1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کمرہِ امتحاں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از وقاص, ‏18 دسمبر 2006۔

  1. وقاص
    آف لائن

    وقاص ممبر

    شمولیت:
    ‏16 دسمبر 2006
    پیغامات:
    32
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بے نگاہ آنکھوں سے دیکھتے ہیں
    پرچے کو
    بے خیال ہاتھوں سے
    اَن بنے سے لفظوں پر انگلیاں
    گھماتے ہیں
    یا سوالنامے کو دیکھتے ہی جاتے ہیں!

    ہر طرف کن انکھیوں سے بچ بچا کے
    تکتے ہیں
    دوسروں کے پرچے کو رہنما
    سمجھتے ہیں
    شاید اس طرح کو ئی راستہ ہی مل جائے!

    بے نشاں خوابوں کا کچھ پتہ ہی
    مل جائے!

    مجھ کو دیکھتے ہیں تو
    یوں جوابً کاپی پر، حاشیے لگاتے ہیں
    دائرے بناتے ہیں
    جیسے ان کو پرچے کے سب جواب
    آتے ہیں ۔۔۔!

    اس طرح کے منظر میں
    امتحاں گاہوں میں، دیکھتا ہی رہتا تھا
    نقل کرنے والوں کو
    نِت نئے طریقوں سے
    آپ لطف لیتا تھا، دوستوں سے کہتا تھا
    کس طرف سے جانے یہ
    آج دل کے آنگن میں اِک خیال آیا ہے
    سینکڑوں سوالوں سے اک سوال لایاہے!

    وقت کی عدالت میں
    زندگی کی صورت میں
    یہ جو تیرے ہاتھوں میں
    اک سوالنامہ ہے
    کس نے بنایا ہے؟
    کس لئیے بنایا ہے؟
    کچھ سمجھ میں آیا ہے؟
    زندگی کے پرچے میں
    سب سوال لازم ہیں
    سب سوال مشکل ہیں!

    بے نگاہ آنکھوں سے دیکھتا ہوں
    پرچے کو
    بے خیال ہاتھوں سے
    اَن بنے سے لفظوں پر انگلیاں
    گھماتا ہوں
    حاشیہ لگاتا ہوں
    دائرے بناتا ہوں
    یا سوالنامے کو
    دیکھتا ہی جاتا ہوں!

    ۔۔۔ امجد اسلام امجد ۔۔۔
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    وقاص بھائی بہت خوبصورت انتخاب ہے ۔۔۔۔ زندگی کے امتحان کا کیا نقشہ کھینچا ہے امجد اسلام امجد نے ۔۔۔۔
     
  3. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب وقاص بھائی !
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب وقاص بھائی ۔ بہت پیارا انتخابِ کلام ہے۔
    کیا بات ہے امجد اسلام امجد صاحب کی حقیقت پسندانہ ذہنی رسائی کی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں