنوں کے استعمال کیلئے دونوں ہاتھ استعمال کریں۔
    ٭ اپنے بازوؤں اور ہاتھوں کو سرگرم رکھیں۔ ٹھنڈے عضلات اور نسوں کے متاثر ہونے کا ذیادہ خطرہ اس وقت ہوتا ہے جب ضرورت سے ذیادہ کام کیا جائے۔
    ٭ غیر ضروری کمپیوٹر کے استعمال کو بالکل ختم کردیں۔
    ٭ کندھوں اور کان کےدرمیان ٹیلیفون نہ رکھیں کہ آپ بیک وقت ٹائپنگ اور باتیں کرتے رہیں
    اس وجہ سے گردن اور کندھوں کے پٹھے خراب ہوسکتے ہیں۔
    ٭ کمپیوٹر پر کام کےدوران، بار بار وقفہ لیں تاکہ جسم کو پسار (Stretch)سکیں اور ڈھیلا(Relax)چھوڑ سکیں۔

    [​IMG]

    [​IMG]



    تندرست رہیئے اور کمپیوٹر پر طویل گھنٹے کام کے دوران تکلیف سے احتیاط برتیں!


    عبدالقیوم خان غوری جبیل الصناعیہ، سعودی عرب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں